کیا گل کھلائے گی نتن یاہو۔ مودی ملاقات؟
نیویارک میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح6 بجے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کرنئی ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کا اسرائیل کے ساتھ سیاسی رشتہ تو ہے لیکن اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملنے کی روایت نہیں رہی ہے۔مودی نے اس معاملے میں ایک نیا ٹرینڈ قائم کیا ہے۔ نتن یاہو سے ملاقات کے دوران باہمی رشتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ڈیفنس اور تجارت سیکٹر میں تعاون کے نئے راستے تلاشے۔ اس کے ساتھ ہی اس ملاقات نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔ 11 سال کے وقفے کے بعد پیر کو دونوں ملکوں کے وزیر اعظم کے درمیان ہوئی یہ پہلی ملاقات ہے۔ سمجھا جاتا ہے مغربی ایشیا میں جاری لڑائی کے معاملے میں بھارت کے موقف میں تبدیلی آئی ہے۔ غور طلب ہے کہ نتن یاہو نے پہلے ہی کہا تھا کہ بھارت کے نئے وزیر اعظم سے ملاقات کو لیکر کافی گد گد ہے اور وہ اس موقعے کا انتظار کررہے ہیں کہ یہودی ملک کے وزیر اعظم نے کہا کہ باہمی رشتوں کیلئے کافی امکانات ہیں اور نتن یاہو نے مودی کو کرشمائی لیڈر تک قراردیا ہے۔ میٹنگ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل سے نیویارک پلیس ہوٹل میں ہوئی۔ اس دوران مودی...