جارحانہ چناوی موڈ میں آئی بھارتیہ جنتا پارٹی!
بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کے کانگریس وقت سے پہلے چناؤ کروا سکتی ہے اور ہم اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں نریندرمودی، راجناتھ سنگھ کو چناؤ مہم ٹیم تشکیل کرنے کے لئے اختیار دیا گیا ہے۔ نریندر مودی کی سب کمیٹی میں ہوئی میٹنگ میں آنے والے لوک سبھا چناؤ میں اچھا انتظامیہ اور ترقی کو چناوی اشو بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اننت کمار نے میٹنگ کے بعد کہا کہ بھاجپا جارحانہ چناوی موڈ میں آچکی ہے۔چناوی تیاروں پر نظر رکھنے اور انہیں آگے بڑھانے کیلئے مختلف کمیٹیوں کی ہر ہفتے یا دس دن میں میٹنگ ہوا کرے گی۔ بی جے پی کی کمپین کمیٹی کی کمان سنبھالتے ہی نریندر مودی نے اپنا مشن 2014ء کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ جمعرات کو پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ سے پہلے پارٹی کی ہائی لیول کمیٹی کی میٹنگ میں اس گیم کے لئے ٹارگیٹ کے اشو طے کئے گئے۔ یہ ہیں کرپشن، سی بی آئی کا بیجا استعمال اور اقتصادی بحران۔ طے ہوا کے ان چاروں اشو کو لیکر پارٹی ریاستوں میں مہم چلائے گی۔ ان کے علاوہ دہشت گردی، دیش کا لچر سلامتی نظام و لوکل اشوز کو زور شور سے اٹھایا جائے گا۔ اگلے مہینے کانگریس کے...