8 شہیدجوانوں کے کنبوں کو ایک ایک کروڑ روپئے
بہادری سے اپنی سیوا کے دوران شہید ہوئے دہلی پولس کے آٹھ جوانوں کے کنبوں کو دہلی حکومت ایک ایک کروڑروپئے کی اعزازی مدد دئے گی اس اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔بے شک حکومت ان شہیدوں کے کنبوں کو کئی طرح سے مدد دیتی ہے لیکن ایک ایک کروڑروپئے کی رقم کافی بڑی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو اس سے کافی مدد ہوگی یہ فیصلہ دہلی سچیوالیہ میں منگل کے روز نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی سربراہی میں ہوئی وزراءکی میٹنگ میں لیا گیا ۔اس میٹنگ کے بعد وزیر شہر ترقی ستیندر جین اور وزیر محصول کیلاش گہلوت موجود تھے جن آٹھ پولس ملازمین کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپئے کی اعزازی رقم دینے کی منظوری دی گئی ان میں اے ایس آئی وجے سنگھ،اے ایس آئی جتیندر سنگھ،اے ایس آئی مہاویر سنگھ،ہیڈ کانسٹبل گلزاری لال،دوسرے ہیڈ کانسٹبل راج پال سنگھ کسانا ،ایس آئی خزان سنگھ ،اے ایس آئی سابق (دھرم ویر سنگھ)کانسٹبل امرپال کا کنبہ شامل ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے میٹنگ میں حکام کو ہدایت دی کہ ان غم زدہ کنبوں کو فوراََ یہ رقم دی جائے دیش کی سیوا کرتے ہوئے جان نچھوار کرنے والوں کی قربانی کا کوئی مول نہیں ہوتا ۔یہ بات وزیر اعلیٰ اروند ک...