سب سے چھوٹی ریاست میں بڑی سیاسی جنگ!
پانچ ریاستوں کی چناو¿ میں دیش کی نگاہیں سب سے بڑی ریا ست اتر پردیش پر لگی ہوئی ہیں مگر سب سے چھوٹی ریاست گوا کا چنا وی گھماسان بھی کم دلچسپ نہیں ہے ۔بھاجپا سے لیکر کانگریس ،ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی اس گھماسان میں پیچھے نہیں ہے۔گوا میں پالہ بدلنے سے لیکر باغی تیوروں کا رنگ سب سے زیادہ حکمراں بھاجپا کو پریشان کر رہا ہے ۔گوا میں چنا و¿ میںسیا ست پالہ بدلنے کی شروعات چا ر مہینے پہلے ہی ریاست میں ترنمول کانگریس سیا سی انٹری ہوئی تھی جب اس نے کانگریس کی ہستی سابق وزیر اعلیٰ لائی جینوفلیریوں کا توڑ دیا تھا ۔ترنمول کانگریس نے بھاجپا اور ریاست کی کچھ مقامی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی توڑا مگر ریاست چنا و¿ کے اعلان کے بعد بڑے گھما سان کا سب سے بڑا نقصا ن بھاجپا کو ہوا ہے ۔ سرکار کے بڑے وزیر مائیکل لوک بھاجپا سے کھٹ پٹ کے بعد کانگریس میں جاکر اپنی بیوی دلائیل لوبو کو ٹکٹ دلانے میں کامیا ب رہے ہیں۔ مائیکل لوبو کے پالہ بدلنے سے ان کی اثر والی آدھا درجن سیٹو ں پر بھاجپاکی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ منو ہر پریکر کے بیٹے اتپل پریکر کا آزاد چنا و¿ میدان میں اترنا بھی پارٹی کے چنا...