اگر ایگزٹ پول صحیح ہیں تو پھر چل گیا مودی کا جادو!
اگر مہاراشٹر اور ہریانہ میں چناؤ کے ایگزٹ پول پر یقین کیا جائے تو دونوں ہی ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار بننے جارہی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ان پولس پر بھروسہ کتنا کیا جائے۔ پیشگوئی کتنی پختہ ہے؟ تاریخ بتاتی ہے یہ کئی بار غلط بھی ثابت ہوئے ہیں لیکن کچھ نشانے پر کھرے بھی اترے ہیں۔ مختلف چینلوں کے ذریعے کرائے گئے ایگزٹ پول کا تجزیہ کریں تو ہریانہ میں بھاجپا کو 35 سے52 سیٹیں ملنے کا اندازہ دکھایا گیا ہے جبکہ کانگریس کو10 سے15 سیٹیں اور انڈین نیشنل لوکدل کو22 سے30 اور دیگر کو 4 سے10 سیٹوں کا اندازہ دکھایاگیا ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر میں بھاجپا کو127 سے132 سیٹیں ملنے کا اندازہ دکھایا گیا ہے۔ شیو سینا کو53 سے77 ، کانگریس کو30سے44 ، این سی پی کو29 سے39 ، دیگر کو8 سے20 سیٹیں ملنے کا اندازہ پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں ایسا لگتا ہے کانگریس کو بھاری نقصان ہونے جارہا ہے۔ مہاراشٹر ہریانہ میں بھاری پولنگ سے دونوں ریاستوں میں حکمراں کانگریس کی رہی سہی امیدوں پر پانی پھرتا دکھائی پڑ رہا ہے۔ کانگریس کے حکمت عملی ساز مان کر چل رہے تھے کہ اگر ان دونوں ریاستوں میں پولنگ اوسطاً یا اس سے ک...