خوف کی وہ داستاں جس نے دیش کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاتھا!
حیوانیت ،بے رحمی اور ظلم کی حدیں پار کرنے والے نٹھاری کانڈ پر پیر کی صبح 308 صفحات کا فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ پر سنگین سوال کھڑے کئے ہیں ۔جسٹس ایس اے این رضوی اور جسٹس اشونی مشرا کی بنچ نے کہا کہ نٹھاری کانڈ کی جانچ کیلئے ذمہ دار ایجنسی کا رویہ عوام کے ساتھ دھوکہ سے کم نہیں ہے ۔یہ معاملہ اس لئے بھی تشویش کا باعث ہے کیوں کہ معصوم بچوں ،عورتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارا گیا ۔ثبوت اکٹھا کرنے کے بنیادی تقاضوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،مرکزی خاتون واطفال ترقی وزارت کے ذریعے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی منظوری کے باوجود انسانی اعضاءریکیٹ کی جانچ نہیں کی گئی ۔نوکر کو راکشش بنا کر پھنسانے کا آسان طریقہ چنا گیا ۔نٹھاری کانڈ نے پورے دیش کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا ۔نوئیڈاکے سیکٹر 31- میں واقع کوٹھی ڈی 05- میں رہتا تھا مہیندرسنگھ پندھیر اور اس کا نوکر سریندر کوہلی بنیادی طور سے وہ پنجاب کا رہنے والے پندھیر سال 2000- میں دہلی آیا تھا اور بیوی بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔2003 میں وہ کوہلی سے ملا اور اسے نوکر رکھ لیا ۔اسی کے بعدبیوی بچے اسے چھوڑ کر چلے گئے ۔پندھیر اپنی کوٹھی پر ک...