ہنڈن برگ رپورٹ اور سیبی چیف !
امریکی ریسرچ کمپنی ہنڈن بر گ نے بازار ریگولیٹری سیبی کی چیئر پرسن مادھوی پوری بوچ پر ایک بار پھر سوال کھڑے کئے ہیں ۔ہنڈن برگ نے اپنے سرکار ی ایکس اکاو¿نٹ پر داستان ذوق کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مادھوی کی صفائی والے بیان ہماری رپورٹ میں کہی گئی باتوں کا اقبال کیا گیا ہے اور اس سے کئی نئے اہم ترین سوال بھی کھڑے ہوئے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ سیبی اور اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کے الزامات کو بے بنیاد بتایا ۔ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیبی کی چیف مادھوی بوچ پر اڈانی گروپ نے سے جڑے غیر ملکی فنڈ میں حصہ داری ہونے کے الزامات کو مادھوی نے بے بنیاد اور کردار کشی کی کوشش بتایا ہے ۔ہنڈن برگ نے اپنے جواب میں کہا بوچ کے جواب سے تصدیق ہوتی ہے ان کی سرمایہ کاری برموڈہ ماریشش کے فنڈ میں تھا الزام ہے کہ گوتم اڈانی کا بھائی ونود اڈانی کے ذریعے شیئروں کی قیمت بڑھاتا تھا اسے مفادات کے ٹکراو¿ کا بڑا معاملہ مانا جارہا ہے ۔ہنڈن برگ نے کہا مادھوی بوچ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو مشاورتی کمپنیاں قائم کیں جن میں بھارتیہ اور سنگھا پور کی یونٹ شامل ہے ۔وہ 2017 میں سیبی میں ان...