Translater

30 دسمبر 2022

آگئی دہلی والی کڑاکے کی سردی !

پورے بھارت میں نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے لیکن ٹھر کرنے والی سردی سے نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے محکمہ موسمیات کے سائنس دانوں کے مطابق 31 سے 4 جنوری 2023 تک 5 دن اس سیز ن کا سب سے سرد دن رہ سکتے ہیں ۔اس دوران پنجاب ،ہریانہ کے کچھ علاقوں میں رات کا درجہ حرارت نفی میں جارہا ہے ۔راجستھان کے چورو علاقے میں تو پیر کو ہی درجہ حرارت زیرو پر پہونچ گیا وہیں دن کا زیادہ تر درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔نئے سال کی شروعات میں اس دوران شمالی ہند کے پہاڑی ریاستوں سے لے کر پنجاب ،ہریانہ، دہلی ،راجستھان ،اتر پردیش اور جھارکھنڈ ،مغربی بنگال اور مشرقی اور شمالی مدھیہ پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں گھنا کہرہ چھایا رہے گا۔ اگر آپ ٹرین سے روزانہ دہلی این سی آر آتے ہیں تو آپ کی مشکلیں بڑھنے والی ہیں ۔بڑھتی ٹھنڈ اور گھنے کہرے کو دیکھتے ہوئے ناردن ریلوے نے دہلی این سی آر ،لکھنو¿ سمیت کئی شہروں میں چلنے والی 48 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق پسنجر ٹرینیں ،25 دسمبر سے لیکر 24 جنوری تک منسوخ رہیں گی ،کہرے کے چلتے لمبی دوری کی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرینوں کا لیٹ ہونا جاری ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے کئی مسافر ٹرینوں کو چلانا روک دیا ہے جس کی وجہ سے دوسری ٹرینوں کی آمد ورفت ٹھیک ٹھاک ہو سکے گی ۔وہیں لمبی دوری کی گاڑیوں میں کوچ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔حالانکہ ٹھنڈ اور کہرے کو دیکھتے ہوئے نارتھ ریلوے نے مشرقی ریلوے نے لمبی دوری کی 110 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے جو 1 جنوری سے 28 فروری تک منسوخ رہیں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبرکے درمیان رات میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا ۔اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے دن رات دونوں کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی ۔کرسمس کے دن راجدھانی میں لوگ پورے دن ٹھنڈ سے کپکپاتے رہے ۔دھوپ میں بھی لوگوں کو برفیلی ہواو¿ں کی وجہ سے سردی سے راحت نہیں ملی ۔جس کی وجہ سے کافی لوگوں نے اتوار کو گھر پر ہی گزارنا بہتر سمجھا ۔اس سیزن میں پہلی بار راجدھانی میں دن میں زبردست سردی کی لہر بنی رہی ۔اور آنے والے دنوں میں کم ازکم درجہ حرارت کچھ جگہوں پر تین ڈگری کے آس پاس رہا ۔پیر کو بھی ایسے ہی حالات بنے رہے اور راحت کی امید نہیں نظر آتی سرد لہر کے چلتے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔منگلوار کو بقدر سردی سے راحت ملی ۔دن میں بھی راجدھانی کے کئی حصوں میں لوگ سردی سے بچنے کے لئے آگ جلا کر ہاتھ تاپتے نظر آئے اتوار کو راجدھانی کا زیادہ اور کم ازکم درجہ حرارت میں بڑی گراوٹ آئی ہے اور یہ 16.2 فیصد رہا ہے جو عام درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم تھا ۔آپ اپنا خاص دھیان رکھیں خاص کر بچوں کا ان کو باہر کھیلنے سے روکیں ۔یومیہ مزدوروں کی مشکل ہے جنہیں کھلے میں کام کرنا پڑتا ہے ۔ (انل نریندر)

بہار کا شراب مافیہ !

اس دن پارٹی میں کسی نے دے دیا ہم ہلکا سا پی لیے تو سر چکردینے لگا ۔کام چھوڑ کر چلے آئے ۔ہم ڈاکٹر کے پاس نہیں جا رہے تھے ، لیکن پھر یہ کانڈ ہو گیا ۔تو ماں رونے لگی تب ڈاکٹر کے پاس گئے بولے ایک مہینے آنکھوں میں تھوڑا کچھ دکھنے لگے گا ۔ستیندر مہتو بہار میں چھپرا کے بہرولی گاو¿ں کے ہیں ان کی آنکھیں عام انسانوں کی طرح نظر آتی ہیں لیکن زہریلی شراب سے آنکھوں کی روشنی چلی گئی ۔ستیندر 12 دسمبر کی شام پڑوس کے ایک گاو¿ں جنیو تقریب میں کام کرنے گئے تھے وہاں کسی نے انہیں شراب دے دی جسے پی کر ان کی طبیعت خراب ہو گئی بہرحال ادھر سارن کے کئی علاقوں میں زہریلی شراب نے موت کا قہر مچا دیا ۔مقامی رپورٹ کے مطابق بہرولی میں بھی زہریلی شراب سے کچھ لوگوں کی موتیں ہوئی ہیں ماں کی ضد پر ستیندر وقت پر ہسپتال چلے گئے تو جان بچ گئی لیکن ان کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی ۔مزدوری کر گزر بسر کرنے والے ستیندر کا خاندان اب کیسے چلے گا اس کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن وہ اب بھی شراب کے کاروباریوں کے بارے میں کچھ بتانا نہیں چاہتے شراب کہاں سے آئی اب یہ نہیں بتاو¿ں گا ۔ستیندر کے الفاظ کے پیچھے شراب مافیہ کا ڈر ہے یا قانون کا اس کو لیکر بھی وہ خاموش ہیں ۔لیکن زہریلی شراب سے متاثرہ سارن کے علاقے میں شراب کے اس ناجائز کاروبار کے بارے میں لوگ واقف ہیں ۔اشوماد پور کے سکھرا گاو¿ں کی انیتا دیوی کے ہاتھ مسلسل تھر تھرا رہے ہیں ان کے شوہر بکی مہتو پہلے گجرات کی ایک کمپنی میں کام کرتے تھے وہیں کی فیکٹری کا انٹری کارڈ دکھاتے ہوئے انیتا دیوی کچھ بتانے کی کوشش کررہی ہیں ۔لیکن بتا نہیں پارہی ہیں ۔ان کا تین سال کا بیٹا ہے وہ بول نہیں پاتا لیکن اسی عمر میں پتا کا وہ داہ سنسکار کررہا ہے ۔انیتا دیوی نے زندگی کے 22 سال بھی پورے نہیں کئے لیکن پتی چھوڑ کر چلاگیا ۔بکی مہتو کی کچی چھونپٹری میں بیوی تین بچے اور بوڑھے ماں باپ رہ گئے ہیں ۔زہریلی شراب نے ہی 25 سالہ بکی کی جان لے لی ہے ۔اب ان کے پاس ہر مہینے سرکار کی طرف سے مفت ملنے والا گیہوں تک نہیں ہے ۔بکی کے والد لال بابو مہتو کہتے ہیں ایک کلو میٹر دور بہورئیا میں دارو بکتا ہے وہیں 14 تاریخ کو دارو پی کر گھر آیا اور کہنے لگا طبیعت خراب لگ رہی ہے ۔اس کو ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا لیکن نہیں گیا ۔رات میں طبیعت بگڑی اور بے چینی ہونے لگی ۔ایمبولینس میں 15 تاریخ کی صبح ہی راستے میں موت ہو گئی ۔ان کا کہنا ہے نکلی شراب کیسے آتی ہے یہ تو نتیش کمار ہی بتا سکتے ہیں لیکن ادھر دارو کا ٹینکر آتا ہے ۔بہار میں یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ زیادہ تر شراب مافیہ سیاست دانوں ،سیاسی پارٹیوں ،کے آس پاس رہنے والے یہ کام کرتے ہیں تاکہ اس کی آڑ میں اپنا دھندہ چلا سکیں ۔بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کہہ چکے ہیں جو لوگ زہریلی شراب پی کر مارے گئے ان کے پریوارکو سرکار کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں ملے گا ۔اس شراب کانڈ میں مارے گئے زیادہ تر لوگ پڑھے لکھے نہیں تھے ۔ان میں زیادہ تر مزدوروں کی ہے ۔یہاں کئی ایسے پریوار ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی قلت ہے اور اب وہ قرض میں ڈوب گئے ہیں اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آتا ۔سال در سال یہی قصہ دہرایا جاتا ہے ۔شراب بندی میں الٹا ان مافیاو¿ں کی مدد کی ہے ۔دکھ کی بات یہ ہے اس کا شکار ہونے والے زیادہ تر غریب اور مزدور طبقے کے لوگ ہیں ۔وہ تو چلے جاتے ہیں پیچھے چھوڑ دیتے ہیں روتا بلکتا خاندان ۔ (انل نریندر)

27 دسمبر 2022

نیپال جیل سے رہا بکنی کلر !

ہندوستانی اور ویتنامی نژاد خطرناک فرانسیسی سیرئل کلر جسے بکنی کلر میں کہا جاتا ہے نیپال نے رہا کردیا ہے ۔چارلس شوراج کے رہا ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد جمع کو اسے فرانس سے جلا وطن کردیا گیا ہے۔ اس نے 1970کی دہائی میں ایشیا بھر میں کئے گئے قتلوں کیلئے زیادہ تر سزا نیپا ل کی جیل کاٹی ۔سپریم کورٹ کے حکم کے دو دن بعد 78سالہ چارلس شوراج کو کاٹھمنڈو کی سینٹرل جیل سے جمع کی صبح رہا کیا گیا اسے بھاری پولیس سیکورٹی آبرورزن محکمہ میں لے جایا گیا ۔ شووراج کے وکیلوں میں شامل سدیش سبیدی نے بتایا کہ اس کی ماں اور بیٹی اس کے پیرس پہنچنے کا انتظار کر رہی تھیں ۔اس درمیان شووراج کو گرفتار کرنے والے ممبئی پولیس کے ریٹائرڈ اڈیشنل کمشنر مدھوکر جینڈے نے بتایا کہ چارلس شووراج جیسے خطرناک مجرم کوزندگی بھر جیل میں رہنا چاہئے لیکن مجرمانہ انصاف سسٹم کیا سوچنا ہے اس پر غور کیا جانا چاہئے ۔ اہم ترین یہ ہے کہ شووراج کو 1976میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر دہلی کے ایک ہوٹل میں انجیئرنگ کے 30سے زیادہ طلبہ کو زہر دینے کی کوشش کرتے وقت گرفتار کیا تھا ۔بعد میں پتا چلا کہ اس نے ایک فرانسیسی سیاح کو بھی قتل کیا ہے اور مختلف جرائم کیلئے دہلی کے تہاڑ جیل میں 12سال قید رکھنے کی سزا سنائی تھی لیکن وہ سخت حفاظت والی تہاڑ جیل سے بھاگ گیا اور سرخیوں میں آ گیا ۔ لیکن گوا کے ایک ریستوراں سے گرفتار کیا گیا ۔ وہ 1997سے جیل میں ہی رہ رہا تھا ۔شووراج نے 41سے 42عورتوں کی قتل کی بات قبولی ہے اور وہ ایک خطرناک مجرم ہے ۔جو جیل سے باہر آتے ہی کچھ بھی کر سکتا ہے نیپال کی وزارت داخلہ میں جوئینٹ سیکریٹری وترجمان دھرندر پوکھریل نے بتایا کہ شووراج اگلے دس برسوں تک نیپال میں داخل نہیں ہو پائے گا۔ کاٹھمنڈو کے ایک اخبار سرکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت داخلہ نے شووراج کو جلا وطن کردیا ہے ۔ شووراج پہلے قطر ایئر ویز کی فلائٹ QR647سے دوحہ گیا وہاں سے پیرس چلا گیا ۔اس سے پہلے شوراج کے وکیل گوپال شیو کوٹی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شووراج کو فرانس سے جلا وطن کرنے کیلئے تری بھون انٹرنیشل ایئر پورٹ لے جایا گیا اس کے بعد اس کے نیپال لوٹنے پر تاحیات پابندی لگادی ۔ حالاںکہ یہاں میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق شووراج نیپا ل میں ہی رہنا چاہتا تھا اور اس نے دس روز کیلئے علاج کیلئے گنگاجل ہسپتال میں بھرتی کرنے کی درخواست کی تھی ۔اس کا 2017میں دل کا آپریشن ہواتھا۔ جسٹس سپنا پردھان بھلا کور جسٹس تلک پرساد سریشٹھ کی ڈویزن بنچ نے سرکار کو اس کے فرانس جلا وطن کا بندو بست کرنے کا حکم دیا تھا۔ (انل نریندر)

صنعت کاروں کی سرکار ہے !

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں کیا عام اور خاص،کانگریس کے سبھی بڑے لیڈروں کو دہلی کی سڑکوں پر لاکر کھڑا کردیا۔ سنیچر کی صبح راہل گاندھی 3000کلو میٹر جسے 108دن میں پور ا کیا ۔بھارت جوڑو یاترا دہلی سے لگے ہریانہ کے فرید آباد بد رپور سرحد سے راجدھانی دہلی میں داخل ہوتے ہی چاہے پبلک ہو چاہے کانگریسی نیتا ہوں سبھی صبح سے اور ٹھند بھری سڑکوں پر گھومتے دیکھے گئے ۔ چھوٹے چھوٹے اسکولی بچے اور دور دراز سے آنے والے کانگریسی ورکر س گھنٹوں راہل گاندھی کی جھلک پانے کیلئے سڑکوں پر کھڑے رہے ۔ یہی نہیں جب روڈ شو سے آشرم فلائی اوور کے بغل میں واقع جے رام بھرم چاری آشرم ٹرسٹ پر کچھ گھنٹوں کیلئے روکے تو وہاں پارٹی کے کیا عام اور کیا خاص یوں ہی وقت گزارتے راہل گاندھی کے ان کے آرام بنے کنٹینر سے باہر آنے کا انتظار کرتے نظر آئے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ ، ادھیر رنجن چودھری ، جے رام رمیش وغیرہ بڑے لیڈ صبح سے شام تک یاترا کے انتظام میں مشغول دکھائی دئے ۔ راہل گاندھی نے اپنی یاترا کو لال قلعہ پہنچا کر آرام دے دیا ۔ راہل کے ساتھ یہاں ہزاروں کی بھیڑ تھی ۔ لال قلعہ کے پاس واقع میدان میں جمع لوگوں سے کہاکہ میڈیا والے ہمارے دوست ہےں ۔ ہماری بات کو بڑھا چڑھا کر نہیں دکھاتے جو یہاں یہاں کھڑے ہیں ان سے کہا کہ ناراض مت ہوہئے ان کی لگام کہیں اور ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جیب کاٹی جاتی ہے تو جیب کترا پہلے آپکا دھیان بھٹکاتا ہے ،ٹھیک وہی کیا جا رہا ہے 24گھنٹے ہندو مسلم کرکے یہی لوگوں میں نفرت پیدا کی جارہی ہے ۔ یہاں اڈانی امبانی کی سرکار ہے ان کو فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے ۔ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر ارب پتیوں کیلئے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پی ایم پر بھی لگام لگی ہوئی ہے ۔راہل گاندھی نے شروع سے ہی اپنی تقریر میں مودی کو نشانے پر لیا ۔جب مودی چناو¿ لڑ رہے تھے تو انہوںنے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ دیا تھا ۔ کانگریس ایک تنظیم ہی نہیں ہے بلکہ یہ زندگی جینے کا طریقہ ہے ۔ ایک طرف آر ایس ایس اور بی جے پی ہے تو دوسری طرف کانگریس پارٹی ہے وہ سوچنے اور جینے کے طریقے پر چلتی ہے اور پیار بانٹتی ہے آر ایس ایس اور بی جے پی نفرت پھیلاتی ہیں ۔کانگریس محبت کی زبان ہے اور کانگریس کی آئیڈولوجی کونریندر مودی سمجھ نہیں پائے ۔ یہ نئی لڑائی نہیں ہے وہ نفرت پھیلاتے ہیں ہم محبت پھیلاتے ہیں راہل گاندھی نے کہا جب میں کنیا کماری سے چلا تب پایا کہ جہاں جہاں سے گزرا ایسا لگا کہ دیش میں نفرت نہیں ہے ۔ وہیں کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ مہنگائی ،بے روزگاری ،نابرابری اور نفرت کے خلاف یاترا ہے ۔ راہل کی 3000کلو میٹر لمبی یاترا میں لاکھوں لوگ جڑ چکے ہیں کچھ ساتھ بھی چلے ہیں۔ بہر حال اس یاترا سے چناو¿ میں تو پتہ نہیں کتنا فائدہ ہوتا ہے لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اس یاترا نے کانگریس ورکروں میں جان ڈال دی ہے ۔ دور دراز شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں جو ورکرآئے ان میں بھار ی جوش دیکھنے کو ملا۔بہت دنوںکے بعد کانگریسی ورکروں میں اتنا جوش اور ہمت دیکھنے کو ملی ہے ۔ (انل نریندر)

میلانیا نے امریکہ میں یہ نئی جنگ چھیڑ دی

ایران جنگ میں سیز فائر ہوتے ہی امریکہ کے اندر ایک اور جنگ شروع ہو گئی ہے ۔آپ حیران ہوں گے کہ یہ کون سی جنگ ہے ؟ بتادیں کہ ایپسٹین فائلس کی ...