مہاراشر کے وزیر اعلیٰ کو سپریم کورٹ نے دیا جھٹکا
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو منگل کے روز اس وقت جھٹکالگا جب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ چناو ¿ کے دوران داخل حلف نامہ میں جرائم معاملوں کی جانکاری نا دینے کے سبب انہیں مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے اپنے فیصلے میں فرنویس کے ذریعے دو التوا مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہ دینے کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کا حکم منسوخ کر دیا۔بنچ کا کہناتھاکہ فڑنویس کو دو التوا معاملوں کی جانکاری تھی ۔بڑی عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والے ستیش کی اپیل پر یہ فیصلہ دیا ۔عدالت نے فیصلہ میں کہا تھا کہ دیویندر فڑنویس کو ان دو مبینہ جرائم کے لئے عوامی نمائندگان کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں ہے عدالت نے معاملے میں23جولائی کو کہا تھا کہ اس فیصلے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا عدالت نے اس وقت تبصرہ کیاتھا کہ فڑنویس کے ذریعے 2014کے چناو ¿ کے وقت حلف نامہ میں دو مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہ دینے کی بھول چوک کے بارے میں مقدمہ کی سماعت کے دوران فیصلہ ہو سکتا ہے کیا پہلی نظر میں اس معاملے میں عوامی نمائندگان کی دفع 12...