بی ایس پی میں بغاوت ؟ ممبران اسمبلی کے سنگین الزام
چناؤ سے اہم پہلے اکثر ٹکٹوں کی تقسیم کو لیکر بغاوتیں ہوتی رہی ہیں۔ جس کو ٹکٹ نہیں ملتا وہ پارٹی سے ناراض ہوکر کبھی کبھی پارٹی کے خلاف بے تکا بولنے لگتا ہے۔ الزام در الزام کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے۔ کچھ پارٹیوں میں تنازعات زیادہ ہوتے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی ایسی ہی ایک پارٹی ہے۔ وقتاً فوقتاً پارٹی لیڈر شپ پر ٹکٹ بیچنے کے الزام لگتے رہتے ہیں۔ تازہ معاملہ لکھیم پور کے پالیا سے ممبر اسمبلی رومی سہانی اور ہردوئی کی ملاوا سیٹ سے ایم ایل اے برجیش ورما کا ہے۔ان دونوں کا یہ کہنا ہے کہ 6 جولائی کی صبح10 بجے نسیم الدین صدیقی نے مایاوتی کے مکان پر بلا کر کہا کہ پالیا اسمبلی کیلئے ایک سردار جی 3 کروڑ روپے جمع کرا گئے ہیں۔ 2 کروڑ اور دیں گے اگر آپ 5 کروڑ روپے جمع کرا دیں توا ن کا پیسہ واپس کردیں گے۔ میں نے لاچاری جتائی تو ٹکٹ کاٹنے کی دھمکی دے دی۔ کم و بیش یہ ہی کہانی دوہراتے ہوئے برجیش نے بتایا کہ مجھے12 بجے بلا کر 4 کروڑ روپے مانگے گئے۔ ہم نے بہن جی سے درخواست کی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ ایک سوال کے جواب میں ممبران اسمبلی نے کہا کہ پورے پیسے کیش لئے جاتے ہیں۔ حالانکہ پچھلی مرتبہ ہم سے پیسے نہیں ل...