بھارت رتن اور چناوی تجزیے
کرپوری ٹھاکر اور لال کرشن اڈوانی کے بعد مودی سرکار نے سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راو¿ ،چودھری چرن سنگھ اور بھارت میں سب انقلاب سب سرواہ کہے جانے والے زرعی سائنسداں ڈاکٹر سوامی ناتھ کو بھی بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے ۔بھارت رتن دیش کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے ۔چودھری چرن سنگھ دیش کے چھٹے وزیراعظم تھے ۔حالانکہ ان کی میعاد کافی چھوٹی تھی ۔28 جولائی 1979 کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کے 70د نوں بعد ہی انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا ۔کیوںکہ ایوان میں اپنی سرکار کیلئے اکثریت ثابت نہیں کر پائے تھے ۔چودھری چرن سنگھ بڑے کسان لیڈر تھے ۔پی وی نرسمہا راو¿ دیش کے 10 ویں وزیراعظم تھے ۔21 جون 1991 سے 16 مئی 1996 تک وزیراعظم رہے ۔نرسمہا راو¿ کو ہندوستانی معیشت کو کھولنے کا سہرہ دیا جاتا ہے ۔انہوں نے بھارت میں بڑی اقتصادی اصلاحات کو انجام دیا ۔ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھ کو بھارت میں سب انقلاب کا بانی ماناجاتا ہے ۔انہوں نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں ہندوستانی زراعت میں بے حد انقلابی تکنیکوںکو آزمایا اور فوڈ سیکورٹی کا حدف حاصل کرنے میں اہم رول نبھایا ۔15 روز کے اندر ہی کرپوری ٹھاکر ،لال کرشن اڈوانی ،...