ہیٹ ٹرک بنانے کے بعد نریندر مودی کا پہلا دورۂ دہلی
وزیراعلی نریندر مودی گجرات میں چناؤ کی ہیٹ ٹرک بنانے کے بعد پہلی بار دہلی آئے۔ انہوں نے بھارت کے نئے ایجنڈے کا ٹریلر دکھا دیا۔ بدھوار کو دہلی میں اپنی چمک بکھیر کر صاف کردیا ہے کہ دیش کی کمان تھامنے کی ان کی پختہ تیاری ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں اپنی تقریر میں انہوں نے گجرات کے ترقی کے ماڈل کوپیش کرتے ہوئے صاف پیغام دیا کے وکاس کی اونچی اڑان اور نوجوان ہی بھارت کی تقدیر بدلیں گے۔ انہوں نے جس انداز میں تقریر کی اس سے یہ نہیں لگا کے یہ وہی مودی ہیں جن کی سیاسی پہچان ایک جارحانہ ہندوتو وادی لیڈر کی شکل میں بنی ہوئی ہے۔ ایک دور میں وہ بات بات پر ہندوتو سیاست کے حق میں کوئی نہ کوئی منفی تبصرہ ضرور کیا کرتے تھے لیکن اب وہ اپنا سیاسی چہرہ پورے طور پر بدلنے کو تیار ہے وہ چاہتے ہیں کہ قومی سطح پر ان کی پہچان وکاس پرش کے طور پر ہو کیونکہ ان کی قیادت میں گجرات سرکار نے وکاس کا ایک نیا ماڈل دیش کے سامنے پیش کردیا ہے۔ کئی مہینوں سے نریندر مودی نے بدلی حکمت عملی کے مطابق اپنی توجہ نوجوانوں کو رجحانے پر لگادی ہے۔ جس ہال میں طالبعلم مودی کو سننے کے لئے اٹھے ہوئے تھے اس میں تل ...