آنندی بین کے استعفیٰ سے اٹھے سوال
گجرات کی وزیراعلی آنندی بین پٹیل نے بدھوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جو گورنر او پی کوہلی نے منظور بھی کرلیا ہے۔ گجرات بھاجپا اسمبلی پارٹی کی میٹنگ میں ان کے جانشین کا انتخاب ہونے کا امکان ہے۔ آنندی بین نے استعفیٰ کیوں دیا ہے یہ سوال سیاسی گلیاروں میں پوچھا جارہا ہے۔ اس کی وجہ ان کی عمر75 سال ہونا بتایا جاتا ہے۔ وہ 21 نومبر کو پارٹی کے ذریعے مقرر عمر حد میں داخل ہورہی ہیں یا پھرسیاسی حالات اور دلتوں کی ناراضگی اور پٹیلوں میں بھاری غصہ رہا؟ دلت ناراضگی کا اثر بھاجپا کو اترپردیش اور پنجاب میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے جہاں چناؤ گجرات اسمبلی سے پہلے ہونا ہیں۔ دراصل جب نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم بنے تو انہوں نے اپنے جانشین کے طور پر آنندی بین کو سب سے موضوع مانا تھا لیکن پہلے پارٹی دار آندولن اور بعد میں گؤ رکشا کے دلتوں پر مبینہ مظالم سے جیسے ردعمل سامنے آئے ہیں اس سے یہ پیغام گیا ہے کہ وہ حالات سنبھالنے میں اہل نہیں ہیں، اسی سے مبینہ طور پر بھاجپا لیڈرشپ بھی چناؤسے پہلے ان کے بدلے کسی اور کو ذمہ داری دینے کے حق میں تھی۔ ویسے آنندی بین خیمے کے مطابق تو ریاست کے وزیر اور افسر ...