اشاعتیں

Moammar Qaddafi لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہیرو سے ویلن بنے کرنل معمر قذافی

تصویر
 Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 7th September 2011 انل نریندر لیبیا میں باغیوں کو اب تک نہ تو کرنل معمر قذافی کو پکڑنے میں کامیابی ملی ہے اور نہ ہی وہ ان کے آبائی شہر سرتے پر قبضہ کرپائے۔ پچھلے تقریباً چھ مہینے سے باغیوں اور قذافی حمایتیوں میں جنگ جاری ہے۔ قذافی کی ہمت اور حمایت کی داد دینی ہوگی کہ ایک طرف تو ان کے مٹھی بھر حمایتی فوجی ہیں دوسری طرف مغربی ممالک کی پوری مدد سے لڑ رہے باغی۔ مغربی ممالک خاص کر فرانس، امریکہ ہیں جو ہر ممکن طریقے سے ان باغیوں کی مدد کررہے ہیں۔ امریکہ کا دوہرہ چہرہ ایک بار پھر لیبیا میں بے نقاب ہوا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے ترپولی میں لیبیائی سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک عمارت میں پائے گئے دستاویزوں سے انکشاف کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سی آئی اے نے قریب سے معمر قذافی کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے لیبیا کے لئے مشتبہ دہشت گردوں سے پوچھ تاچھ میں مدد کی۔ اس واقع سے واشنگٹن اور لیبیا کے حکمرانوں کے درمیان کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ معمر قذافی ایک انقلابی سے ولن کیسے بن گیا؟ سال1969 ء میں جب انہوں نے ف...