جے ڈی یو کے سرکردہ لیڈر بنام دبنگی کی بیوی !
عام طور پر لوگ گھر بسانے کے لئے شادی کرتے ہیں لیکن چناو¿ لڑنے کے لئے شادی کی جائے تو معاملہ انوکھا ضرور بن جاتا ہے ۔اسی شادی کی وجہ سے موجودہ لوک سبھا چناو¿ میں بہار کی جن سیٹوں کا سب سے زیادہ تذکرہ ہے ان میں منگیر لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہے اس سیٹ پر آر جے ڈی نے کچھ مہینے جیل سے ضمانت پر باہر آئے اشوک مہتو کی بیوی انیتا دیوی کو ٹکٹ دے دیا ہے ۔جبکہ جے ڈی یو نے اپنے موجودہ ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو ایک بار پھر چناو¿ میدان میں اتارا ہے ۔للن سنگھ پچھلے سال تک جنتا دل یونائٹڈ کے صدر تھے بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ آر جے ڈی سے قربت کی وجہ سے للن سنگھ کو صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اشوک مہتو کا تعلق سال 2000 کے آس پاس بہار کے نوادہ ، شیخ پورہ ، جموئی اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم اس مہتو گروپ سے رہا ہے جو پسماندہ برادریوں کے درمیان کئی خونی جھگڑے ہوئے تھے ۔بہار میں گینگوار اور ایس پی امت لوڈھا کا وہ سچ جس پر بنی فلم خاکی ہے۔ دی بہار چیپٹر اشوک مہتو کو سال 2001 میں نوادہ جیل بریک کانڈ میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا ۔بہار کی اس لڑائی پر او ٹی ٹی پر ویب سیریر خاکی : دی بہار چیپٹ...