جھارکھنڈ میں دونوں جے ایم ایم اور بھاجپا کیلئے چنوتی!
جھارکھنڈ اسمبلی چناو¿ کا سرکاری طور پر اعلان بھلے ہی ہو گیا ہو لیکن چناوی بساط پر شہ مات کا کھیل پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے ۔ای ڈی کی کاروائی کے سبب ہیمنت سورین کو عہدہ چھوڑنا پڑا اور وہ تقریباً پانچ ماہ جیل میں رہے ۔واپسی کے بعد انہیں اپنی پارٹی میں اتھل پتھل کا احساس ہوا ۔وقت رہتے ہی انہوں نے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ۔کچھ وقت بعدبھاجپا نے ان کے بھروسہ مند سابق وزیراعلیٰ چمپائی سورین کو توڑ لیا ۔ہیمنت پر فی الحال پورے اتحاد کی قیادت کا دارومدار ہے ۔سہولیت کے حساب سے وہ ساتھی کانگریس آر جے ڈی اور لیفٹ پارٹیوں کے ساتھ مل کر چناو¿ لڑرہے ہیں ۔ہیمنت کی چنوتی پھر اقتدار میں واپسی کی ہے ۔منفی حالات میں جیت دلانے کے ماہر مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت وسوا شرما کو ریاست میں پارٹی کے چناو¿ کی کمان سونپنے سے ہی یہ صاف ہو جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی سطح پر اقتدار حاصل کرنے کو لے کرکافی سنجیدہ ہے ۔ویسے بھاجپا کے لئے آسان نہیں ہے جیت حاصل کرنا اور اقتدار میں واپسی کے لئے پوری طاقت لگا رہی بھاجپا کے سامنے دونوں جے ایم ایم سب سے بڑی رکاوٹ ہ...