تلنگانہ میں کانگریس نے جوا کھیلا ہے دیکھیں اونٹ کس کرونٹ بیٹھتا ہے؟
یوپی اے سرکار کی تال میل کمیٹی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے اپنی مہرلگادی ہے۔ اس میٹنگ میں اس ریزولیوشن کو اتحادی پارٹیوں نے بھی منظوری دے دی۔ اس کے بعد ریاست اسی مسئلے پر کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ میں ملک کی 29 ویں ریاست کی شکل میں تلنگانہ کی تشکیل کو ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے جمعرات کو کہا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا راستہ تیار کرنے والا بل پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیش نہیں ہوگا لیکن نئی ریاست 6 مہینے کے اندر وجود میں آجائے گی۔ نئی ریاست کی تشکیل میں 8 سے9 مہینے لگتے ہیں لیکن ہم جلد سے جلد اس کی تکمیل کی کوشش کریں گے۔ وزیر داخلہ شندے نے کہا آنے والی لوک سبھا اور آندھرا پردیش میں ہونے والے اسمبلی چناؤکے پیش نظرتلنگانہ ریاست بنانے کا فیصلہ لے کر کانگریس نے ایک بڑا جوا کھیلا ہے۔ پردیش میں بنے سیاسی حالات اور تلنگانہ کا اشو جگن موہن ریڈی کے بڑھتے دبدبے کے چلتے کانگریس مجبوری ہے۔ ریاست میں تیزی سے گھٹتے اپنے مینڈینٹ کو دیکھتے ہوئے کانگریس کا یہ فیصلہ اپنے ڈھہتے قلعہ کا کچھ حصہ بچانے کی کوشش ماناجاسکتا ہے۔ پچھلے دنوں ہوئے بلدیاتی چ...