حیرت انگیز :سی بی آئی بولی جانچ کے نام پر وصولی ہورہی تھی
مرکزی تفتیشی بیورو یعنی سی بی آئی کے اندر رسہ کشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے آخر اس میں ہوکیا رہا ہے؟ ادارہ میں رونما واقعات اتنی تیزی سے ہورہے ہیں اور موڑ لے رہے ہیں کہ روز نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سی بی آئی میں نمبر ون اور نمبر دو کے افسروں کے بیچ چلے تنازع کے بعد اب دونوں کو ہی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایم نگیشور راؤ انترم ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ آلوک ورما نے نگیشور راؤ کو سی بی آئی کا انترم ڈائریکٹر بنانے کے سرکار کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ ساتھ ہی خود کو چھٹی پربھیجے جانے کے سرکار کے فیصلہ کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت جمعہ کو ان کی عرضی پرسماعت کرے گی۔ اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کہ خلاف مقدمہ کی جانچ کررہے افسر اے کے بسی کا مفاد عامہ میں پورٹ بلیئر( کاضاپٹنی) میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جان کاری کے مطابق بدھوار کو دن بھر ہلچل جاری رہی۔ سینٹرل ویجی لنس کمیشن (سی وی سی) میں ہوئی میٹنگ میں ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کو چھٹی پر بھیجے جانے کی رائے ظاہر کی گئی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر آلوک ورما ...