بابا وشوناتھ کی کاشی میں چناؤ نہیں کروکشیتر یدھ ہے(1)...
اب عام چناؤ اپنے آخری پڑاؤ کی طرف بڑھ رہا ہے۔12 مئی کو 16 ویں لوک سبھا کے لئے چناؤ مکمل ہوجائے گا۔ حالانکہ اس دن بہار، مغربی بنگال، اترپردیش کی کچھ سیٹوں پر ووٹ پڑنے ہیں لیکن اب سب کی توجہ وارانسی پر مرکوز ہے۔اس آخری دور میں وارانسی میں رائل بیٹل(شاہی مقابلہ) ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب بنارس چناؤ کے الگ ہی رنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔ دیش میں ہورہے چناؤ کی انتہائی ہاٹ سیٹ بنارس میں بھاجپا کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کے مقابلے پر کانگریس کے اجے را ئے اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کے سبب یہ جنگ زبردست ہوگئی ہے۔ نئے بنتے تجزیوں کے درمیان مودی رائے اور کیجریوال کے حامیوں کی بڑی تعدادکے بنارس آنے سے یہاں مہا سنگرام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ گنگا اشنان کا پن کمانے ، درشن پوجن اور کاروبار کے بہانے سے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ مسلسل بڑھتی بھیڑ سے ہوٹل، لانج، دھرم شالائیں، گیسٹ ہاؤس کی بات تو دور یہاں آشرم تک فل ہیں۔ نریندر مودی کی جارحانہ چناؤ کمپین سے کانگریس لیڈر شپ کافی خوفزدہ ہے۔ جس طرح سے مودی نے پرینکا گاندھی کی ایک رائے زنی کے جواب میں بہت ہی سیاسی چالاکی سے ذات کا داؤ چلا ہے۔ اس سے کانگریس ...