اڈانی کی گرتی ساکھ!
صر ف 1مہینے پہلے گوتم اڈانی کا شمار دنیا کے تیسرے نمبر کے سب سے امیروں میں ہوا کرتا تھا۔لیکن امریکی ریسرچ فورم ہنڈن برگ کی منفی رپورٹ آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر وں میں اس قدر گراوٹ آئی کہ وہ اب سب سے امیر لوگوں کی فہرست میں 30ویں مقام پر آ گئے۔ اڈانی کے اثاثے میں گراوٹ آنے کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی پھر سے دیش کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں ۔ امبانی 81.7ارب ڈالر کے اثاثے کے ساتھ دنیا کے 10ویں سب سے امیر ترین شخص ہیں ۔بندر گاہ ،ہوائی اڈا ،غذائی تیل ،بجلی ،سیمنٹ اور ڈیٹا سینٹر جیسے تما م سیکٹروں میں کاروبار رکھنے والے اڈانی گروپ کے شیئر میں گزشتہ ایک مہینے میں بھاری بکوالی ہوئی ۔اعداد و شمار کے مطابق اڈانی گروپ کی 10کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں اس دوران 12.06لاکھ کروڑ کی بڑی گراوٹ آئی ہے ۔ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ 25جنوری کو جاری کی گئی تھی ۔ جس میں اڈانی گروپوں پر شیئر کے دام بڑھانے میں دھاندھلی اور فرضی غیر ملکی کمپنیو ں کا استعمال کرنے کے سنگین الزام لگائے گئے تھے حالاںکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو جھوٹا ،بے بنیاد بتاتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔ اڈانی گروپ ک...