ٹرمپ کی ٹیرف اسٹرائک !
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت اور چین سمیت دیگر ملکوں کی طرف سے اونچا ٹیکس (ہائی ٹیرف)لگائے جانے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے بیحد نا مناسب قرار دیا ہے ۔ٹرمپ نے ساتھ ہی اعلان کیا دو اپریل سے جوابی ٹیکس لگائے جائے گے ۔انہوںنے جوابی ٹیکس کو لیکر اپنی دلیل رکھی یہ ٹیرف دوسرے دیشوں سے آنے والے سمان پر لگانا چاہتے ہیں ۔جو وہ دیش سے ہونے والی ایکس پورٹ پر لگاتے ہیں ۔ٹرمپ نے امریکی کانگریس (پارلیمنٹ)کے جوائنٹ سیشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا دیگر ملکوں سے ہمارے خلاف ٹیکس لگائے گئے ہیں اور اب ہماری باری ہے ہم ان دیشوں کے خلاف اس کو استعمال کریں ۔یوروپی یونین ،چین برازیل ،بھارت ،میکسکو اور کناڈا کیا آپ نے ان کے بارے میں سنا ہے ایسے بہت سے دیش ہیں جو ہمارے مقابلے میں ہم سے بہت سے زیادہ ٹیکس وسولتے ہیں یہ بلکل نہ مناسب ہے اپنی دوسری میعاد میں کانگریس کو پہلی بار خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کے بھارت ہم سے 100 فیصد سے زیادہ آٹو ٹیکس وسول کرتا ہے ہم بھی ایسا کرنے جا رہے ہیں یعنی 2 اپریل سے ہندوستانی سمان پر ڈونالڈ ٹرمپ ریسی پروکل ٹیرف پالیسی لاگو کر دیگا ۔اپنے 44 منٹ کی تقریر میں ٹرمپ نے ...