لوک سبھا کی تاریخ میں سب سے شرمناک واقعہ، ساکھ تار تار ہوئی!
جمعرات کو لوک سبھا میں جو کچھ ہوا اس نے پورے دیش کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اگر اسے لوک سبھا کی تاریخ میں سیاح دن کہیں تو غلط نہ ہوگا ۔کیونکہ لوک سبھا میں ایسا بدنما داغ پہلے کبھی نہیں لگا۔ اسپیکر نے اس واقعے کو شرمناک اور دھبہ بتاتے ہوئے آندھرا پردیش کے 18 ممبران کو پانچ دن کے لئے معطل کردیا۔ ہوا یوں کہ صبح11 بجے ہی تلنگانہ بل کے احتجاج میں ایوان کی کارراوئی ٹالنی پڑی تھی۔ 12:09 پر وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے بل پیش کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو حالات بگڑ گئے اور تیلگودیشم کے ایم پی وینو گوپال ریڈی لوک سبھا سکریٹری جنرل کی کرسی پر چڑھ کر اسپیکر کی میز پررکھے کاغذات چھیننے لگے۔پیپر ویڈ اٹھا کر سکریٹری جنرل کی میز پر رکھا شیشہ توڑ دیا۔ الزام تو یہ بھی ہے کہ وینو گوپال نے چاقو لہرایا لیکن انہوں نے اس سے انکار کیا۔ کہا کہ ان کے ہاتھ میں ٹوٹا ہوا مائک تھا جو چاقو جیسا لگا ہوگا۔ کانگریس سے حال میں نکالے گئے ایم پی ایل۔ راج گوپال نے پھر چونکاتے ہوئے کالی مرچ اسپرے چاروں طرف چھڑکااور ایوان اور سامعین گیلری میں بیٹھے لوگوں کو کھانسی ہونے لگی۔ دم گھٹنے، آنکھوں میں جلن کی شکایت پر ڈاکٹروں کو بلانا پ...