انڈین فکسنگ لیگ
شروع سے ہی تنازعوں میں رہی آئی پی ایل پر بد نما داغ لگ گیا ہے۔ دہلی پولیس نے ان میچوں میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں راجستھان رائلس کے ایس سری سنت، اجیت چندیلا اور انکت چوہان کو ممبئی میں گرفتار کیا اور سنسنی مچا دی ہے۔ ان تینوں کو ساکیت عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پانچ دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ کچھ کھلاڑیوں کی بہت جلد پیسہ کمانے کی نیت انہیں ڈوبادیتی ہے۔ حالانکہ ان تینوں کو ایک بولی لگا کر راجستھان رائلس کے مالکوں نے پیسہ دے کر سیزن۔6 کے لئے خریدا تھا لیکن اس کے باوجود پیسہ کمانے کی للک میں اپنا کیریئر تو ختم کیا ہی ہے ساتھ ساتھ آئی پی ایل پر بھی داغ لگادیا۔ پہلے آپ کو بتائیں کے اسپاٹ فکسنگ ہوتی کیا ہے؟ اس میں پورے میچ فکس کرنے کے بجائے یقینی گیند اوور یا کھلاڑی کی شخصی کارکردگی کو فکس کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اور خاص اوور میں نو بال ڈالی جائے گی۔ یہ سٹے باز سے طے کرلیا جائے گا۔ گیند ایسا کرنے سے پہلے وہ کسی طرح کا اشارہ دے گا تاکہ اس پر سٹہ لگایا جاسکے۔ کسی بھی میچ کو فکس کرنے کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو فکس کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسپاٹ فکسنگ میں ایک ک...