کھوئی زمین پانے کیلئے بہن جی کا سیاسی داؤں
مایاوتی نے جس طرح سے راجیہ سبھا کی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ ایسا کرنے کا من بنا کر آئیں تھیں۔ ہمیں یہ اب تک سمجھ نہیں آیا کہ بہن جی نے ڈپٹی چیئرمین (کانگریسی )کرین سے ناراض ہوکراستعفیٰ دیا ہے یا مودی سرکار سے خفا ہوکر؟ میں اس وقت راجیہ سبھا کی کارروائی اتفاق سے دیکھ رہا تھا جب مایاوتی اترپردیش کے دلتوں کے مبینہ اذیتوں کا اشو اٹھا رہی تھیں۔ انہیں بولنے سے ڈپٹی چیئرمین پی ۔کرین جو کانگریس کے ممبر ہیں ، روکنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے اپنی بات رکھ دی ہے۔ تقریر کرنے کا وقت نہیں ہے۔ شرد یادو نے بھی ان سے درخواست کی تھی کہ مایاوتی کو بولنے دیا جائے لیکن ڈپٹی چیئرمین صاحب نے اس کی اجازت نہیں دی پھر مایاوتی ناراض ہوکر ایوان سے چلی گئیں۔ مایاوتی کو صاف کرنا چاہئے کہ ان کی ناراضگی کی اصلی وجہ بی جے پی کی مودی سرکار ہے یا کانگریس کے ایم پی ڈپٹی چیئرمین پی۔ جے کورین؟ دلتوں پر حملہ کے واقعات اور خاص کر سہارنپور تشدد پر بولنے کے دوران انہوں نے اپنا آپا کھودیا ،تین منٹ ہوتے ہی کورین نے گھنٹی بجا دی۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ راجیہ سبھا میں اچھا خاصا وقت...