چھوٹی گڑبڑیوں پر اب جیل نہیں ہوگی!
کاروبار میں چھوٹی موٹی گڑبڑیوں کیلئے اب جیل کی سزا نہیں ملے گی۔ لوک سبھا میں کاروبار کی فوقیت بڑھانے کیلئے 42ویں آئینی شقات میں ترمیم کر ایسے معاملوں میں جیل کی جگہ جرمانے کی سہولت والے جن وشواس پراو¿دھان ترمیم بل پر مہر لگا دی ہے ۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا میں 65بوسیدہ قوانین کو منسوخ کرنے والے بے اثر و ترمیمی بل بھی پاس ہو گیا ۔ اس کے علاوہ اسی دن معدنیات لون ڈیولپمنٹ ایکٹ ترمیم بل پیش کیا گیا ۔پبلک اعتماد بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ سرکار کاروبار میں آسانی لانا چاہتی ہے ۔ اعتماد بحالی کیلئے 42ویں قوانین کی 183تقاضوںمیں ترمیم کر سرکار اعتماد کا ماحول بنانا چاہتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ بل میں سرکار نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کی تجاویز کو بھی شامل کیا ہے ۔مودی سرکار نے اپنی 9سالہ میعاد میں اب تک 486ایسے قوانین کو منسوخ کیا ہے ۔جن کا چلن ہی نہیں تھا۔اسی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے سرکار نے 65ایسے غیر رائج قانون کو منسوخ کرنے سے متعلق شقات والامنسوخی اور ترمیم بل لوک سبھا میں پاس کرادیا۔ جس بل پر راجیہ سبھا میں مہر لگتے ہی مودی سرکار کے عہد...