کہیں آپ کی جیب میں جعلی نوٹ تو نہیں ہیں؟
کہیں آپ کی جیب میں جو نوٹ ہیں وہ جعلی تو نہیں ہیں کیونکہ پچھلے کچھ برسوں میں دیش میں جعلی نوٹ کا کاروبار کافی بڑھ گیا ہے۔ ریزرو بینک کے مطابق2011-12 میں 24.7 کروڑ روپے کے نقلی نوٹ پکڑے گئے تھے۔ یہ رقم پانچ برس پہلے کے مقابلے پانچ گنا زیادہ ہے۔ اطلاعات حق کے تحت آر ٹی آئی رضا کار سبھاش چندر اگروال کو ریزرو بینک نے بتایا کہ نقلی نوٹ کے چلن کا کوئی اندازہ نہیں ہوتا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق جیسے جیسے روپے کی قیمت بڑھتی ہے اسے بنانے کی لاگت گھٹتی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک ہزار روپے کے نوٹ کی اوسط پرنٹنگ لاگت4.06 روپے آتی ہے جبکہ پانچ روپے کے نوٹ کو بنانے میں 50 پیسے لگتا ہے مگر جعلی نوٹ میں لاگت کم آتی ہے کیونکہ اس کا کاغذ خراب ہوتا ہے۔ نقلی نوٹ کو بینک واپس نہیں لیتا ہے اور اگر بینک کوایسے نوٹ مل بھی جاتے ہیں تو انہیں فوراً منسوخ کردیتا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بھارت میں نقلی نوٹوں کو بھیجنے میں بڑا ہاتھ ہے۔ آئی ایس آئی کے اشارے پر جعلی نوٹ کے اسمگلروں کے لئے نیپال محفوظ جگہ بن چکی ہے۔ وہ قریب1740 کلو میٹر میں پھیلی ہند۔ پاک سرحد پر نئے نئے طریقوں سے اس کا دھندہ کرتے ہیں۔ ...