اشاعتیں

فروری 15, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آئی ایس نے بے رحمی کا نیا باب رقم کیا، اسے اکھاڑنا ہی ہوگا

تصویر

مودی کے لکھ ٹکیہ سوٹ کی داستان

تصویر

بخار ، نزلہ، کھانسی ہے تو ہلکے میں نہ لیں، سوائن فلو سے نہ ڈریں

موسم میں تبدیلی آنے لگی ہے۔ صبح وشام کے درجہ حرارت میں کافی فرق محسوس ہونے لگا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ فرق اور زیادہ بڑھ سکتا ہے۔ ایسے میں عام بخار کے علاوہ انفیکشن سے بیماریوں کے مریض مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دہلی کے ماہرین کاکہنا ہے کہ 10 سے 15دن بعد یہ پریشانی اور بڑھے گی۔ ذرا سی لاپرواہی سے بھی سردی زکام، بخار گلے میں انفیکشن ، پیٹ کی بیماریاں اور موٹاپا کمزوری ہونے جیسی پریشانیاں کھڑی ہوسکتی ہیں۔ کچھ دنوں میں دہلی سمیت دیش کے کئی حصوں میں سوائن فلو کے مریض مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کے روز تک یہ تعداد 680 کے آس پاس پہنچ چکی تھی۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز اعلی سطحی ہیلتھ افسران کی میٹنگ بلائی جس میں اسپتالوں میں سوائن فلو کی دوا اور انجیکشن کی کمی کا تذکرہ ہوا۔ سوائن فلوسے مرنے والوںکی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دوا کمپنیوں کو اس بیماری کی دوا اور انجیکشن کااسٹاک رکھنے کی صلاح دی  ہے تاکہ ضرورت بڑھنے پر  بیماری سے نجات دلائی جاسکے۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ جب موسم کے ساتھ درجہ حرارت میں تبدیلی آتی ہے تو کھانے پینے میں تھوڑی لاپرواہی ہوجاتی ہے جو انسان...

مودی سرکار نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی

ہم وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان خیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ان کی سرکار کسی بھی مذہبی گروپ کو کسی کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی اور جو بھی  ایسا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم کاکہناہے کہ ان کی حکومت سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ مودی نے کہا میری حکومت اقلیتوں یا اکثریتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مذہبی گروپ کو دوسروں کے خلاف درپردہ طور پر نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعظم نے یہ بیان وگیان بھون میں ایک روحانی کانفرنس میں قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔ وزیراعظم کا دیر سے ہی صحیح اس بیان کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ توجہ حال ہی میں دہلی میں گرجا گھروں پر ہوئے حملے اور امریکی صدر براک اوبامہ کے دورے کے سلسلے میں کی گئی تلخ رائے زنی کے سلسلے میں دیکھاجاسکتا ہے۔ حقیقت میں دنیا بھر میں بھارت کی پہچان ایسے ملک کے طور پر ہوتی ہے جہاں وسیع طور سے مذہبی رواں داری رہی ہے۔ ویسے اچھا ہوتا کہ وزیراعظم کایہ بیان اور پہلے آجاتا خاص کر جب کچھ ہندو وادی تنظیموں کی طرف سے گھر واپسی کے نام پر زیادہ سرگرمی دکھانے کے ساتھ ہی بے تک...

پاکستان کو ہرا کر ٹیم انڈیا نے کیا شاندار آغاز

ورلڈ کپ کرکٹ میں ہندوستان کی اس سے بہتر شروعات نہیں ہوسکتی تھی۔ایتوار کو آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ کے میدان پر اپنے پہلے ہی میچ میں ٹیم انڈیا نے اپنے کٹر حریف پاکستان کو 75 رنوں سے ہرا کر ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان کو ہرانے میں اپنا ہی مزا ہے مانوہم نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو۔ بھارت پاکستان میں جو ٹیم جیتتی ہے اس میں الگ جوش ہوتا ہے جو ہارے اس میں مایوسی ہوتی ہے جس کا بیان کرنا آسان نہیں ہے۔ پاکستان میں اس ہار کا بھیانک نتیجہ ہوا ۔ ٹیم انڈیا سے لگاتار چھٹی بار ہارنے کے ساتھ ہی سرحد پار سابق کرکٹروں اور مبسروں اور تنقید نگاروں اور شائقین کے درمیان  مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔ ہر کوئی اپنی ٹیم سے بہتر ٹیم انڈیا سے ہارکے سلسلے کو روکنے کی امید کررہا تھا۔ کراچی میں کئی مقامات پر میچ دیکھنے کے لئے بڑے بڑے اسکرین لگائے گئے تھے اور یہاں بہت لوگ جمع ہوئے تھے۔ میچ کے دوران جب پاک ٹیم اچھا کھیل رہی تھی تو لوگ گاڑیوں میں ہارن بجا کر اور ہوا میں گولیاں چلا کر جشن منا رہے تھے لیکن ٹیم کے ہارنے کے ساتھ ہی شائقین مایوس ہوگئے اورکچھ تو ہار سے اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے اپنے ٹی وی توڑ ڈالے۔ ...

کیجریوال سرکار میں میڈیا کی نو انٹری؟

لوک پال بل میں وہسل بلور کی حفاظت کی گارنٹی دینے والی عام پارٹی کی سرکارنے پہلا یہ کام کیا ہے کہ  جنتا  کی آواز بلند کرنے والی میڈیا کی انٹری دہلی سچیوالیہ میں بند کردی ہے۔ حلف کے دن سے بند چوتھے ستون صحافیوں کی سچیوالیہ میں انٹر ی کو لیکر سرکار اور میڈیا کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ حالت یہاں تک آئی ہے کہ فوٹو جنرنلسٹ نے کیبنٹ کا فوٹوسیشن  بھی نہیں لیا تو نائب وزیراعلی کی پریس کانفرنس  بھی نہیں ہوسکی اور منیش سسودیا بیچ میں ہی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ جب وزیراعلی اروند کیجریوال قریب 12بجے دہلی سچیوالیہ میں پہنچے تو میڈیا اسٹاف ان کا فوٹو لینا چاہتے تھے لیکن پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور فوٹو جرنلسٹ بڑی تعداد میں کیبنٹ کی پہلی میٹنگ کور کرنے پہنچیں تھے لیکن سیکورٹی گیٹ سے انہیں آگے نہیں بڑھنے دیاگیا وہ میڈیا روم یا سڑک پر بیٹھنے پر مجبور ہوئے۔ میڈیا ملازمین نے اس رویہ سے ناراض ہو کر کیبنٹ فوٹو سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی پہلی پریس کانفرنس میں ہنگامہ ہوگیا۔ اور سسودیا کانفرنس کو بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے چونکہ سچیوالیہ میں صحافیوں کی انٹری بند ک...
دہلی کی گدی پر فائز اب ایک منجھے ہوئے لیڈر کی طرح کیجریوال نظر آرہے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اسی کیجریوال نے اپنی پرانی غلطیوں سے کافی سبق لیا ہے اورانہیں دوہرانے سے بچ رہے ہیں۔ تاکہ کوئی دوبارہ غلط نہ ہو۔ اس کے لئے وزیراعلی کیجریوال خودہی چوکس ہے ساتھ ہی انہو  ں نے اپنے ساتھی اور ورکروں کو بھی چوکس کررہے ہیں۔ اپنی غلطیوں کو مانتے ہوئے اروند کیجریوال کئی بار شارع عام معافی مانگ چکے ہیں اور سخت محنت سے انہوں نے پرانی غلطیوں کو بدل کر مثبت رویہ اپنا لیا ہے دہلی کی شہریوں نے بھی ان کی پرانی غلطیوں کو معاف کردیا ہے بلکہ دل کھول کر انہیں ووٹ دیا اب کیجریوال کافی سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔ تاکہ عوام کے درمیان ایک ذمہ دار لیڈر ہونے کا پیغام جائے۔ میں آج کچھ پرانی غلطیوں اور ان میں بہتری کے بارے میں ذکر کرناچاہوں گا ایک غلطی تھی کہ پچھلی مرتبہ کیجریوال میٹرو سے سفر کرکے حلف برادری میں پہنچے تھے انہوں نے سرکاری گاڑی اور بنگلہ اور سیکورٹی لینے سے منع کردیا تھا اس کے لئے انہیں تنقید  جھیلنی پڑی تھی ایک مرتبہ وہ کوشاملی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر حلف برادری میں پہنچے وی آئی پی کلچر کو ...

بھارت الزامات کی پرویز مشرف نے کی تصدیق

جو بات برسوں سے ہندوستان کہتا آرہا ہے اس کی تصدیق اب پاکستان کے سابق صدر اور سابق فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف نے کردی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ہی دہشت گرد تنظیموں کو کھڑا کیا ہے اور آئی ایس آئی نے یہ کام ہندوستانی مفادات کو پہنچانے کے مقصد سے انجام دیا ہے مشرف نے ایک نامور انگریزی اخبار’’ ڈا گارجین‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ طالبان آئی ایس آئی کے ذریعہ بنائی گئی دہشت گرد تنظیم ہے اور پاکستان 26/11حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ اور حقانی نیٹ ورک سمیت کم سے کم دس دہشت گرد تنظیموں کو ہر ممکن مدد دے رہا ہے مشرف کاکہناہے کہ پاکستان کی موجودہ نواز شریف سرکار کو افغانستان میں سرگرم آتنکی تنظیم کو مدد پر روک لگا دیناچاہئے انٹرویو کو دوران مشرف مانتے ہیں کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کی حکومت نے افغانستان کی اس وقت کی حامد کرزئی سرکار کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ اور انہیں ان کی راہ میں کانٹے بچھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔ کرزئی کی مخالفت اس لئے کی گئی چونکہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں بھارت کی مد...

‘Political Earthquake’ strikes Delhi

In last Delhi Assembly elections, when Congress failed to reach double digit mark and ended up with 8 seats only, then national president of BJP rode Congress so hard over its failure. During campaigning of Lok Sabha, he used to taunt Congress for its collapse and say that Congress MLAs can go to the Assembly by riding in a car like Innova. Current Delhi Assembly elections are over and results boomeranged on BJP itself. BJP has suffered a rude shock in Delhi's Assembly elections and its situation became worse than last elections. Now its MLAs can go to the Assembly riding on even smaller vehicle like auto rickshaw. Congratulating Arvind Kejriwal, Coordinator of AAP, on this historical victory, UP Chief Minister Akhilesh Yadav said that crushing defeat of BJP is result of over campaigning of issues like Love Jihad, Ghar Wapsi, Four Children etc. Public of Uttar Pradesh will teach a lesson to BJP in 2017 Assembly Elections in the same fashion as Delhiites taught it by denying these...

سریش پٹیل کی غلطی اتنی تھی کہ وہ انگریزی نہیں جانتے تھے

اپنی طاقت کے بل پر دنیا بھر میں زبردستی ٹھیکے دار بنے امریکہ کو اس کام میں مذہبی روا داری گھٹتی دکھائی دیتی ہے اور اس پر بہ تکی رائے زنی کرنے سے امریکی صدر براک اوبامہ ذرا بھی غور یا تاخیر نہیں کرتے لیکن انہیں یہ نظر آتا کہ ان کی پولیس ایک ہندوستانی بزرگ کے ساتھ اس بربریت کا مظاہرہ کرتی ہے ؟ 57 سالہ سریش پٹیل امریکہ کے شہر اول بامہ اپنے لڑکے کے ساتھ رہنے کے لئے ایک دن پہلے آئے تھے۔ انہیں انگریزی نہیں آتی ہے گجرات کے باشندے سریش پٹیل جب صبح کو سیر پر نکلیں تو پڑوسی کو ایک اجنبی شخص کو دیکھ کر شبہ ہوا۔ انہوںنے پولیس کو فون کردیا دو پولیس والوں نے پٹیل کے ساتھ جو بربریت اپنائی اس کے سبب وہ ہسپتال پہنچ گئے۔ بچے کی پیدائش پہلے ہونے کی وجہ سے(17ماہ کاپوتا) مکمل نشوونما نہیں ہوپائی۔ ویڈیو میں سریش پٹیل فٹ پاتھ پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک ٹیلی فون آیا تھا کہ ایک شخص گھروں اور گیراج میں تانک جھانک کررہا ہے۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ویڈیو میں پٹیل کسی بھی گھر یا گیراج میں تاک جھانک نہیں کررہے تھے اس ویڈیو میں پولیس ا فسر پٹیل کے پاس آتے ہیں وہ ان کانا...

کیجریوال حکومت کی پہلی آزمائش دہلی کی یہ بجلی کمپنیاں

عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتے ہی اروند کیجریوال سب سے پہلے لوگوں کو سستی بجلی اور پانی مہیا کرائیں گے ایسا پارٹی لیڈراور کیجریوال سرکار میں ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا ہے کہ 67 سیٹوں کے ساتھ اب تک سب سے بڑی اکثریت پانے کے بعد عام پارٹی کی سرکار کے لئے سب سے پہلے مصیبت بجلی کی شرحیں کھڑا کریں گی۔ آپ نے دہلی والوں کو چنائو سے ٹھیک پہلے ان میں 50 فیصد راحت دینے کاوعدہ کیاتھا ہم یہ چاہتے ہیں کہ دہلی کے شہریوں کو بجلی کے دام میں راحت ملے۔ لیکن اس کام میں یہ بجلی کمپنیاں اڑچینیں پیدا کرے گی۔ کیجریوال حکومت کواس مقصد میں ناکام کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔ ان کے ڈرامے شروع ہوگئے ہیں۔ بجلی کمپنیوں نے ایک بار پھر خسارے کارونا روتے ہوئے 21فیصدی تک دام بڑھانے کی مانگ ڈی ای آر سی سے کی ہے۔ کیجریوال کے ذریعے سنیچر کو وزیراعلی کا حلف لینے کے ساتھ ہی سرکاری سرکار شروع ہوگیا ہے ڈی ای آر سی نے بھی بجلی کے نئے دام متعین کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے جو راحت کے راستے میں اڑچن بن سکتی ہے۔ بجلی کمپنیوں نے آنے والے مالی سال کے لئے بجلی شرحوں کے لئے جو مسودہ پیش کیا ہے اس میں قریب 2500 سو کروڑ روپے ...

زبردست ہار کے بعد بھاجپا میں مچے گھمسان کا ذمہ دار کون

میں اکثر چنائو میں کانگریس کی ہار کے لئے ذمہ داری طے کرنے کی بات اٹھاتا رہا ہو لیکن دکھ سے کہناپڑتا ہے کہ ایک کے بعد ایک ہار کے بعد بھی کانگریس میں نہ تو اس پر محاسبہ کیا ہے اورنہ ہی ہار کی ذمہ داری کس کی ہے یہ طے کیا۔ اب بھاجپا کی باری ہے پارٹی کو اپنے آپ کو پارٹی وڈاے ڈیفرینس بتاتی ہے۔ تو دہلی اسمبلی میں اتنی زبردست ہار کا ذمہ دار کون ہے اسے طے کرنے میں کیوں کترارہی ہے؟ اس ہار کے بعد بھاجپا کے اندر لیڈروں میں غصہ پوری طرح سے پنپ رہا ہے حالانکہ فی الحال اس معاملے میں سینئر لیڈروں کے خلاف کوئی آواز اٹھانے کی ہمت نہیں کرپارہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عام طور پر ہارکے لئے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے والے مقامی لیڈر شپ کے بجائے سینئر لیڈر شپ کو ذمہ دار مان رہے ہیں۔ کیونکہ ان کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے ووٹروں میں غلط پیغام گیا ہے۔ اسمبلی چنائو میں زبردست ہار نے والی بھاجپا کو نشانے پر لیتے ہوئے آر ایس ایس کے پرچارک رہے گووند آچاریہ نے کہا کہ اس پارٹی کو اپنی غیر جمہوری طریقے کار اورسرکار کی امیر پرست پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پررہا ہے۔ نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی سرکار کی پ...

کیاتیستا سیتلواڑسیاسی رقابت کا شکار ہے

سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی چمپئن تیستا سیتلواڑایک بار پھر سرخیوںمیں ہے2002کے دنگوں کے بعد سیتلواڑ اوراپنے مودی مخالف مہم کے لئے پورے دیش میں موضوع بحث ہوگئی۔ دوسروں کو کٹکھرے میں کھڑی کرنے والی یہ خاتون آج خود کٹکھڑے میں کھڑی ہے اور اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ میںدستک دے رہی ہیں۔ عدالت نے تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لئے جمعہ تک عارضی روک لگادی ہے۔ اس میاں بیوی کی انترم ضمانت کی عرضی جمعرات کو ہی گجرات ہائی کورٹ نے خارج کردی تھی۔ کیا ہے معاملہ؟ 28 فروری 2002 کو گلبرک سوسائٹی پر شرپسندوں کی بھیڑ نے حملہ کردیا تھا اس میں 69 لوگ مارے گئے تھے۔ گودھرا فساد کے بعد یہ واقعہ رونما ہواتھا۔ احمد آباد کی گلبرک سوسائٹی میں دنگے میں مارے گئے لوگوں کی یاد میں ایک یادگار بنانے کے لئے فنڈ جمع ہواتھا۔گلبرگ ہائوسنگ سوسائٹی کے ہی ایک فساد متاثر تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند اور ان کے غیر سرکاری تنظیمیں سیٹزن فار جسٹس اینڈ پیس اور سبرنگ ٹرسٹ کے خلاف احمد آباد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت میں تیستا سیتلواڑ اوران کے شوہر جاوید آنند پر ایک کروڑ 27ل...