پاکستان کو ہندوستانی فوج کا کرارا جواب
پاکستان کو اس کے پاپ کی سزا مل گئی ہے۔ ہندوستان کے جوانوں کی بے عزتی کرنے والے بربر پاکستان کی ناک کٹ گئی ہے۔ سرحد پارسے تباہی کے گولے برسانے والے پاکستان نے موت کے گولے برسادئے۔ہندوستانی فوج نے نوشیرا میں پاکستان کی مٹی پلید کردی ہے۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ٹوپوں نے تابڑتوڑ گولے داغ کر پاکستان کی کئی چوکیوں کو نیست و نابود کردیا ہے۔ خبر ہے اس حملہ میں پاکستان کے کئی فوجی مارے گئے۔ صرف30 سیکنڈ میں پاکستان کی تیرھویں کردی گئی۔ سیکنڈ در سیکنڈ پاکستان کی چوکی پر ہندوستان کے گولے برسے۔ محض 24 سیکنڈ میں ایک کے بعد ایک قریب درجن بھر گولے داغے گئے اور سب نشانے پر گرے۔ سرحد پر خونی سازش رچنے والے پاکستان کو اس بار بھارت سے ایسا جواب ملا کہ اس کو یہ مار کئی دنوں تک یاد رہے گی۔ میجر جنرل اشوک نرولا نے بتایا کہ ان چوکیوں سے آتنک وادی گھس پیٹھ کیا کرتے تھے۔ 6 مئی کو پاکستانی فوج نے آتنک وادیوں کے ساتھ مل کر ایل او سی پار کرکے گشت کررہے ہندوستانی جوانوں پر حملہ کیا تھا اور اس حملہ میں دو جوان شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد شہید جوانوں کی لاشوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس کا بدل...