4کو پھانسی کل 40کو سزائے موت!
ایران میں حجاب کے خلاف جاری چار ماہ سے تحریک کو طاقت کے بل پر کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ایسے مظاہروں میں شامل ہونے کے الزام میں سابق نیشنل کراٹے چیمپئن محمد مہدی کریمی اور بچوں کے کراٹے کو چ سید محمد حسینی کو پھانسی دے دی گئی ۔ایران کے محکمہ انصاف کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق کریمی حسینی کو 3نومبر کو پہلا میلٹری افسر روہلا ازامیان کے قتل کا قصور وار پایا گیا۔ حجاب مخالف مظاہروں سے وابسطہ چار لوگوں کو پھانسی دی جا چکی ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے سے وابسطہ 40سے زیادہ مظاہرین کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پھانسی پر لٹکائے گئے چاروںمظاہرین سمیت 26مظاہرین کے نام سامنے آئے ہیںجنہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ان میں سے تین کو جلد پھانسی دی جا سکتی ہے ۔ حجاب نہ پہننے کے جرم میں 16ستمبر کو طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد پورے دیش میں حجاب کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے اب تک 19262مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں اور ان میں سے 576مظاہرین کی کاروائی میں جان جا چکی ہے ۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمشنر سمیت تم...