وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں زیرتعمیرفلائی اوورسلیب کا گرنا
بنارس میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے دو سلیب گرنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں ہوئے اس طرح کے حادثوں سے کوئی سبق نہیں لیا گیا۔ وارانسی کے چوکا گھاٹ سے چھاونی ریلوے اسٹیشن ہوتے ہوئے لہرتارا تک جانے والے فلائی اوور کا کام چل رہا تھا۔ منگل کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کے پاس دو پلر کو جوڑنے والی سلیب کا توازن بگڑنے سے نیچے چلتے ٹریفک پر جا گرا۔ اس حادثہ میں کم سے کم20 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 30سے زیاہ زخمی ہیں۔ آدھا درجن سے زیادہ گاڑیوں کے نیچے دب گئے۔ این ڈی آر ایف ، پولیس اور پی اے سی مقامی لوگوں کی مدد سے چار گھنٹے تک راحت اور بچاؤ کا کام کے بعد دونوں بیموں کو چوک سے ہٹادیا گیا۔ اترپردیش سیتو تعمیراتی کارپوریشن کی لاپرواہی سے یہ حادثہ ہوا۔ تیز دھماکہ سن کر لوگ گھروں سے نکل بھاگے۔ راہگیروں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔ آدھے گھنٹے بعد پولیس پہنچی اور ڈیڑھ گھنٹے بعد راحت بچاؤ کا کام شروع ہوسکا۔ 9 کرینوں سے بیم کو ہلکا سا اٹھایاگیا تو 2 آٹو، 2 بولیرو کار کو نکالا گیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دیر رات وارانسی پہنچے۔ انہوں نے ڈی ایم کمشنر نے پوچھا کہ بیم کیسا گری؟ اس س...