چوتھی مرتبہ تیسرا مورچہ، مقصداقتدار میں آنا اور مودی کو روکنا!
غیر کانگریس ،غیر بھاجپا پارٹیوں نے ایک مرتبہ پھر ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں یا یوں کہیں ایک مرتبہ پھر تیسرا مورچہ وجود میں آنے لگا ہے اور اس میں شروعاتی طور پر 11 پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں چاروں لیفٹ پارٹیوں کے علاوہ سماجوادی پارٹی، جنتا دل (یو)، جنتا دل (ایس)، انا ڈی ایم کے ، بیجو جنتادل ،آسام گن پریشد، جھارکھنڈ وکاس مورچہ وغیرہ شامل ہیں۔ جلد بازی میں درجنوں بل پاس کروانے کی سرکار کی منشا کو بھی یہ پارٹیاں ناکام کرنے کی پوری کوشش کریں گی۔ حال تک بھاجپا لیڈر شپ والے این ڈی اے کے کنوینر رہے شرد یادو اب نئے مورچے میں سرگرم کردار میں آگئے ہیں۔ بدھوار کو ان پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد انہوں نے دعوی کیا کہ یہ سانجھیداری محض پارلیمانی عمل تک محدود نہیں رہے گی بلکہ جلد ہی سبھی پارٹیوں کا مشترکہ پروگرام بھی سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا پروگرام یہ یقینی کرنا ہے کہ لوگ کیسے اپنا گزر بسر کرسکیں۔ دیش کے سیکولرازم کے ڈھانچے کو کیسے محفوظ رکھا جا سکے اور کرپشن پر کیسے قابو پایا جائے۔ 15 ویں لوک سبھا کا یہ آخری اجلاس ہے جس کے ختم ہو...