مودی کاخواب تو پورا ہوا پر عوام کے سپنے ؟
اس سال 15 اگست یعنی یوم آزادی تقریب ہر سال سے منفرد ہوگی یہ ایک معمولاتی نہیں ہے۔ عام طور پر15 اگست کو دیش بھر میں ایک چھٹی کی طرح سے دیکھا جاتا ہے۔ وقت گزرتا گیا اور اس کی اہمیت کم ہوتی گئی۔بس وہی لال قلعہ کی سفیل سے وزیر اعظم کی تقریر۔ پچھلے10 سالوں سے ہم سردار منموہن سنگھ کی تقریریں سن سن کربور ہوگئے تھے لیکن اس سال تھوڑا فرق ہے کیونکہ آج 15 اگست کو نریندر مودی اپنی زندگی کی پہلی یوم آزادی تقریر کریں گے۔مسٹر مودی کو طویل انتظار کرنے کے بعد یہ موقعہ آیا ہے۔ 15 اگست کو لال قلعہ کی سفیل سے دیش کے نام اپنی تقریر میں کیا کہتے ہیں، کیا نئے اعلان کرتے ہیں دیش کے لوگ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ مودی کی این ڈی اے سرکار کے سامنے چیلنج منہ پھاڑ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ 26 مئی کو وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد مودی کی یہ دیش کی عوام کے نام پہلی اہم تقریر ہوگی اور ظاہر سی بات ہے کہ اس موقعہ پر وہ اپنے کارناموں کو گنانا چاہیں گے۔ ٹیم مودی نے یہ صاف کردیا ہے کہ وہ ٹوئنٹی ۔ٹوئنٹی نہیں بلکہ وہ ٹیسٹ کے لئے اتری ہے۔ایک طاقتور اور خوشحال بھارت اور اچھے دنوں کیلئے بہر حال کچھ انتظار کرنا ہوگا۔ کام شروع ہو...