پیرس میں رافیل دستاویزوں کی کوشش
انڈین ائیر فورس کے پیرس میں قائم دفتر میں اتوار کی صبح گھسنے کی کوشش کی گئی یہ دفتر ائیر فورس کی رافیل پروجکٹ مینجمینٹ ٹیم کا ہے جو وہاں بھارت کے لئے 36رافیل جنگی جہاز کی پروڈکشن کی نگرانی کر رہا ہے یہ دفتر فرانس کی دی سالٹ اے وی ایشن کمپنی کے کمپلیکس میں ہے ۔جسے بھارت سرکار نے جنگی جہازوں کا آرڈر دیا ہے ڈیفنس وزارت کے حکام کے مطابق ائیر فورس کی وہاں تعینات ٹیم فرانس میں 36جنگی جہازوں کی پروڈکشن پر نظر کے ساتھ ہندوستانی پائلٹوں کو ٹرینگ کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی ہے یہ جاسوسی کا معاملہ ہے پیرس میں قائم ہندوستانی سفارتخانہ فرانس کے حکام کے رابطے میں ہے حکام نے بتایا کہ کچھ نا معلوم لوگ پیرس کے سب سٹی علاقہ میں انڈین ائیر فورس کے رافیل پروجکٹ دفتر میں گھس پیٹھ کی کوشش کر رہے تھے اور اس کی وجہ جاسوسی ہو سکتی ہے یا پھر کچھ اور ذرائع نے بتایا کہ شروعاتی جانچ میں کسی ہارڈ وئیر یا ڈاٹا کہ چور ی کی کوئی خبر نہیں ہے مقامی پولس جانچ کر رہی ہے ۔وہیں رافیل سے جڑے خفیہ دستاویزوں کی چوری کی کوشش تو نہیں ہے حالانکہ ابھی تک انڈین ائیر فورس و وزارت دفاع یا فرانس کے سفارتخانے نے اس واردات پر کوئی با ق...