روم جل رہا ہے اور نیرو بنسی بجا رہے ہیں!
وہ ایک مشہور انگریزی کہاوت ہے کہ ’’روم جل رہا ہے اور نیرو بنسی بجا رہے ہیں‘‘ یہ کہاوت اترپردیش کی سماجوادی سرکار پر بالکل کھری اترتی ہے۔ اترپردیش میں لوگ ٹھنڈ سے مررہے ہیں اور سرکار جشن منا رہی ہے۔ مظفرنگر کے دنگا متاثرین کی بدحالی اور ٹھنڈ سے موت کے درمیان وزرا سمیت 17 ممبری ٹیم یوروپی ممالک کے دورے پر نکل پڑی ہے۔اسٹڈی ٹور میں کانگریس اور بسپا کا کوئی ممبر اسمبلی شامل نہیں ہے۔ بھاجپا اور راشٹریہ لوکدل کے ایک ممبر اسمبلی شامل ہیں۔شہری ترقی وزیر اعظم خاں کی رہنمائی میں وزرا اور ممبران اسمبلی کا وفد بدھوار کو صبح سویرے دہلی سے روانہ ہوکر استنبول (ترکی) پہنچ گیا ہے۔ یہ ٹیم نیدرلینڈ، برطانیہ، قاہرہ اور متحدہ عرب امارات بھی جائے گی۔ 18 دن کے ٹور پر گئی ٹیم میں شامل منتری اور ممبر اسمبلی ان دیشوں کی پارلیمانی روایت کی جانکاری حاصل کریں گے اور وہاں مختلف ہندوستانی برادریوں کے لوگوں سے ملیں گے۔ یہ ٹور ایسے وقت ہورہا ہے جب مظفر نگر میں فساد متاثرین کے کیمپوں پر بلڈوزر چل رہے ہیں، فساد متاثرین ادھر ادھر مارے پھر رہے ہیں اور ٹھنڈ سے35 بچوں کی جان جاچکی ہے۔ ریاست میں سرد لہرجاری ہے۔ دلچسپ بات ...