اشاعتیں

ستمبر 13, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Arrest in India of first woman IS agent?

Muslims should follow Abu Bakr al-Baghdadi, the IS (Islamic States) chief as their role model. Forcibly convert non-Muslims into Islam you’ll be given place in the heaven i.e. Allah will bless you with an entry in Jannah. Such type of fire-breathing sermons are posted on the Facebook wall of Afshan Jabeen working for Islamic State (IS) arrested some days ago. The first Indian woman Afshan Jabeen working for dreaded terrorist outfit IS deeply rooted in Iraq and Syria has been arrested from Hyderabad after being deported from UAE to India. Afshan Jabeen alias Nichole Joseph who used to recruit online for IS was deported to India from UAE last Thursday alongwith her husband and three daughters. Her husband has been identified as Devendra Batra alias Mustafa. The woman was arrested by the Hyderabad police at Rajiv Gandhi Airport soon after reaching India. The IS connection of this woman was detected in January when a young technocrat Salman Moinuddin informed about it after being arre...

مودی کی کامیاب خارجہ پالیسی رنگ لا رہی ہے

پی ایم کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی خارجہ پالیسی کے سیکٹر میں سرگرمی دکھاتے رہے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کوششوں کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ عرصے سے اپنے لئے اقوام متحدہ کونسل یو این ایس سی میں مستقبل سیٹ کی مانگ کررہے بھارت کو اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ سکیورٹی کونسل کی توسیع کی بات چیت پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جسے بھارت کے لئے اچھی خبر مانا جارہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بھارت کی تجویز کو یہ منظوری اس کے روایتی حریف چین کے احتجاج کو درکنار کر ملی ہے۔ جو خود تو اس سپریم ادارے میں ویٹو کا حق حاصل کرکے مستقل ممبر ہے لیکن بھارت کی ممبر شپ یا تجاویز میں وہ ہمیشہ رکاوٹیں ڈالتا رہا ہے۔ کیونکہ کونسل کا ڈھانچہ کافی عرصے سے ایک ہی دھرے پر چل رہا ہے اور یوروپ و پانچ مستقل ممبران کے مفادات کے حق میں اس کا جھکاؤ صاف صاف دکھائی پڑتا ہے۔ اس وجہ سے بہت سے دیش پچھلی دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے سکیورٹی کونسل کی توسیع اور اس کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں سے زیادہ تر نہ صرف جوں کے توں پوزیشن بنائے رکھنے کے حمایتی ہیں بلکہ دنیا ک...

اسمارٹ گاؤں تو ضرور بناؤ لیکن پہلے خوشک سالی سے تو نمٹو

وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار نے دیہی علاقوں میں سڑکیں اور ریلوے توسیع کے ساتھ اسمارٹ گاؤں بنانے کی کئی اہم اسکیموں کو بنیادی شکل دینے کی تیاری کرلی ہے جس کا تہہ دل سے ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دیش کے ان داتا کسان کی زندگی آج بھی خوشحالی اور بھرپور بارش پر منحصر ہے اور اس سمت میں سرکار سے زیادہ اسے مانسون پر منحصر رہنا پڑتا ہے۔ مانسون کی بے رخی نے کم و بیش دیش کے آدھے حصے کا جو برا حا ل کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہماری رائے میں آج پہلی ضرورت گاؤں کے وجود کو بچانے کی دکھائی پڑتی ہے۔ مانسون کی حالانکہ ابھی بدائی کا رسمی اعلان تو نہیں ہوا لیکن اب تک کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ لگتا ہے کہ مسلسل دوسرے برس دیش کو سوکھے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس وقت دیش کا 44 فیصد حصہ بارش کی کمی سے لڑ رہا ہے۔ اترپردیش ، ہریانہ، پنجاب جیسے کھیتی کرنے والے راجیہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق پورے دیش میں ابھی تک عام سے 16 فیصدی بارش کم ہوئی ہے۔آئی ایم ڈی کی مانیں تو پیر تک دیش کے محض 6فیصدی حصے میں عام سے زیادہ برسات درج کی گئی ہے۔  وہیں50فیصد بارش علاقے میں کم ہوئی ہے۔ نازک صور...

آئی ایس کی پہلی مہلا ایجنٹ کی گرفتاری

مسلمانوں کو ابو البغدادی جو آئی ایس کا چیف ہے،کو اپناآدرش بنانا چاہئے۔ غیر مسلموں کو زبردستی اسلام مذہب میں داخل کرو تو اللہ تمہیں جنت میں مقام عطا فرمائیں گے۔ یعنی اللہ تمہیں جنت میں جگہ دیں گے۔ اس طرح کی آگ اگلنے والے پیغام پچھلے کچھ دن پہلے گرفتار ہوئی اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے لئے کام کررہی خاتون افشا ں جبیں کی فیس بک وال پر پڑھے ہیں۔ عراق اور شام میں اپنی جڑیں جما چکی خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس کیلئے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون افشاں جبیں کو متحدہ عرب امارات سے بھارت ڈیپورٹ کئے جانے کے بعد حیدر آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افشاں جبیں عرف نکول جوزف جو آئی ایس کے لئے آن لائن بھرتی کرتی تھی، کو اس کے شوہر اور تین بیٹیوں کے ساتھ جمعرات کو دوبئی سے بھارت بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے شوہر کی پہچان دیویندر بترا عرف مصطفی کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارت پہنچنے کے بعد مہلا کو حیدر آباد پولیس نے جمعہ کے روز راجیو گاندھی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا۔ اس خاتون کے تار آئی ایس سے جڑے ہونے کا انکشاف اس وقت جنوری میں ہوا تھا جب حیدر آباد ہوائی اڈے سے دوبئی روانہ ہوتے وقت گرفتار کئے گئ...

الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد شکشا متروں میں مایوسی

اترپردیش کی اکھلیش یادو سرکار کو ہائی کورٹ سے جھٹکے پر جھٹکا مل رہا ہے تو اس کے لئے اس کی غیر دور اندیشی حکمت عملی ذمہ دار ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے قریب پونے دو لاکھ ششکا متروں کے ٹیچر بنانے کے سرکار کے فیصلے کو پلٹ دیا اور کہا کہ ان کی تقرری میں طے پیمانوں پر تعمیل نہیں کی گئی ہے۔ہائی کورٹ کو یہ معاملہ اتنا ضروری لگا کہ چھٹی کے دن سنیچر کوتین نفری بنچ نے اتفاق رائے سے حکومت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے ساری تقرریوں کو منسوخ کردیا۔ اس فیصلے پر ریاست میں زبردست رد عمل ہونا فطری ہی تھا۔ ریاست کے الگ الگ اضلاع میں شکشا متروں کی صدمے سے موت یا خودکشی کرنے کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اب تک 6 شکشا متروں کی جان جاچکی ہے۔ پوری ریاست میں جگہ جگہ ہائے توبہ مچی ہوئی ہے۔ اسکول بند کئے جارہے ہیں، ٹرینیں روکی گئیں، وہیں سنبھل سے میمورنڈم دے کر صدر اور وزیر اعظم سے خواہشی موت کی اجازت کی اپیل کی ہے۔ بریلی میں شکشا متروں نے میٹنگ کرکے کلکٹر کے دفتر کے باہر مظاہرے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا تھا اور اس میں صدر جمہوریہ کو خط بھیج کر خواہشی موت کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کی تعداد3400 ہے۔ فی...

ڈینگو کا قہر :ستمبر سے زیادہ خطرناک اکتوبر

دہلی میں ڈینگو کا قہر کم ہونے کی جگہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ دہلی میں ڈینگو کے مریض مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اب تک 1800 معاملے سامنے آچکے ہیں جس میں اکیلے ستمبر کے دو ہفتوں میں ہی 104 مریض دیکھے گئے ہیں۔ ابھی آدھا ستمبر باقی ہے اس لحاظ سے اس سال پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں ڈینگو زیادہ خطرناک ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگو کے معاملے ستمبر سے زیادہ اکتوبر میں بڑھتے ہیں۔ ایمسی ڈی کے اعدادو شمار بھی یہی بتا رہے ہیں۔ تقریباً ہر سال اکتوبر میں ڈینگو کے مریض ماہ ستمبر سے زیادہ آتے ہوتے رہے ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے ستمبر ہائی بریڈنگ (مچھروں کا زیادہ پیداوار) کا وقت ہوتا ہے۔ بارش کے بعد ادھر ادھر پانی جمع رہتا ہے۔ اس ماہ درجہ حرارت اور گھٹن ڈینگو مچھروں کے لئے موضوع ہوتی ہے۔ جن مچھروں کی پیداوار ستمبر کے آخر تک ہوتی ہے وہ اکتوبر تک زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ لاڈو سرائے کے واقعہ کے بعد اب دہلی میں سرینواس پوری میں ہسپتالوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک اور معصوم کی ڈینگو سے موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق بخار کی شکایت کے بعد6 سال کے بچے امن کو سرینواس پوری کے ایک پرائیویٹ ہسپتال م...

اوویسی کی چناوی تال سے پریشان نتیش۔ لالو

آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے چیف اسعدالدین اوویسی کے بہار کے سیمانچل میں چناؤ لڑنے کے اعلان نے بہار میں نتیش ۔ لالو مہا گٹھ بندھن میں ہلچل مچا دی ہے۔ اعلان کے ایک دن بعد ہی تمام سیاسی پارٹیاں حکمت عملی بنانے میں لگ گئی ہیں۔ اوویسی کی زور آزمائش بیشک سیمانچل کے چار اضلاع میں پھیلی 24 سیٹوں پر سمٹی ہوگی لیکن اسمبلی کی قریب10 فیصدی والا یہ چناوی علاقہ اگر اقتدار کی جنگ میں الٹ پھیر کرنے والا ثابت ہوا تو تعجب کی بات نہیں۔ مہا گٹھ بندھن کے لئے جھٹکا خاص تکلیف دہ ہوگا کیونکہ اس مسلم اکثریتی علاقے سے اسے دوہری امیدیں تھیں۔ سیٹوں کی تعداد بڑھے گی اور بھاجپا کو زبردست شکست دینے میں وہ کامیاب رہے گی۔ سیمانچل کے یہ چار ضلع خاص کر لالو پرساد یادو کے مسلم یادو (ایم وائی) فارمولے کو بھی ایک ماڈل لیباریٹری مانا جاتا تھا۔ ماحول کو جارحانہ موڑ دیتے ہوئے بھاجپا کے لیڈر گری راج سنگھ نے اوویسی کو شیطان بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے زہریلے لوگوں سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ وہیں نتیش کی جے ڈی یو نے اوویسی کو بھاجپا کا ایجنٹ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ کاٹ کر بھاجپا کو فائدہ پہنچانے آئے ہیں لیکن بہ...

دہلی کابھگوڑہ سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی

عام آدمی پارٹی کے مالویہ نگر سے ممبر اسمبلی اور پیشے سے وکیل و دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر جہیز کے لئے پریشان کرنا، اقدام قتل سمیت کئی دفعات میں گذشتہ بدھوار کی شام ایف آئی آر درج کی گئی۔ ساؤتھ ویسٹ رینج کے جوائنٹ کمشنر دیپک پاٹھک نے بتایا۔ بھارتی کی بیوی لپیکا مشرا نے اس سال جون میں شکایت درج کرائی تھی اسی بنیاد پر کیس درج کیا گیا ہے۔ بھارتی کی بیوی لپیکا مشرا نے اس سال 10 جون کو ہی دہلی مہلا کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا تھا کہ 2010ء میں شادی کے وقت ہی ان کے شوہر برا برتاؤ کرتے رہے۔ انہوں نے اس بارے میں پولیس سے بھی شکایت کی تھی۔ دوارکا میں واقعہ کرائم اگینسٹ وومن سیل میں کونسلنگ میں پولیس چاہتی تھی کہ سومناتھ بھارتی اور لپیکا سمجھوتہ کرلیں۔ لیکن چار بار ہوئی کونسلنگ کے بعد نتیجہ صفر رہا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کونسلنگ کے دوران لپیکا اور سومناتھ میں کافی تلخی دیکھی گئی۔ لپیکا نے کئی بار بولا کہ وہ سومناتھ کو دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔ دہلی پولیس کے ایک اعلی افسر کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے اگلے ہی دن سومناتھ کو دوارکا نارتھ تھانے میں پولی...

سنگین لاپروائی کے سبب 3 افراد کی موت: ذمہ دار کون

دیش کی راجدھانی میں اگر ہسپتالوں کا یہ چونکانے والا حال ہے تو اوپر والا ہی بچائے دیش کے غریبوں کو چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہات میں بہتر علاج کی سہولت میسر نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں لاڈو سرائے کے باشندے لکشمن اور ببیتا راوت کے اپنے 7سالہ بیٹے اویناش کو ڈینگو کی وجہ سے مال چند، ساکیت ،میکس ہسپتال سمیت کئی پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھرتی کرانے لے گئے تھے لیکن انہیں یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ بیڈ خالی نہیں ہے۔اس کے بعد ایم بی روڈ پر واقع ہسپتال میں بچے کو بھرتی کرایا لیکن اس کی طبیعت اتنی بگڑ چکی تھی کہ اویناش نے دم توڑدیا۔ شام قریب 5 بجے لکشمن اور اس کے پڑوسی بچے کی لاش لے کر انتم سنسکار کے لئے چھترپور شمشان گھاٹ پہنچے۔ رات8 بجے لکشمن لوٹے اور سیدھے گھر چلے گئے۔ دیر رات قریب2 بجے لکشمن کے سسر نے پڑوسی گیانندر دیو آشیش کو فون کیا کے دونوں میاں بیوی کمرے میں نہیں ہیں اور بیڈ پر ایک سوسائڈ نوٹ پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کی تلاش شروع کی۔ چھت سے انہوں نے دیکھا دونوں خون سے لت پت بلڈنگ کے پیچھے واقعہ ایم سی ڈی کنیا آدرش ودیالیہ کے کمپلیکس میں پڑے ہیں۔دونوں (ماں باپ) نے اپنے ہاتھ ڈوپتے سے آپس ...

9 سال بعد انصاف ملا لیکن وہ بھی ادھورا ہے

آخر کار9 سال پہلے11 جولائی 2006ء کو ممبئی کی 7 لوکل ٹرینوں میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمے میں جمعہ کے روز ممبئی کی عدالت نے اپنافیصلہ سنادیا ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ایک کے بعد ایک 7سلسلہ وار بم دھماکوں میں 80 سے زائد لوگوں کی جان گئی تھی اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ قصورواروں میں ایک شخص کمال احمد انصاری نے نیپال بارڈر کے راستے پاکستانی دہشت گردوں کو ممبئی تک لانے کاکام کیا۔ اس نے ایک لوکل ٹرین میں بم بھی رکھا جو ماٹنگا ریلوے اسٹیشن پر پھٹا تھا۔ اسپیشل جج ڈی ۔شندے نے دفعہ اور سرکاری وکیلوں کی دلیلیں سننے کے بعد13 میں سے12 افراد کو قصوروار قراردیا۔ عدالت نے ان 12 ملزمان کوآئی پی سی کی دفعہ 302 و مکوکا کے تحت قصوروار پایا۔ اس میں موت کی سزا تجویز ہے اور سرکاری وکیل راجہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس معاملے میں ہم بھی سزائے موت کی مانگ کریں گے۔ اس وقت کے اے ٹی ایس چیف کے۔ پی رگھونشی کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ہم نے جو ثبوت پیش کئے تھے عدالت نے انہیں صحیح مانا۔ ایک ملزم کو بری کرنے کے فیصلے کو ہم دیکھیں گے اور پھر سوچیں گے کے ہم سے غلطی کہاں ہوئی۔ اس فیصلے سے متاثرہ خاندان کو ضرو...

بڑھتی منشیات مصنوعات سے اسپین برباد ہورہا ہے

منشیاتی مصنوعات اور بڑھتی نشے کی لت سے ہندوستان ہلکان ہوتا جارہا ہے۔ معاملہ چاہے نونہالوں میں بڑھتی نشے کی عادت ہو یا پھر دہشت گردی کو بڑھانے کے لئے منشیاتی مصنوعات کی اسمگلنگ ہو ، دونوں ہی سے دیش کی پریشانی بڑھنا فطری ہی ہے۔ پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ گوا میں بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کے نشہ آور چیزوں کے استعمال کی لت کا شکار ہونے کی خبر آئی ہے۔ یہ تشویش کا موضوع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس سے سماج کو اس بات کی فکر ہے کہ اس حالت میں مستقبل کی کیسی تصویرابھر رہی ہے۔ اگر سماج میں کسی بھی طرح کے نشے چاہے وہ شراب کا ہو یا دوسری منشیات کا کوئی حد یا ہچک نہیں ہے تو اس ماحول کا اثرنازک دل اور دماغ والے بچوں پر پڑنا طے ہے۔ آج گوا میں منشیات کی لش کے شکار لوگوں کی بڑی تعداد میں لڑکے ہیں۔یہاں راجدھانی دہلی میں ریو پارٹیوں میں بڑھتے نشے کی لت کی خبریں اکثر آتی ہیں۔ کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ اسمگلر پکڑے جاتے ہیں۔ گوا کی ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخ میں گوا کے اسکولی بچے بڑی تعداد میں منشیات منصوعات کے عادی بنتے جارہے ہیں۔ تنظیم کے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ پہلے اسکول سے پاس ہوجا...

مہاجرین کے سیلاب سے یوروپ ہلکان

بحران زدہ شام اور نارتھ افریقہ جیسے دیشوں سے مہاجرین کی اچانک آئی باڑھ سے پوری دنیا خاص کر یوروپی ممالک کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ لاکھوں مہاجرین کے ہجوم سے پورا یوروپ ہلکان ہے۔ اس کے کچھ دیش اس مسئلے کے تئیں سخت رخ اپناتے ہوئے ان مہاجرین کوا پنے دیش میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔ وہیں آسٹریا اور جرمنی جیسے دیش کھلے دل سے وقت کے مارے ان مظلوموں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ جرمنی کی اتحادی حکومت ان کی دیکھ ریکھ پر ہونے والے 6 ارب یورو (قریب450 ارب) روپے کا خرچ کرنے پر اتفاق رائے جتا چکے ہے۔ حالانکہ کچھ قوم پرست لوگ سرحد کو یوں کھولنے کے چانسلر انجیلا مارکل کے قدم کو غلط ٹھہرا رہے ہیں۔  وہیں کچھ ماہرین اسے جرمنی کی دوراندیشی مانتے ہوئے اس کی ضرورت سے جوڑ رہے ہیں۔ شام کے مہاجرین بحران پر عرب کے خلیجی ملکوں کی خاموشی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ عرب دنیا میں سعودی عرب، کویت، یردن جیسے ملکوں نے ان مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند کردئے ہیں۔ ادھر ہنگری سمیت یوروپی یونین کے کئی ممبرملکوں کی زبردستی کوٹہ پالیسی کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔ یوروپی یونین کے جون میں ہوئی چوٹی کانفرنس میں ایک رائے سے ...