نہ طوطے کو اورطاقت دیں گے نہ ہی پنجرے سے نکلنے کی اجازت!
وزیراعظم منموہن سنگھ وزیر خزانہ پی چدمبرم جس طریقے سے سی بی آئی کو کھلے طور پر پھٹکار لگا رہے ہیں اس سے صاف ہے کہ منموہن سنگھ سرکار سی بی آئی سے خوش نہیں ہے اور جس طرح سی بی آئی چیف نے سرکار کو نصیحت دی یہ ہی کہا جائے گا کہ دونوں میں ٹھن گئی ہے۔ لگتا ہے کوئلہ گھوٹالے میں سی بی آئی کی سرگرمی سرکار کو راس نہیں آئی۔ سی بی آئی کی گولڈن جوبلی کے موقعہ پر منعقدہ سمیلن میں منموہن سنگھ نے سی بی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹھوس ثبوت کے سرکار کے پالیسی ساز فیصلوں پر انگلی اٹھانے سے باز آئے سی بی آئی۔ ہنڈالکوکول بلاک الاٹمنٹ معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے والی سی بی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلے میں کوئی بھول جرم نہیں مانا جانا چاہئے۔ کانفرنس میں جس طرح سی بی آئی کو اس کی حدیں یاد دلائیں ہیں وہ سکتے میں ڈالنے والی ہیں۔ وزیر اعظم سی بی آئی کو مختاری دینے پر متفق نہیں دکھائی دئے۔ طوطا پنجرے میں ہی رہے گا یہ وزیراعظم نے صاف کردیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے سی بی آئی کا کام کاج انتظامیہ کی نگرانی میں چلنا چاہئے، یہی اشارہ دیتا ہے۔ پہلے دن وزیرداخلہ اور دوسرے دن وز...