بم بم بھولے کے نعروں سے گونجتی کشمیر وادی!
بم بم بھولے اور ہر ہر مہادیو کے نعروں کے ساتھ چھڑی مبارک یاترا امرناتھ کی پوتر گپھا کیلئے دھوم دھام سے سرینگر کے دشنامی اکھاڑے سے روانہ ہوئی۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس یاترا کے تحت بھگوان شیو کے چاندی کے ڈنڈ کو مقامی رامیشور مندر سے امرناتھ لے جایاجاتا ہے۔چاندی کے ڈنڈ کی رکھوالی کرنے والے میہنت یوگیندر گری سمیت بڑی تعداد میں شردھالو تمام طرح کے خطرے کے باوجود یاترا میں شامل ہوئے۔ چھڑی مبارک 10 اگست کو پوتر گپھا پہنچی گی۔ اس کے ساتھ ہی بابا امرناتھ کی یاترا اختتام پذیر ہوجائے گی۔ ہر ہر مہادیو، جے کارا ویر بجرنگی اور جے بابا امرناتھ برفانی بھوکے کو ان پیاسے کو پانی کے نعروں سے جموں و کشمیر کی سرزمین پچھلے ڈیڑھ ماہ سے رونق افروز رہی۔ آنے والوں کے سیلاب میں بس ایک ہی جذبہ تھا کہ ان آتنکیوں کے خلاف اجتماعی یکجہتی کا ثبوت دینا، جو ہمیشہ یاترا پر خطرے کی شکل میں منڈراتے رہتے ہیں۔ پونے چار لاکھ کے قریب لوگ ابھی تک سالانہ امرناتھ یاترا میں شامل ہوچکے ہیں۔ نہ کوئی دھمکی نہ کوئی پابندی، نہ کوئی حادثہ اور نہ کوئی ٹریجڈی ان سب بڑھنے والوں کے قدموں کو روک پائی۔جہاں تک یاترا انتظام میں انتظامیہ ک...