کیجریوال کو ٹکر دینے میں کیرن بیدی ہرصورت میں اہل!
ٹیم انا کے ممبر رہے عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجریوال سے دلی اسمبلی چناؤ میں سخت مقابلے کا سامنا کررہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترپ کا اکا پھینکتے ہوئے انا ہزارے کی اہم یودھا رہیں کیرن بیدی کو جمعرات کے روز اپنی جماعت میں شامل کرلیا ہے۔ سیاست میں آنے سے انکارکرتی رہیں کیرن بیدی آخر مان ہی گئیں اور بھاجپا میں شامل ہوگئیں۔ پارٹی نے انہیں باقاعدہ طور سے سی ایم امیدوار تو اعلان نہیں کیا ہے لیکن جس طرح سے امت شاہ اور ارون جیٹلی جیسے لیڈروں کی موجودگی میں بھاجپامیں شمولیت اختیار کی اس سے صاف اشارہ ہے کہ بی جے پی کی سرکار بنانے کی صورت میں وزیر اعلی وہی ہوسکتی ہیں۔حالانکہ پارٹی صدر امت شاہ اس سوال کو یہ کہہ کر ٹال گئے کہ اس کا فیصلہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ اتنا کہا کہ بیدی اسمبلی چناؤ ضرور لڑیں گی لیکن کہاں سے لڑیں گی یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ دہلی کی زبردست چناوی لڑائی میں پھنسی بھاجپا نے کیرن بیدی کو اپنے پالے میں لاکر یقینی طور سے ایک ماسٹر اسٹوک لگایا ہے۔ ابھی یہ صاف ہے کہ کیرن بیدی نئی دہلی سیٹ پر کیجریوال کے سامنے اتریں گی یا نہیں لیکن ان کی بھاجپا میں موجودگی ہی کیجریوال سے ٹکر ...