اشاعتیں

اگست 23, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

زنجیروں میں جکڑی ملی عورت!

راجدھانی دہلی میں ایک انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک عورت کو نہ صرف بربریت کے طریقے سے مارا پیٹا جاتا تھا اور پچھلے چھ ماہ سے اسے جانوروں کی طرح زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا دہلی مہیلا کمیشن نے منگل کے روز اس عورت کو اس کے گھر سے جکڑی زنجیروں سے آزاد کرایا دہلی مہیلا کمیشن کی چیرمین سواتی مالیوال نے بتایا کہ اس مہیلا کی حالت کے بارے میں ایک مہیلا پنچایت نے گراونڈ والنٹیر کے ذریعہ خبر دی تھی کہ ترلوک پوری کے ایک گھر میں مہیلا کو زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا ہے مالیوال کا کہنا ہے کہ مہیلا کمیشن کی ایک ممبر فردوس خان نے اس عورت کے بارے میں بتایا اس کے بعد ایک ٹیم بنائی گئی اور پولیس کو ساتھ لے کر بتائے گئے پتہ پر سواتی مالیوال پہنچی اور فوراََ بندھی عورت کو آزاد کرایا اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا متاثرہ عورت کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کارروائی کرنے کے لئے شکایت دی گئی ۔وہیں علاقہ کے جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔عورت نے بتایا کہ اسے چھ مہینے سے باندھ کر رکھا گیا اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے کمرے میں پنکھا ت...

لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے بھارت سے تنازعہ!

چین کی حکمراں کمونسٹ پارٹی نے صدر شی زنگ پنگ کے کٹر مخالف کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے پارٹی کے باغی نیتا زیانگ نے زنگ پنگ پر الزام لگایا تھا کہ وہ چین کے لوگوں کی اقتصادی اور سماجی پریشانیوں سے توجہ بھٹکانے کے لئے بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ کو بھڑکایا جا رہا ہے اور پارٹی میں زنگ پنگ کی مخالفت ہو رہی ہے زیانگ نے صدر کے لئے زیادہ سے زیادہ دو معیاد والا قاعدہ بدلنے کے لئے آئین میں ترمیم کے بعد پارٹی میں زنگ پنگ کی نکتہ چینی ہوئی تھی ان کے آڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے اپنے نیتا کے خلاف کارروائی کی ہے ،اور زیانگ پچھلے ڈیڑھ دہائی سے چین کی سینٹرل پارٹی اسکول میں پروفیسر تھیں جہاں پارٹی کے نیتاﺅں کو پارٹی کے احکامات اور اصولوں کی نصیحت دی جاتی ہے ۔جیا نے کہا جن لوگوں کو میں نے پڑھایا سکھایا انہیں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ۔اب چین کی کمونسٹ پارٹی سیاسی کھچڑی میں بدل گئی ہے ۔امریکہ میں مقیم اس لیڈی نیتا نے کہا کہ زنگ پنگ کے آج بھی اختیارات لا محدود ہیں کوئی ان کی مخالفت نہیں کر سکتا ۔انہوںنے کہا کہ ووہان سے کورونا وبا پورے دیش دنیا میں پھیلا اور مرنے والوں کی تعداد کو لے کر بھی معلوم...

JEE,NEETپر حکومت اور طلبہ ،اپوزیشن آمنے سامنے!

دیش میں ان دنوں JEE,NEETکے امتحان منعقد کرائے جانے پر تنازع چھڑا ہوا ہے سیاست داں کیا ماہر تعلیم اور دانشور اپنی رائے دے رہے ہیں حکمراں و اپوزیشن میں ان کی اپنی دلیلیں ہیں بہت سے طلبہ اپنی مانگ پر قائم ہیں کہ امتحان کرائے جائیں اور سرکار بھی اپنی زد پر اڑی ہوئی ہے JEE کا ٹیسٹ ہونے میں چند دن بچے ہیں طالب علم امتحان دینے سے انکار نہیں کر رہے لیکن کورونا اور سیلاب کی وجہ سے آمد و رفت کی مشکلا ت کی وجہ سے ستمبر تک امتحان نہیں چاہتے کیونکہ امتحان مرکز تک جانے کے لیے سفر کی سہولت نہیں ہے کئی علاقوں میں سیلاب کا مسئلہ ہے۔ یہ امتحان ابھی کرائے جائیں کیونکہ دو بار ملتوی ہوچکے ہیں JEE,NEETکا امتحان ابھی نہیں کو ٹالنے کے لئے طالب علم سپرم کورٹ چلے گئے ہیں سرکار نے ابھی اپنی رائے نہیں بدلی اور کورٹ نے اپنا فیصلہ سرکار کے حق میں سنایا ہے بہت ممکن ہے نظر ثانی کے لئے معاملہ دو بارہ کورٹ جائے اس کے علاوہ کچھ ریاستوں کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی سرکار سے ان امتحا نات کو حالات بہتر ہونے کے بعد کرانے کی صلاح دی ہے جن میں دلی اور اڑیشہ بھی شامل ہے وہیں دوسری طرف تعلیمی دنیا سے وابسطہ سو ماہر تعلیم نے وزیر اعظم...

رنجن گوگوئی ہو سکتے ہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار؟

کانگریس کے سینئرلیڈر ترون گوگوئی نے دعویٰ کیا ہے آیودھیا زمین تنازعہ سمیت مختلف اہم معاملوں میں فیصلے دینے والے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی اگلے سال آسام میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ میں بھاجپا کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے امید وار ہو سکتے ہیں ۔حالانکہ تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ترون گوگوئی کے دعووں کی بھاجپا نے تردید کی ہے ۔اور کہا کہ ان کو رجیہ سبھا میں نامزد کیا ہے ۔میں نے کئی ذرائع سے سنا ہے کہ رنجن گوگوئی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے دعویداروں کی لسٹ میں ہیں ۔کانگریس نیتا نے دعویٰ کیا سابق وزیر اعلیٰ گوگوئی کے لڑکے رنجن گوگوئی آسانی سے انسانی حقوق کمیشن و دیگر کمیشن کے چئرمین ہو سکتے ہیں ۔بھاجپا ایودھیا زمین تنازعہ کے نپٹارے سے رنجن گوگوئی سے خوش تھی ۔اگر وہ بھاجپا کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے لئے راضی ہو جاتے ہیں تو یہ تعجب خیز نہیں ہوگا ۔حالانکہ پردیش صدر رندیپ کمار داس نے کہا لوگ جب بزرگ ہو جاتے ہیں تو کئی بے مطلب کی چیزیں بولتے ہیں ۔ترون گوگوئی نے سابق چیف جسٹس بھاجپا کے مکھیہ منتری امید وار بننے کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ نہیں ہے ترو ن گوگوئی نے کہا کہ وہ کانگریس کے وزیر ...

سڑک پر صحافی کی لاش رکھ کر مظاہرہ !

اتر پردیش کے جنگل راج میں ایک اور صحافی غنڈوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا ۔بلیا میں پیر کی دیر شام ایک چینل کے صحافی رتن سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا ۔پولیس نے بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ نکلے ۔ایس پی دیوندر ناتھ سمیت کئی اعلیٰ افسر تحقیقات میں مصروف ہیں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی نے صحافی کے رشتہ دار کو دس لاکھ روپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔اعظم گڑھ کے ڈی آئی جی چند ردوبے نے بتایا کہ معاملے میں دس لوگوں کو ملزم بنایاگیا ہے ۔باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے واضح ہو صحافی رتن سنگھ گاو¿ں میں کسی کے یہاں مل کر پیدل گھر واپس جارہے تھے تبھی کچھ لوگوں نے ان پر فائر کر دیا ۔جان بچانے کے لئے گاو¿ں کے پردھان کے گھر میں گھس گئے لیکن حملہ آوروں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان پر تین گولیاں ماری۔ جس سے رتن سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی ان کے قتل کے ناراض دیہاتیوں اور صحافیوں نے منگل کو لاش سڑک پر رکھ کر مظاہر ہ کیا اورتین گھنٹے تک جام کر دیا ۔اس دوران انتظامیہ نے پانچ لاکھ کی فوری امداد اور متوفی کی بیوی کو فوری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا ۔...

پلوامہ حملہ :این آئی اے نے داخل کی چارشیٹ !

پلوامہ میں 14فروری 2019کو سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر اور اس کا بھائی رو¿ف اظہر تھے حملے میں 200کلو دھماکو سامان کا استعمال کیا گیا تھا اس میں 35کلو آرڈی ایکس تھا جو پاکستان سے لایا گیاتھا ۔این آئی اے کی چارشیٹ میں پڑوسی دیش کی سازش کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ایجنسی نے منگل کے روز جموں کی اسپیشل عدالت نے حملے کے ڈیڑ ھ سال بعد ساڑے تیرہ ہزار صفحات کا چارشیٹ سماعت کے لئے قبول کر لیا ۔سولہ مہینے کی جانچ کے بعد مسعوواظہر سمیت 19آتنکی ملزم بنائے گئے ہیں ۔14فروری 2019کو آتنکی حملے میں سی آر پی ایف کے چالیس جوان شہید ہوئے تھے مقدمہ کی سماعت پہلی ستمبر سے شروع ہوگی ۔این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملے کے فوراً بعد جیش محمد ایک اور آتنکی حملے کی تیاری میں تھا لیکن بالا کوٹ ائیر اسٹرائک کو دیکھتے ہوئے اس نے حملہ روک دیا ۔چارشیٹ کے مطابق اب مسعود اظہر نے عمر فاروق کو پیغام بھیج کر حملہ نہ کرنے کو کہا تھا اس کے ڈیڑ ھ مہینے بعد فاروز مڈبھیڑ میں مارا گیا ۔پلوامہ حملہ جیش محمد کی ایک سوچی سمجھی بڑی سازش کا نتیجہ تھا جس کا تانا بانا حملے سے دو سال ...

جب سب کچھ کھل چکا ہے تومندروں پر پابندی کیوں؟

لاک ڈاﺅن جب تقریباََ ختم ہو گیا ہے تو سپریم کورٹ کا خیال ہے کہ عبادت گاہوں کو لےکر بھی چوکسی کے ساتھ فیصلہ لینا چاہیے ۔جین دھرم کی طرف سے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے نہ صرف انہیں تہوار منانے کی اجازت دی جائے بلکہ عدالت نے مہاراشٹر سرکار کی پابندی پر بھی سوال کھڑا کر دیا ہے ۔مالی مفادات سے وابسطہ ساری سرگرمیوں کی مہاراشٹر میں اجازت ہے جہاں بات پیسے کی آتی ہے تو خطرہ مول لینے کو تیار ہے جب دھامک استھلوں کی بات آتی ہے تو کہتے ہیں کہ کورونا ہے ۔ایسا نہیں کیا جا سکتا ،یہ رائے زنی چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی بنچ نے پارتلک کھیانبر مورتی جین ٹرسٹ کی عرضی پر سماعت کے دوران کی بتا دیں کہ ممبئی میں مال اور دوکانیں کھل چکی ہیں عدالت نے ممبئی کے تین مندروں کو کھولنے کے لئے احتیاطی قد م کے ساتھ دیگر تہوار منانے اجازت دے دی ہے عدالت نے ساتھ کہا کہ ان کا یہ حکم صرف تین مندروں کے بارے میں ہے اسے دیگر مندروں پر لاگو نہ مانا جائے ،گنیش چترتھی اور دیگر تہواروں کے بارے میں ریاستی سرکار ہر معاملے کے مطابق فیصلہ لے گی عرضی گزار ٹرسٹ کی طرف سے پیش ہوئے وکیل دشنیت دوے نے تہوا رپر پانچ پانچ کے گروپ کو ایک دن میں ک...

کانگریسی نیتاﺅں کو پارٹی سے زیادہ اپنے مستقبل کی فکر

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی سے صاف ہو گیا ہے کہ پارٹی اوپر سے جتنی بھی کمزور نظر آرہی ہے وہ اس سے بھی زیادہ بری حالت میں پہنچ گئی ہے دراصل پارٹی کو جلد بڑی سرجری کی ضرورت ہے کانگریس کا نیا صدر کون ہوگا یہ وقت طے کرئے گا لیکن پارٹی کے اندر مستقل صدر کی مانگ کو لے کر تقریبا دو گروپ بن گئے ہیں پارٹی کے سینئر لیڈر اور نوجوان لیڈر آمنے سامنے آگئے ہیں ایک بڑا طبقہ سینئر لیڈروں کی اس تشویش کو کہ کانگریس لیڈر شپ پر دباﺅ اور اپنے مستقبل کی فکر کے طور پر دیکھ رہا ہے تاکہ تنظیم میں اس کا دبدبہ بنا رہے ۔پارٹی کے نگراں صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط پر دستخط کرنے والے زیادہ تر نیتاﺅں کے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ زیادہ اچھے تعلقات نہیں رہے ہیں کیونکہ راہل نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نوجوان لیڈ ر شپ پر زیادہ بھروسہ جتایا ہے ۔راجستھان میں سیاسی بحران میں غلام نبی آزاد اور مکل واسنک کی جگہ اجے ماکن اوررندیپ سورجیوالا پر اعتماد جتایا پارٹی کے نتیاﺅں کے خط کو راہل گاندھی کے خلاف عدم اعتماد کے طورپر بھی دیکھا جا رہا ہے پارٹی نے پچھلے ایک ماہ میں کئی مرتبہ باقاعدہ طور پر دہرایا ہے...

پوسٹل سروس کمزور کرنے کی ٹرمپ کی چال فیل!

امریکہ میں صدارتی چناﺅ میں اب صرف تقریباََ ستر دن سے کم وقت بچا ہے ۔کورونا انفیکشن کے چلتے جہاں ڈاک سے ووٹنگ کرانے کی تیاری چل رہی ہے وہیں ہار کے ڈر سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پوسٹل ووٹنگ کو روکنے کی چال اب پوری طرح فیل ہوتی نظر آرہی ہے ان پر الزام لگ رہے ہیں کہ وہ پوسٹل سروس کو کمزور کر رہے ہیں تاکہ ان کے مخالف ان کے خلاف ووٹ نہ ڈال پائیں ٹرمپ پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگرڈاک کے ذریعہ ووٹ بھیجے گئے تو فرضی ووٹ پڑ سکتے ہیں ۔دراصل ٹرمپ کے ذریعہ مقرر پوسٹل سروس کے پوسٹ ماسٹر جنرل لیوران ڈی جوائے نے وہ سب تبدیلیاں منسوخ کر دی ہیں جو ٹرمپ نافذ کرنے والے تھے ۔انہوںنے دیش بھر میں خاص طور پر سوینگ #میں ڈاک خانوں نے پروسیسنگ آلات اور جگہ جگہ لگے نیلے رنگ کے پوسٹل کلیکشن باکس ہٹانے کا حکم دیا تھا یہ بھی کہا تھا کہ سبھی میل پروسیسنگ سیوا بند کی جائے گی اور ملازمین کے اوور ٹائم پر بھی پابندی لگے گی اپوزیشن کا الزام ہے کہ امریکہ ڈاک سیوا میں پابندی لگا دیتا ہے تو ٹرمپ کے خلاف پڑنے والے ووٹ کم ہو جاتے ہیں ۔جو پڑتے وہ کاﺅنٹنگ کے وقت بر وقت نہیں پہنچ پاتے اس تنازعہ کے چلتے ہی 17اگست کو یو ایس کانگری...

پرشانت بھوشن نے معافی مانگنے سے کیا انکار

سپریم کورٹ نے توہین عدالت معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن کو 24اگست تک مشروط معافی مانگنے کو کہا تھا اس کے بعد انہوںنے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرکے کہا کہ میں ٹوئٹ کے لئے معافی نہیں مانگوں گا اگر معافی نامہ دوں گا تو میرے خود کے ضمیر کی توہین ہوگی دو صفحات کے بیان میں پرشانت نے کہا کہ میرے بیان کو پازیٹو نکتہ چینی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے عدالت نے اس میں دئے گئے حقائق کا محاسبہ نہیں کیا میرا ٹوئٹ میری سوچ کی علامت ہے ۔اور میں اپنے ٹوئٹ پر اٹل رہوں گا کورٹ کے 20اگست کے حکم کو دیکھ کر مجھے زبردست مایوسی ہوئی سماعت میں مجھ سے کہا گیا کہ دو تین دن میں اپنے بیان پر غور کریں اور پھر آرڈر میں بغیر شرط معافی مانگنے کو کہا گیا ۔پرشانت بھوشن کی طرف سے پیش ہوئے وکیل راجیو دھون نے کہا کہ ان کا بیان حقائق پر مبنی ہے ۔موجودہ تنازعہ میں کئی ریٹائرڈ جسٹس نے بھی ایسے ہی بیان دئے ہیں ۔عدالت سے درخواست ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے بھوشن کو سزا نہ دی جائے بتا دیں کہ عدالت 14اگست کو بھوشن کو توہین عدالت معاملے میں قصوروار قرار دے چکی ہے ۔جسٹس ارون مشرا نے سماعت کے دوران کہا کہ ...

روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دیا گیا

روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوو لنی کو چائے مین زہر ملا کر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔روس کے صدر ولادیمر پوتن کے کٹر مخالف الیکسی اس وقت نزع میں ہیں ۔اور وینٹی لیٹر پر رکھاگیا ہے انہیں جرمنی علاج کے لئے بھیجا گیا ۔اپوزیشن لیڈر نو لنی کے ترجمان نے ٹوئیٹ کر بتایا کہ نو ولنی کسی کام سے سائبریا گئے ہوئے تھے اور بدھ کے روز ماسکو لوٹتے ہوئے راستے میں طبیعت خراب ہو گئی جس کے جہاز کی ایمرجنیس لینڈنگ کرنی پڑی جہاز سے پتہ چلا ہے کہ انہیں خطرناک زہر دیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے الیکسی نے ائیر پورٹ کے کیفے میں چائے پی تھی اسی میں زہر ملا کر دیاگیا ۔ترجمان کیٹا نے بتایاکہ زہر چائے میں گھل گیا اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہونچی ادھر علاج کررہے ڈاکٹروں نے متزاد بیا ن دیا ہے کہ ان کی طبیعت ابھی ٹھیک ہے لیکن خطرہ برقرار ہے اور بچانے کی کوشش جاری ہے ۔جہاں تک زہر دینے کی بات ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔پیشہ سے وکی ولنی نے کئی بار پوتن مخالف ریلیاں کی تھیں اور انہیں کے چلتے کئی برس جیل میں کاٹنے پڑے کرملن کے روس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے سرکار کے دشمنوں کو ٹھکانے لگا...

دونوں بم تیار تھے بس ٹائمر سے جوڑنا تھا

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سینٹر دہلی کے رج روڈ علاقہ میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے ایک مشتبہ دہشت گرد کو مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کرکے دہلی کو ایک بڑے حادثہ سے بچا لیا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنر پرمود کشواہا کے مطابق دھولا کنواں اور کرول باغ کے درمیان واقع رج روڈ پر اس وقت مڈبھیڑ ہوئی جب یہ آتنکی موٹر سائیکل سے جارہا تھا محمد مستقیم خان عرف ابو یوسف آتنکی حملے کے لئے پندرہ اگست کے آس پاس دھماکہ کرنے والاتھا ۔لیکن سخت سکیورٹی کے سبب اس کے بارے میں پتہ لگ گیا ۔کچھواہا نے بتایا آئی ای ڈی لگانے کے بعد وہ نئی ہدایت کا انتظار کرتا اور اس کے بعد وہ فدائی حملے کے فراق میں تھا لیکن اسے یہ نہیں بتایا گیا کہ کب اور کہاں حملہ کرنا ہے اس وجہ سے یہ دہشت گرد حملے کو ٹال گیا انہوں نے اخبار نویشوں کو بتایا کہ مستقیم خان پر پچھلے برس سے ہی نظر رکھی جارہی تھی ۔مشتبہ آتنکی نے اپنا بم پوری طرح تیار کیا ہوا تھا بس اس میں ٹائمر جوڑنا باقی تھا ۔جانچ سے وابسطہ افسر کے مطابق ملزم نے بم میں دو تاروں کے اس جوائنٹ کو چھوڑ رکھا تھا جہاں اسے دھماکہ کرنے کے لئے ٹائمر فٹ کرنا تھا اور وہ ان بموں کو لی...

لاک ڈاو ¿ن میں دیش کے دو کروڑ تنخواہ دارسڑک پر

رزو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ماننا ہے کہ کووڈ 19-بحران کے اثر کے چلتے ہندوستانی معیشت میں بے یقینی کی ماحول ہے اور خوردہ مہنگائی میں تیزی جاری ہے ۔اکنامی کے بارے میں کمیٹی کا خیال ہے کہ برا وقت گزر گیا ہے جلد ہی خوردہ مہنگائی شرح میں گراوٹ آسکتی ہے ۔اور معیشت میں بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ رزرو بینک یہ کیسے مان سکتا ہے کہ برا وقت گزر گیا ہے اور ہندوستانی معیشت جلد بہتر ہو جائے گی ۔بے روزگاری انتہا پر ہے کورونا نے ہزاروں جانیں لیں لاکھوں کو متاثر کیا کروڑوں لوگوں کی روزی روٹی چلی گئی سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانمی کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق لاک ڈاو¿ن میں دس کروڑ دیہاڑی مزدور ریڑھی پٹری والے آٹو ڈرائیور جیسے غریب لوگ بے روزگار ہوئے اور تنخواہ پانے والے بھی دو کروڑ لو گ نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سی ایم آئی ای نے بتایا کہ اپریل میں 17.7کروڑ تنخواہ دینے والی نوکریاں چلی گئیں ۔اس کے بعد مئی میں ایک لاکھ نوکریاں گئیں ۔سی ایم آئی آئی کے چیف ایگزیکیٹو مہیش یاس نے بتایا کہ تنخواہ دار نوکریاں آسانی سے نہیں جاتی لیکن انہیں دوبارہ پانا زیادہ مشکل ہوتا ہے...

اب چین کے سامنے جھولی پھیلانے گیا پاکستان!

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رشتوں میں آئی تلخی کو دور کرنے کی کوشش میں سعودی عرب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا کو خاصی خفت کے بعد اسلام آباد لوٹنا پڑا ۔لیکن انہیں سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملنے سے ہی منع کر دیا اور انہیں وقت نہیں دیا گیا ۔باجوا آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر لیفی نینٹ فیض حمید کے ساتھ پیر کو ریاض گئے تھے انہوںنے شہزادہ سے ملنے کی کافی کوشش کی تھی پاکستان میں فوج کے سب سے طاقتور درجہ پانے والے باجوا سیاسی قیادت کی طرف سے بگاڑی گئی بات کو بنانے کے لئے سعودی عرب گئے تھے سعودی عرب سے کرکری ہونے کے بعد پاکستان اب چین سے مدد کی درخواست کرنے جا رہا ہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بدھوار کو چین پاکستان کے وزرائے خارجہ کی حکمت عملی مذاکرات کے دوسرے سیشن میں شرکت کے لئے چین کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔قریشی نے اپنے دورے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ چین کے اہم ترین دورے پر جا رہے ہیں اور دورے سے پہلے ان کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے انگریزی اخبار کے ڈان کے مطابق قریشی نے کہا کہ چین سے مجھے امید ہے کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے ل...

دہلی میں ستر فیصد لوگوں پر انفیکشن کا خطرہ!

ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں 29.1فیصد لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف ایٹی باڈیزڈیبلپ ہو گئے ہیں اس کا مطلب یہ نکالا جا سکتا ہے کہ ابھی ستر فیصدی دہلی کی آبادی پر کورونا کا خطرہ برقرار ہے ۔دہلی سرکار کے وزیر صحت ستیندر جین نے یہ جانکاری دی کہ سیرولوجیکل سروے کا اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جہاں ہرڈایمونٹی ڈیبلپ ہوئی ہے اور راجدھانی میں 101.5دنوں میں کورونا کے مریض دوگنے ہو رہے ہیں ۔ایسے ہی پورے دیش میں 28.8دنوں میں کورونا کے مریض دوگنے ہو رہے ہیں ۔حالانکہ دہلی میں موت کی شرح میں کافی کمی آئی ہے ۔اگست کے مہینے میں یہ 1.4فیصد ہے جبکہ دیش میں یہ 1.92فیصد ہے ۔جی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی سرکار کے وزیر صحت نے کورونا کے سلسلے میں اعداد و شمار جاری کئے ان کے مطابق دہلی میں کووڈ کیس کی رفتار دوگنی ہونے کی خبر ہے ۔دیش کی دیگر ریاستوں کے بدلے دہلی میں کافی زیادہ ہے ۔حالانکہ 70فیصدی دہلی کے شہریوں پر کورونا انفیکشن کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عورتیں زیادہ انفیکشن سے متاثر ہوئی ہیں ۔جبکہ ٹھیک ہونے والے مردوں کی تعد...