بھاگ پرویز مشرف بھاگ: پاکستان کی بڑھتی تشویشات
پاکستان میں پہلی بار غیر فوجی حکومت نے اپنی میعاد پوری کی اور اب دوسری سرکار کا انتخاب کرنے کے لئے عام چناؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زیادہ تر وقت فوجی حکومت وہ بھی تاناشاہی کے تحت رہے ملک کے لئے یہ ایک چھوٹا کارنامہ ہی نہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ اپنے آپ میں ایک اچھا واقعہ ہے۔ اس کا سہرہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کو جاتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کی چھایا سے نکل کر وہ ایک اچھے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ’سام دام ڈنڈ بھید‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کو ساتھ ملانے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن عام چناؤ سے پہلے سابق صدر پرویزمشرف کے پاکستان لوٹنے سے ملک میں ایک نئی صورتحال بنتی جارہی ہے۔ پرویز مشرف کے لوٹنے پر فوج کے علاوہ سبھی لوگ مخالف تھے لیکن لگتا ہے کہ فوج اور مشرف میں کوئی خفیہ سجھوتہ ہوچکا ہے۔ فوج کو چھوڑ کر پاکستان میں سبھی سرکاری ایجنسیاں خاص کر عدالتیں ان کے خلاف ہیں۔ آج کی تاریخ میں جنرل پرویز مشرف شاید پاکستان کے سب سے دکھی شخص ہوں گے کہ عام چناؤ کے لئے چار حلقوں سے پرچے داخل کئے اور چاروں جگہ سے خارج ہوگئے۔ الگ الگ مقامات پر ال...