پاکستان کی پرانی عادت چوری اور سینہ زوری
پٹھانکوٹ حملہ کی جانچ کے لئے پچھلے دنوں آئی پاکستانی ٹیم کے ذریعے وطن واپسی پر مبینہ رپورٹ سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومت ہند نے آخر کیا سوچ کر اسے پٹھانکوٹ بلایا تھا؟ خبریں ہیں کہ پاک ٹیم نے اپنے یہاں جاکر رپورٹ دی ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کا ڈرامہ تھا۔ ٹیم نے کہا کہ جانچ کے دوران بھارت ایسا کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا جس سے ثابت ہوسکے کہ واردات کی سازش پاکستان میں رچی گئی تھی۔پاکستان کی جانچ ٹیم نے اپنے ملک لوٹنے کے بعد ابھی تک این آئی اے سے بات چیت نہیں کی ہے اس لئے بھارت سرکار نے طے کیا ہے کہ جب تک پاکستان کا سرکاری طور پربیان نہیں آجاتا تب تک پاکستانی میڈیا میں چل رہی خبروں پر کوئی رائے زنی نہیں کرے گی۔ اگر میڈیا میں آئی باتیں صحیح ہیں تو یہ واقعی تشویش کی بات ہے۔ پٹھانکوٹ حملہ کو لیکر پاک حکومت نے کافی سنجیدہ رویہ دکھایاتھا۔ خود پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے باآور کیا تھا کہ وہ اس کی جانچ میں پوری مدد کریں گے اس لئے بھارت سرکار نے اپوزیشن کی نکتہ چینی کو درکنار کرکے پاکستانی جانچ ٹیم کو پہلی بار بھارت آنے دیا۔ پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرایا لیکن ا...