جانباز کرنل رائے نے میڈل لے کرشہادت کو گلے لگایا!
امریکی صدر براک اوبامہ کے ہندوستان سے جاتے ہی پاکستان نواز دہشت گردوں نے جموں و کشمیر میں اچانک حملہ کردیا۔ دہشت گردوں سے مڈ بھیڑ میں ایک دن پہلے یوم جمہوریہ پر جنگ سروس میڈل سے سرفراز کرنل ایم ۔ این رائے سمیت دو سکیورٹی جوان شہید ہوگئے۔ مڈبھیڑ میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا ایک ڈویژنل کمانڈر عابد اور اس کا ساتھی شیراز مارا گیا۔ اس میں ایک آتنکی کا والد ریاستی پولیس میں تعینات ہے۔شہید کرنل مننندر ناتھ رائے کو اپنی فرض شناسی، بہادری اور پچھلے سال کشمیر میں کئی سرغنہ دہشت گردوں کو مار گرانے کیلئے انہیں جنگ سروس میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا۔ اگر پاکستان کے ذریعے دہائیوں سے جاری درپردہ جنگ کے باوجود بھارت کے خلاف آتنکیوں کی سازشیں ناکام رہیں تو اس کا سب سے زیادہ سہرہ ہماری فوج کی ہمت اور صبر اور قربانی کو جاتا ہے۔ کرنل رائے اس کی ایک تازہ مثال ہیں۔ اس فوجی افسر نے پچھلے برسوں میں آتنکی نیٹ ورک کو برابر چوٹ پہنچائی تھی اور ایسی کارروائیوں میں کئی خطرناک آتنک وادی مارے گئے تھے۔ انہوں نے لڑکوں کو قومی دھارا میں لانے کے لئے کرکٹ اور فٹبال میچ منعقد کئے تھے۔ فوج کے حکام کے مطابق کرنل رائ...