اشاعتیں

ستمبر 4, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈاکٹروں کو ایک ہزار کروڑ کے تحفے !

بخار سے نمٹنے کیلئے عام آدمی کے استعمال میں آرہی گولی ڈولیٹ 650گولی کا استعمال کرتا ہے ۔ ڈاکٹر اس کو کھانے کیلئے لکھ کر دیتے ہیں فارما کمپنیوں کی مارکیٹنگ اور غیر اخلاقی طریقوں کو کنٹرول کرنے کی مانگ کر ہی ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں کہا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ ٹیکسیز نے پایا ہے کہ بخار کی رائج دوا ڈولو بنانے والی فارما کمپنی نے نسخے میں گولی لکھنے کیلئے ڈاکٹر وں کو ایک ہزار کروڑ روپے کے تحفے بانٹنے ہیں ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ مرکزی سرکار اس مفاد عامہ کی عرضی پر دس دن میں جواب داخل کریں ۔ جج ڈی وائی چندر چوڑ کا کہنا تھا کہ کووڈ ہونے پر بھی انہیں ڈولو 650دی گئی تھی ۔ کمپنیاں زیادہ منافع کمانا چاہتی ہیں ۔ اس لئے ڈاکٹروں کو تحفے دیکر گولی مریضو کو دینے کیلئے راغب کر رہی ہیں ۔ اس غیر اخلاقی طریقے سے گولیوں کے لکھنے سے انسان کی صحت پر سنگین اثر پڑ سکتاہے ۔ بنچ نے اڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج کو دس دن میں سرکار کا مو قف رکھنے کو کہا ہے معاملے کی الگی سماعت 29ستمبر کو ہوگی ۔ (انل نریندر)

جج کے قاتلوں کو آخری سانس تک جیل !

جھارکھنڈ میں دھنباد کے جج اتم آنند کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی اسپیشل عدالت نے قصورواروں کی سز ا کی اعلان کر دیا ہے جس سے قصوروار لکھن ورما اور راہل ورما کو آخری سانس تک جیل میں رہنے کی سزا سنائی ہے 28جولائی کو دونوں کو جج اتم آنند کیس میں ثبوتوں کی بنیاد پر قتل کرنے اور ثبوت چھپانے کا قصور وار مانا تھا کورٹ نے دونوں کو دفعہ 302اور 201کے تحت قصوروار مانا تھا ۔ سی بی آئی اسپیشل عدالت کے جج رجنی کانت پاٹھک نے قصور وار آٹو رکشہ ڈرائیور لکھن ورما اور اس کے معاون راہل ورما کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ دونوں قصورواروں کو آخری سانس تک جیل میں رکھا جائے ۔ اس سزا کے اعلان پر متوفیٰ جج کے بہنوئی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن دونوں قصورواروں کو عمر قید نہیں پھانسی ہونی چاہئے تھی۔ اوراپر عدالت میں پھانسی کی سزا دلانے کیلئے اپیل کریں گے۔ بتادیں کہ پچھلے برس 28جولائی کو جج اتم آنند کے قتل کے بعد ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی بنائی تھی لیکن بعد میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کے بعد اس کی جانچ 4اگست 2021کو سی بی آئی کو سونپ کی گئی تھی ۔معاملے کی ج...

بھاجپا مکت بھارت !

سن 2024میں بھاجپا کو بڑی چنوتی دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی نئے سرے کوششیں شروع ہو چکی ہے اتحاد کی دھار تیز کرنے کیلئے کمان اب لگتا ہے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سنبھال لی ہے پچھلے دنوں نتیش کے دھماکو بیان آ رہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ 2024کے لوک سبھا چناو¿ میں بھارتیہ جنتا پارٹی 50سیٹو پر سمٹ جائے گی تو کبھی کہتے ہیں کہ دیش کے سارے مسائل کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے اس لئے بھاجپا مکت بھارت کا نعرہ دیتے ہیں ۔ تلنگانا کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو¿ نے اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے تحت نتیش کمار سے ملاقات کی ہے ۔ مرکزی سطح پر بھاجپا کو چنوتی دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سبھی پارٹیوں سے ایک اسٹیج پر آنے کی اپیل کی ۔ کے سی آر اور نتیش کمار دیش کے سب سے سینئر اور اہم لیڈروں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ پٹنہ میں میڈیا سے رو برو کے درمیان چندر شیکھر راو¿ اس سوال کو ٹال گئے کہ اپوزیشن متحدہ کی قیادت کون کرےگا ؟ کیا کانگریس کو شامل کیا جائے گا۔ جے ڈی یو کے این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد اس بحث کو تقویت ملی ہے کہ اپوزیشن کو 2024لوک سبھا چنا و¿ کیلئے ایک چہرہ مل گیا ہے اس کے بعد سے نئے سرے سے اپوزیشن اتحاد...

صحافی دہشت گرد نہیںہے !

سپریم کورٹ نے زر فدیہ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ پولیس کے ایک مقامی ہندی صحافی اروپ چٹر جی کے گھر پر رات پہنچنے اور انہیں گرفتار کرنے سے پہلے بیڈ روم سے گھسیٹ کر باہر لانے کے واقعے کی مذمت کی ہے عدالت نے کہا کہ صحافی دہشت گرد نہیں ہے ۔ دیش کی بڑی عدالت نے پولیس کاروائی کو ریاست کی زیادتی بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جھارکھنڈ میں پوری طرح انارکی پھیلی ہوئی ہے ۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے صحافی کو انترم ضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم میں دخل اندازی سے انکار کر دیا بنچ نے کہا کہ ہم نے معاملے کے حقائق کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس کیا ہے کہ جھارکھنڈ میں پوری طرح انارکی پھیلی ہوئی ہے ۔ کورٹ نے واردات پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے اڈیشنل سولیسٹر جنرل ارون چودھری نے کہا کہ آپ آدھی رات کو ایک صحافی کا دروازہ کھٹکھٹا تے ہیںاور اسے بیڈ روم سے باہر نکالتے ہیں یہ حرکت بہت ہی زیادہ ہے آپ ایسا ایک ایسے شخص کے ساتھ کر رہے ہیں جو صحافی ہے اور وہ آتنک وادی نہیںہے بڑی عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ نے صحیح طرح سے ایک مفصل حکم کے ذریعے صحافی کو انترم ضمانت دی جس ...

ایل جی بنا م عآپ !

شراب پالیسی ،اسکول کلاس رو م گھوٹالے میں سی بی آئی اور انٹی کرپشن برانچ کو جانچ دینے کے بعد دہلی کے لیفٹیمنٹ گورنر وی کے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کے نیا آمنے سامنے آ گئے ہیں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر سی بی آئی کے چھاپے کے بعد اب عام آدمی پارٹی لیڈروں کے ذریعے لیفٹننٹ گورنر سکسینہ کو بھی نشانے پر کچھ دنوں سے لیا جا رہا ہے ۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بھاجپا کے الزام در الزام میں ایل جی کو بھی گھسیٹا جا رہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی درگیش پاٹھک نے ایل جی سکسینہ پر نوٹ بندی کے دوران 1400کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام لگا یا ہے ۔ در گیش پاٹھک کے الزام کو سور بھ بھاردواج اور درگیش پاٹھک اور جیشمن شاہ سمیت دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔ دہلی کے ایل جی سکسینہ نے کہا ہے کہ وہ عآ پ کے کئی نیتاو¿ں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے مجھ پر کرپشن کے الزام لگائے ہیں۔ ان کے خلاف بے حد توہین آمیز اور کرپشن کے جھوٹے الزا م ہے ۔ ایل جی سکسینہ کے دفتر کے مطابق سی بی آئی نے جانچ میں پایا کہ جی بی نئی دہلی کھاتے میں 1707,000روپے دوسری کرنسی کے نوٹوں کی شکل می...