Translater

21 اگست 2021

دہشت گردی کے لئے بچوں کا استعمال !

دہشت گردی سے وابستہ سر گرمیوں کے لئے آتنکی گرپووں کے ذریعے بچوں کو زیادہ تعداد میں بھرتی کئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت سرکار نے اس کےلئے ذمہ دار سبھی عناصر کو ملنے والی سر پرستی کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں بچے اور مسلح جنگ موضوع پر ایک کھلی بحث کے دوران کہا کہ ہم عالمی دہشت گردی میںایک خطرناک اور تشویش ناک ٹرینڈ دیکھ رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ دہش گردانہ سر گرمیوں کے لئے بچوں کو بھرتی کئے جانے کے معاملے سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا خاص طور پر کورونا وبا کے دوران اسکولوں کے بند ہونے کے دوران یہ ٹرینڈ بڑھا ہے اور بچوں کے طئیں اس سنگین استحصا ل کے لئے ذمہ دار سبھی عناصر کو مل رہی سر پرستی کو ختم کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا سیکورٹی کونسل ولی رائے کے باوجود ہم تشویش کے بعد یہ نوٹس می لیتے ہیں کہ ہمیں چوکس رہنا چاہئے کیونکہ چنندہ طریقے سے بچوں کے استعمال سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور یہ روکنا چاہئے ۔ (انل نریندر)

کانگریس نیتا ششی تھرالزام سے بری !

سابق مرکزی وزیر و کانگریس ایم پی ششی تھرو ر کو دہلی کی راو¿ز ایونیو عدالت نے بدھوار کو بڑی راحت دیتے ہوئے بیوی شنندہ پشکر قتل معاملے میں سبھی الزامات سے بری کر دیا ہے کانگریس نیتا نے اس فیصلے پر جج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر ان کا یقین اور مضبوط ہوا ہے کورٹ کے اسپیشل جج گیتانجلی گوئیل نے آن لائن سماعت میں تھرور کو بری کیا سماعت کے دوران تھرور کے وکیل وکاس پہوا کا کہنا تھا تھرور پر عائد خود کشی کے لئے اکسانے ، بدسلوکی و قتل کے الزام بے بنیاد ہیں دہلی پولس چارج شیٹ میںان الزامات کو ثابت نہیں کر سکی شنندہ پشکر کے قریبی رشتہ دار کہتے رہے ہیں کہ شنندہ خو د کشی نہیں کر سکتی تھی ایسے خود کشی کا الزام بے بنیاد ہو جاتا ہے پہوا نے یہ بھی دلیل دی کی چار سال تک جانچ کے بعد بھی پولس شنندہ پشکر کی موت کے اسباب کا پتہ نہیں لگا سکی نہ ہی ششی تھرور کے خلاف کوئی ثبوت اکٹھا کر سکی ششی تھرو کے وکیل پہوا نے کورٹ کو بتایا کہ معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ رپورٹ میں ششی تھرور کو ان پر لگے سارے الزامات سے بری کر دیا تھا یہی نہیں سائیکلوجیکل آٹوپسی دیگر رپورٹ بھی ششی تھرور کو کسی طرح سے قصور وار ثابت نہیں کرتی واضح ہو شنندہ پشکر کی لاش 17جنوری 2014کی رات دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں ملی تھی اور ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا تھا تھرور کے سرکاری بنگلے کی مرمت ہونے کے سبب دونوں میاں بیوی اس وقت ہوٹل میں رکے ہوئے تھے دہلی پولس نے اس معاملے میں ششی تھرو ر کو اہم ملزم مانتے ہوئے خود کشی کے لئے اکسانے اذیت دینے سمیت کئی دفعات میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا فیصلہ آتے ہی ششی تھرور نے ٹویٹ کے ذریعے جج کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ساڑے سات سال تک چلے ایک برے خواب کا انت ہوگیا یہ وقت بڑی اذیتوں اور درد اور بدنامی بھرا رہا پولس نے مجھ پر کئی بے بنیاد بے دلیل الزام لگائے لیکن آج قانون نے اپنا کام کرکے ثابت کر دیا کہ سچائی کہ ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ (انل نریندر)

جج صاحبان کی حفاظت کا سوال!

سپریم کورٹ نے جج صاحبان و عدالتوں کے احاطوں کی حفاظت کو لیکر سخت رخ اپناتے ہوئے منگل کے روز ریاستوں کو اس مسئلے پر جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیا ہے بڑی عدالت نے ریاستوں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر آپ ایک ہفتے میں جواب داخل نہیں کر پائے توان سبھی پر ایک ایک لاک روپئے کا جرمانہ لگایا جائے گا ۔ بھارت کے چیف جسٹس این وی رمن کی سر براہی والی تین ممبری بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ ایک ہفتے کے اندر حلف نامہ نہ داخل ہونے کی صورت میں ان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو عدالت میں سماعت کے دوران موجود رہنا ہوگا ۔ بنچ نے بار کونسل آف انڈیا کو بھی حلف نامہ دائر کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے دیش کے سالی سیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا وزارت داخلہ نے سال 2007میں ہی جج صاحبان کی حفاظت کو لیکر ریاستوں کے لئے گائیڈ لائنس جا ری کر رکھی ہیں ۔ 2020میں ان گائیڈ لائنس کو پھر دہرایا گیا تھا در اصل جج اتم آنند کی موت کے بعد سپریم کورٹ نے عدالتوں کی حفاظت اور جج صاحبان کی حفاظت و تحفظ یقینی بنانے کو لیکر از خود نوٹس لیا تھا ۔ واضح ہو کہ 28جولائی کو ایک آٹو رکشا نے جج آنند کو اس وقت ٹکر مار دی تھی جب وہ صبح کی سیر پر نکلے ہوئے تھے ۔ شروع میں تو معاملہ سڑک حادثے کا مانا جا رہا ہے لیکن بعد میں جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے گئے تو ایسا لگا کہ آٹو ڈرائیور نے جان بوجھ کر جج آنند کو ٹکر ماری تھی جس میں ان کی جان چلی گئی ۔ بنچ نے سالی سیٹر جنرل تشارمہتا سے کہا کہ آپ ریاستوں سے بات کر کے کوئی فیصلہ لیں کی مسئلے کا کیسے نپٹارہ کیا جائے؟جس پر مہتا نے جواب دیا کہ ججوں کے لئے قومی سطح پر سیکورٹی اسکوئیڈ یا ممکن نہیں ہو سکتا ایک خاص یا ایک پولس فورس بنانے کے بجائے ریاستوں اور مرکزی حکمراں پر دیشوں کے لئے ماضی گذشتہ میں دی گئی گائیڈ لائنس کی تعمیل یقینی کرنے کی ضرورت ہے ۔ بنچ نے کہا سوال یہ ہے کہ ججوں اور عدالتوں کی سیکورٹی کے لئے کیا ان گائیڈ لائنس کی تعمیل کی جاتی ہے ؟ آپ مرکزی سرکار ہیں آپ اسے کرنے کے لئے سب سے موضوع شخص ہیں ریاستیں اب کہہ رہی ہیں کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی وغیرہ کے لئے پیسہ نہیں ہے ان مسئلوں کا آپ کو ریاستوں سے بات چیت کرکے حل نکالنا ہوگا۔ ہماری بھی یہی رائے کہ جج صاحبان اور عدالتوں کی ضروری سیکورٹی سسٹم ہونا چاہئے آئے دن عدالتوں میں فائرننگ ہوتی رہتی ہے جج مجرموں کو سز ا دیتے ہیں اس لئے وہ خندک کی وجہ سے وہ مجرموں کے نشانے پر رہتے ہیں ۔ اگر ججوں کی حفاظت کی صحیح انتظام نہیں ہوگا تو وہ نڈر ہو کر فیصلہ کیسے کریں گے ۔ جج آنند صبح جب سیر کے لئے جا رہے تھے تو بلکل تنہا تھے نا تو کوئی پی ایس او ساتھ نہیں تھا یا پھر کافی پیچھے چل رہا ہوگا ۔ اگر ضروری حفاظتی انتظامات ہوتے تو شاید ان کی جان نہ جاتی ۔ (انل نریندر)

20 اگست 2021

پیگاسس خریدا یانہیں ، حلف نامہ دیں!

سپریم کورٹ میں پیر کے روز پیگاسس جاسوسی معاملے کی سماعت ہوئی کورٹ نے اس دوران مرکزی سرکار سے پوچھا ہے کہ کیا وہ تفصیلی حلف نامہ داخل کرنا چاہتی ہے وہیں مرکزی حکومت نے کہا معاملے میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے مرکز نے اپنے حلف نامہ میں عرضی گزاروں کی طرف سے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا عرضی غور کرنے کے لائق نہیں ہے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موقوف کو بھی بتایا کہ ایوان میں سبھی الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا اس معاملے میں عرضی گزاروں میں نے کہا اس معاملے میں کیوں سوال اٹھائے گئے ہیں ، مرکزی سرکار ان کا جواب دینے سے بچ رہی ہے سماعت کے دوران عرضی گزاروں این رام اور سشی کمار کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی سرکار حلف نامہ داخل کرکے یہ بتائے کہ کیا پیگاسس جاسوسی کے لئے استعمال ہوا ہے یا نہیں ؟انہوں نے کہا کہ اگر سرکار نے جاسوسی کے لئے پیگاسس کا استعمال نہیں کیا ہے تو ہماری دلیل الگ ہوگی مرکزی سرکار نے جو حلف نامہ دائر کیا ہے اس میں اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ سرکار یا اس کی کسی ایجنسی نے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کیا ہے یا نہیں ہم مرکزی سرکار کی طرف سے سرکار ی وکیل نے کہا کیا اگر سرکار یہ کہے گی کہ اس نے پیگاسس کا استعما ل اس نے جاسوسی کے لئے نہیں کیا ہے تو عرضی گزار اپنی عرضی واپس لے لیں گے ؟ چیف جسٹس نے سالی سیٹر جنرل سے کہا کہ اگر ڈیٹیل میں حلف نامہ دائر کرنے کی سوچ رہے ہیں تو ہمیں منگل وار تک بتائیں کہ پیگاسس خریدا ہے یا استعمال کیا یا استعمال نہیں کیا؟ اس کے بعد سالی سیٹر جنرل نے کہا کہ معاملہ حساس ہے چیف جسٹس نے کہا ہم سرکار کے خلاف نہیں ہے کمیٹی کے حدود ہیں اگر سپریم کورٹ منظور کرے گی تو ایک مختار ایکسپرٹ کمیٹی بنے گی سرکار وکیل کی اس بات پر کپل سبل نے دہرایا ہم عرضی گزاروں کی طرف سے یہی سوال ہے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا مرکزی حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال جاسوسی کے لئے کیا ہے یا نہیں ؟کانگریس نے پیگاسس معاملے کے مختلف پہلو¿ں کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل کرنے سے متعلق مرکزی سرکار کے حلف نامہ کو لیکر اس پر نقطہ چینی کی اور سوال کیا کہ بلی دودھ کی رکھوا لی کیسے کر سکتی ہے ؟کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بھی یہ کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کہیں کہ کیا مجرم خود ہی جانچ کرے گا؟مودی جی سیدھا جواب دیں کیا آپ نے پیگاسس اسپائی ویئر خریدا ہے یا نہیں ؟ (انل نریندر)

فوج واپس بلانے کا فیصلہ صحیح :جو بائیڈن !

افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کو لیکر صدر جو بائیڈن اپنوں کے ہی نشانہ پر آگئے ہیں انہیں نہ صرف اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کا احتجاج جھیلنا پڑ رہا ہے بلکہ کئی ڈیمو کریٹس ایم پی ان کے فیصلے کی جم کر نقطہ چینی کر رہے دوسری طرف جو بائیڈن نے امریکی فوج کو واپس بلانے کا بچاو¿ کرتے ہوئے افغان قیادت کو بغیر کسی لڑائی کے طالبان کو اقتدار سونپنے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ساتھ ہی طالبان کو وارننگ دی کہ اگر ا س نے امریکی ملازمین پر حملہ کیا یا دیش میں ان کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالی تو امریکہ جوابی کاروائی کرے گا بائیڈن نے افغان سے آرہی تصاویر کو انتہائی پریشان کرنے والی بتایا امریکی فوجی کسی ایسی جنگ نہیں لڑ سکتے جو افغان فورس اپنے لئے لڑنا ہی نہیں چاہتی انہوں نے دیش کو خطاب کرتے ہوئے کہا میں اپنے فیصلے سے پوری طرح مطمئن ہوں میں نے 20برسوں کے بعد یہی سیکھا ہے کہ امریکی فوجی وک واپس بلانے کا ابھی اچھا وقت نہیں آیا اس لئے ہم ابھی تک وہاں تھے ہم خطروں کو لیکر واقف تھے ہم نے ہر ناگزیں حالت کی پلاننگ بنائی لیکن میں نے امریکی لوگوں سے ہمیشہ واعدہ کیا میں آپ سے بلکل صاف بات بتاو¿ں گا سچائی یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ ہی جلدی ہوگیا تو کیا ہوا؟افغانستان کے لیڈروں نے ہار مان لی اور دیش چھوڑ کر بھا گ گئے افغان فوج پست ہوئی اور وہ بھی لڑے بغیر سرینڈ ر ہوگئی پچھلے ہفتے کے واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ افغانستا ن میں امریکی فوج کی شراکت کو ختم کرنا صحیح فیصلہ ہے بائیڈن نے صحیح کہا اگر طالبان افغانستان سے امریکی فوج کی مہموںمیں مداخلت کرتا ہے تو امریکہ پوری طاقت کے ساتھ ان کا جواب دے گا امریکی صدر نے کہا ہم ضرورت پڑنے پر تباہ کرنے والی فورس کے ساتھ اپنے لوگوں کو حفاظت کریں گے ہماری مہم کا مقصد اپنے لوگوں اور ساتھیوں کو محفوظ اور جلد سے جلد باہر نکالنا ہے انہوں نے کہا 20برسوں کے خون خرابے کو سب سے لمبی جنگ کو ختم کریں گے اب ہم جو واقعات دیکھ رہے ہیں وہ تکلیف دہ سے طور سے یہ ثابت کرتی ہیں کوئی بھی فوج مضبوط متحد اور محفوظ افغانستان نہیں بنا سکتی ہے جیسا کی تاریخ رہی ہے یہ سامراجیوں کا قبرستان ہے ہم نے ایک ہزار عرب ڈالر سے زیاہ خرچ کئے ہیں ہم نے افغانستان کے فوج کے تقریباًتین لاکھ فوجیوں کو ٹرینڈ کیا ہے انہیں ساز و سامان دیا ہے ان کی فوج ہمارے کئی نیٹو ساتھیوں کی افواج سے کہیں زیادہ بڑی ہے ہم نے انہیں تنخواہ دی ایئر فورس کی دیکھ بھال کی جو طالبان کے پاس نہیں ہے طالبان کے پاس ایئر فورس نہیں ہے ہم نے اپنا مستقبل طے کرنے کا ہر موقع دیا ہے انہیں اس مستقبل کے لئے ایک پختہ قوت ارادی نہیں دے سکتے افغان فوج میں کئی بہادر اور ٹیلنٹ فوجی ہیں لیکن اگر افغانستا اب طالبان کی کوئی مخالفت کرنے میں مقابلہ کرنے میں لاچار ہے تو ایک سال پانچ سال یا 20سال تک امریکہ کے وہاں رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جب افغانستان کوی مسلح افواج لڑنا نہیں چاہتی تو امریکی اور فوج کو بھیجنا غلط ہے افغانستا ن کے سیاسی نیتا اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے ایک ساتھ آگے نہیں آپائے ۔ (انل نریندر)

19 اگست 2021

ای وی ایم مشینوں میں خرابیاں بتائی جائیں!

مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی )نے ای وی ایم اور وی وی پیڈ کے کل تعداد بتانے کا حکم دیا ہے ۔جس میں مینول جانچ اورکوالٹی سرٹیفکٹ ڈائریکٹریٹ کے ذریعے فرم کیئر کی جانچ اور تجزیہ کے دوران ان میں خرابیاں پتہ چلی تھیں ۔کسی ہارڈ ویئر آلہ کا ایک سافٹوئیر پروگرام ہے یہ اس بارے میں ضروری گائڈ لائنس ھدایت فراہم کرتاہے اور دیگر کمپیوٹر ہارڈ وئیر کے جس طرح سے کمیونیکیٹ کرے گا سی آئی سی کا یہ حکم ایک رضاکار وینکٹیش کی عرضی پر آیا ہے ۔جنہوں نے ایس ٹی کیو سی ڈائرکٹریٹ کا نظریہ ای وی ایم کی ایس تھری ، ایم ایم ٹو پیڑی اور الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا اور بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ کے ذریعے بنائی گئی ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیڈ ) کارخانوں کی فرم ویئر کی جانچ سے متعلق اطلاع مانگی تھی ۔ان ای وی ایم اور وی وی پیڈ یونٹوں کا استعمال 2019 کے لوک سبھا چناو¿ میں کیا گیا تھا جانچ کی گئی مشینوں اور ان میں سے کسی مشین میں خامی نظر آئی تھی اس بارے میں سوال انفارمیشن کمشنر این شرما نے کہا کہ عرضی گزار کی عرضی انصاف پر مبنی ہے اس کے ساتھ ایس ٹی کیو سی کے حکام سے بھی جانکاریاں مانگی گئی ہیں جنہوں نے جانچ کی اور ساتھ ساتھ ہی جانچ کی تاریخ اور ان جگہوں کی جانکاریاں بھی مانگی ہیں جہاں یہ جانچ کی گئی تھی ۔نائک نام کے شخص کے آر ٹی آئی میں کہا تھا کہ اس کا مقصد ای وی ایم اور وی وی پیڈ میں لگے سافٹ ویئر کا آڈٹ کرتے ہوئے ذمہ داران کے ذریعے ایسے کاموں اور ان کے رول کا پتہ لگانا ہے ۔کمیشن نے ایس پی کیو سی کو جانچ کرنے والے افسران کے نام اور عہدہ نہ بتانے کی چھوٹ دی تھی لیکن ان کے ذریعے کئے گئے آڈت کی تاریخ اور جگہ بتانے کو کہا ہے ۔یہ اچھا کام ہے اس سے کام کاج میں ستھرا پن آئے گا اور ای وی ایم وی وی پیڈ پر چل رہی بحث میں بھی مدد ملے گی ۔ (انل نریندر)

پارلیمنٹ میں بحث نہ ہونا افسوسناک صورتحال !

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی رمننا نے اتوار کو کہا کہ دیش میں قانون بنانے کی کاروائی ایک افسوسناک حالت میں ہے چونکہ پارلیمنٹ میں کوالٹی پر مبنی بحث نہ ہونے کے سبب قانون کے کئی پہلو غیر واضح رہ جاتے ہیں جسٹس رمن نے کہا کہ قانون بنانے کی کاروائی کے دوران ایک مفصل بحث مقدمہ بازی کو کم کرتی ہے کیوں کہ جب عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں تو ہم سبھی کو آئین سازیہ کی منشاءپتہ ہوتی ہے ۔چیف جسٹس 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے منعقد ایک تقریب میں بول رہے تھے جسٹس رمن کا یہ تبصرہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ سے پہلے مانسون سیشن کے پش منظر میں آیا ہے ۔جب پیگاسس جاسوسی تنازعہ ، زرعی قوانین ،قیمتوںمیں اضافہ ،اور دیگر اشوزپر اپوزیشن کے لگاتار مخالفتی مظاہرہ کے درمیان کئی بل کسی بحث کے بغیر پاس کر دئیے گئے پارلیمنٹ مقررہ تاریخ سے دو دن پہلے ہی ملتوی کر دی گئی تھی ۔چیف جسٹس کے اہم ریمارکس ایسے معاملے کے سلسلے مین کافی اہم ترین ہیں جس میں عدلیہ کی تشکیل کو لیکر معاملہ حالانکہ بڑی عدالت کے سامنے زیر غور ہے لیکن مرکزی حکومت نے آگے بڑھ کر پارلیمنٹ میں بغیر کسی بحث کے چوڈیشیل اتھارٹی سے متعلق ایک ترمیم بل پاس کرا لیا بل کے ذریعے ان تقاضوں کو بحال کیا گیا جنہیں سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا تھا چیف جسٹس نے ساتھ ہی آئینی بنچ کے ممبران سے عام زندگی میں حصہ لینے اور قوانین کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرنے کی بھی اپیل کی انہوں نے کہا دیش کی لمبی تحریک آزادی کی قیادت وکیلوں نے ہی کی ہے ۔چاہے وہ مہاتما گاندھی ہوں یا بابو راجندر پرساد ہوں جنہوں نے اپنی چیئر مینشپ ، پریوار و زندگی کو تیاگ دیا اور تحریک کی قیادت کی انہوں نے بار ممبران کو کہا کہ پہلے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے زیادہ تر ممبر وکیل اور لاءکمیونٹی کے ممبر تھے ۔بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ قوانین پر بحث سے متعلق پارلیمنٹ میں اب کیا ہو رہا ہے پہلے مختلف آئینی ترامیم اوران کے اثرات لوگوں پر پڑنے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوا کرتی تھی اب حالات قابل افسوس ہیں بحث کی کمی کے سبب قانون بنانے کی کاروائی میں بہت ساری غیر واضح باتیں ہوتی ہیں قانون کو لیکر صاف نہیں ہوتا ۔ہم جانتے ہیں کہ آئین سازیہ کا ارادہ کیا ہے ؟ ہم نہیں جانتے کہ قانون کس مقصد سے بنائے گئے ہیں ؟ اس سے لوگوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے ایسا تب ہوتا ہے جب قانونی برادری کے ممبر ایم پی یا راجیہ سبھا یا ریاستی اسمبھلی میں نہیں ہوتے ۔ (انل نریندر)

اگر میں بھاگتا نہیں تو دیش میں خون کی ندیاں بہتیں!

دیش کی جنتا کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے سلسلے میں روسی سفارتخانہ نے چوکانے والا دعویٰ کیا ہے ۔روسی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھاگتے ہوئے اشرف غنی ایک ہیلی کاپٹر اور چار کاروں میں پیسہ بھر کر لے گئے ہیں ۔کچھ پیسہ سڑک پر بھی بکھرا ملا ہے ۔یہ جانکاری روس کی آر آئی اے ایجنسی نے دی ہے ۔اس نے یہ بھی کہا ہے ان کا طالبان سے مسلسل رابطہ قائم ہے ۔ادھر اشرف غنی سے فیس بک پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے دیش میں خون خرابہ اور تباہی روکنے کے لئے افغانستان چھوڑا ہے قابل ذکر ہے قابل میں طالبان کے گھستے ہی اشرف غنی صدارتی پیلس چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے ۔قابل میں روسی سفارت خانہ کے ترجمان نکیتا اشو ایکو نے آر آئی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ غنی کے ساتھ گئے قافلے میں چاروں کاروں میں نقدی بھری ہوئی تھی اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر میںبھی نقدی تھی ۔اور زیادہ پیسہ لے جانا چاہتے تھے لیکن جگہ نہ ہونے کے سبب اس کو چھوڑنا پڑا جلد بازی میں کچھ کیس تو سڑک پر بھی ہی بکھرا ملا ۔روسی صدرولادمیر پوتن کے افغانستان میں اسپیشل نمائندے جومل کاکولوس نے بتایا کہ کہا نہیں جاسکتا کہ وہ کتنا پیسہ لے گئے ہیں ؟ افغانستان چھوڑ کر بھاگنے کے بعد غنی نے اپنے پہلے رد عمل میں کہا کہ قابل میں طالبان کے جب بھی قبضہ کی کاروائی میں اگر ان گنت دیش واشی شہید ہوتے اور شہر کو تباہی کا سامنا کرنا پڑتا تو 60 لاکھ کی آبادی والے شہر قابل کے لئے ایک بڑی انسانی ٹریجنڈی ہوتی غنی نے اتوار کو ایک فیس بک پوسٹ میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ خون کی ندیاں بہہ جاتیں اس سے بہتر یہ ہے کہ میں نے دیش سے باہر جانا بہتر سمجھا خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب کسی پڑوسی دیش میںپناہ لے رہے ہیں غنی نے کہا طالبان باغیوں کو طے کرنا ہے کہ افغانستان کے نام اور عزت کی حفاظت کرنی ہے یا دیگر مقامات اور نیٹورک کو ترجیح دینی ہے ۔دیش واسیوں کا دل جیتنے کے لئے طالبان کے لئے ضروری ہے کہ وہ افغانستان کے سبھی لوگوں اور ملکوں اور مختلف علاقوں بہین بیٹیوں عورتوں کی حفاظت کے بارے میں یقین دہانی کرائیں ۔ماہراقتصادیات بھی کہتے ہیں کہ ابھی غنی افغانستان کے چوتھے ستون ہیں وہ پہلی بار 2014 کو چنے گئے تھے ۔وہ دیش کے وزیر مالیات بھی رہ چکے ہیں انہوں نے قابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی شکل میں بھی کام کیا ہے ۔ (انل نریندر)

18 اگست 2021

ہیکرس نے چرائی 45-45کروڑ کی کرپٹو کرنسی !

ڈیجیٹل ولڈ کے چوروں یعنی ہیکرس نے 60کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ایکوریم اور دوسری کرپٹو کرنسی چرا لی ہے بلاک چین ٹکنالوجی بیسڈ پلیٹ فارم والی نیٹورک سے منگل کو چوری کی جانکاری ایک ٹوٹر کے ذریعے ملی اس سال کرپٹو کرنسی میں سین ماری کے کئی واقعات ہوئے ہیں ، لیکن اتنی بڑی چوری پہلی بار ہوئی ہے یہ ڈفائی یعنی ڈی سینٹرلائزڈ فائننس کی دنیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری ہے پولی نیٹورک یوزرس کو کرپٹو ٹوکن کے لین دین کی سہولت لینے دینے والا پلیٹ فارم ہے اس کا کہنا ہے کہ اس چوری میں ہزاروں انوسٹرس کو نقصان ہو ا ہے پالی نیٹورک نے منگلوار کو بتایا کہ ہمیں دکھ کے ساتھ بتانا پڑتا ہے کہ پولی نیٹورک پر سائبر اٹیک ہوا تھا اس نے بتایا سیند ماری میں کرپٹو کرنسی کے انوسٹر س کے کروڑوں ڈالر چور ی ہوئے ہیں جن چوروں کے پاس چوری کی رقم ٹرانسفر ہوئی ہے ان کے پتے بھی اس میں بتائے ہیں کہ ہم امکانی کالا دھن لاک چین مائنرس اورکرپٹو ایکسچینز سے اپیل کرتے ہیں کہ ان پتہ سے آنے والے ٹوکن کو بلیک لسٹ کر دیں پالی نیٹورک جیو اور آٹو لوجی اور سوئچ کے جیسی کئی بلیک چین پلیٹ فارم کو کھڑا کرنے والی ٹیم کے اتحاد سے بنا ہے اس نے ہیکرس کو قانونی کاروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی لوٹانے کے لئے کہا ہے سیند ماری میں سب سے زیادہ رقم کے ایتھوریم ٹوکن چوری ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے پالیگان نیٹورک سے 27.3کروڑ ڈالر کے ایتھوریم اور 3.3کروڑ ڈالر کے بائنس اسمارٹ چین (bmp)اور پانچ کروڑ ڈالر کے یو ایس ڈالر کوائن ٹوکن چوری ہوئے ہیں پالی نیٹورک کے پلیٹ فارم پو ہوئی سیند ماری میں 3.3کروڑ ڈالر کے اسٹیبل کوائن کیئر بھی چوری ہوئے تھے لیکن ان کو فوراً فریج کر دیا گیا تھا اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ چوری کئے گئے ٹوکن کا استعمال ہیکرس نہیں کر پائیں گے جن کرپٹو کرنسی میں بہت کم اتار چڑھاو¿ ہوتا ہے ان کواسٹیبل کوائن کہا جاتا ہے ۔ عام طور پر ان کا استعمال فورٹ فولیو ڈاﺅرسی فیکیشن کے لئے ہوتا ہے ۔ (انل نریندر)

چینی فوج کو سکھایا تھا سبق ، 1380جوان سمانت ہوئے !

ایک وقت تھا جب محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ اگر کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹا تو یہاں کوئی ترنگا لہرانے والا نہیں ہوگا مگر آرٹیکل 370ہٹنے کے دوسال پر پورہ ہونے پر سری نگر میں یہ عالم تھا کہ ترنگا لہرانے کے لئے دوڑ مچی ہوئی تھی برسوں سے دل میں دبے ارماں اب ہلوریاں مار رہے ہیں جسے دیکھو وہی پندرہ اگست اتوار کا سورج نکلنے کا انتظا ر کر رہا تھا دیش کی یوم آزادی کی 75ویں سال گرہ پر جموں کشمیر میں قومی ترنگا صرف سری نگر میں جہلم کے کنارے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جموی طوی کے کنارے واقع مولاناآزاد اسٹیڈیم اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ہیڈ کوراٹر اور ضلع صدر مقام پر سرکاری تقریر تک محدود نہیں رہا تقریباً23ہزار اسکولوں میں بھارت کا پرچم لہرایا گیا پانچ سال پہلے مارے گئے دہشت کے پوسٹر بوائے برہان بانی کے والد ن وادی کے پلوامہ ضلع کے ایک اسکول میں ترنگا لہرایا برہان کے والد ایک اسکول ٹیچر ہیں اس مرتبہ جموں کشمیر میں آزادی کے دن کسی طرح کی پابندی نہیں تھی عام طور پر اس دن کرفیو لگا دیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ لوگ بلا روک ٹوک گھومتے نظر آئے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں سیاسی عمل یعنی سیاسی چناو¿ کرانے کا بھی اشارہ دیا اور کہاکہ وہاں ان چناو¿ کی تیار چل رہی ہے کشمیر کی بات کریں تو اس سال یوم آزادی کے موقع پر جو بہادری میڈل کا اعلان ہوا ان میں اہم تھے بھارت چین کے درمیان کنٹرول لائن ایل اے سی کی حفاظت میں تعینات ہند تبت بارڈر پولس کے 20ملازمین کو پچھلے سال مشرقی لداخ خطے میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ڈیڈ لاک اور ٹکراو¿ کے درمیا ن بہادری میڈل سے نوازہ جانا یوم آزادی کے موقع پر مختلف مرکزی اور ریاستی پولس فورس کے لئے مرکز کے ذریعے کل 1380سروس میڈل میں شامل ہیں بہادری کے لئے دو راشٹر پتی پولس میڈل اور 628بہادی کے لئے پولس میڈل اور قابل قدر سیوا کے لئے 88راشٹر پتی میڈل اور شاندار سیوا کے لئے 662پولس میڈل شامل ہیں جموں کشمیر پولس کے سب انسپکٹر امر دیپ اور سینٹرل رزرو پولس کے شورگیہ ہیڈ کانسٹبل کالے سنیل دتاترے(بعد از مرگ)کو بہادری میڈل کے لئے راشٹر پتی پولس میڈل دیئے گئے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے جاری لسٹ کے مطاطق جے کے پی نے 257ااور 256پی این جی بہادری میڈل حاصل کئے اس کے بعد سی آرپی ایف کو 151آئی ٹی بی پی کے لئے 23بہادری میڈلوں میں سے 20ان کاروائیوں کے لئے دیئے گئے ہیں جو مئی جون 2020کے دوران لداخ میں چینی لبریشن آرمی کے ساتھ لڑائی کے درمیان بہادری دکھائی تھی اس طرح سینٹرل پیرا ملٹری فورس میں3488کلو میٹر لمبی ایل اے سی کی حفاظت کے لئے فوج کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر تعینات رہے فورس نے ایک بیان میں کہا کہ 20میں سے 8ملازمین کو 15جون کو گلوان نالہ میں اپنے مادری وطن کی حفاظت کے لئے ان کے بہادران کام کے لئے یوجنا بنائی اور فوجی بہادری دکھانے کے لئے پی این بی سے نوازہ گیا ہے ۔ (انل نریندر)

اور پھر طالبان کا افغانستا ن پر قبضہ!

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دیش چھوڑنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل پر قبضہ کر لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اشرف غنی اتوار کی رات کو دیش چھوڑ کر تاجکستان بھاگنے کے بعدا نترم حکومت کی تشکیل کی تیاریاں شروع ہوگئیں انترم حکومت کے ذریعے ہی افغانستان کے اقتدار طالبان کو سونپا جائے گا طالبان نے ملا برادر کو دیش کا آئیندہ کا صدر اعلان کر دیا ہے کابل میں طالبان کی دستک کے ساتھ کے دیش کے مستقبل کا اشارہ دینے کے لئے کافی ہے اشرف غنی چاہتے تھے کہ طالبان بات چیت کر کے اقتدار میں ساجھیداری جیسی بات چیت پر راضی ہو جائیںلیکن طالبان اس بات کو پہلے ہی نا منظور کر چکا تھا اب جو حالات ہیں ان سے صاف ہے کہ افغانستان پہلے کے مقابلے کافی زیادہ بڑے بہرانوں سے گھر گیا ہے امن مذکارات کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے طالبان نے بغیر گولی چلائے ہی کابل پر قبضہ کر لیا افغان فوج نے ہر جگہ سرینڈ ر کر دیا اور اپنے ہتھیار طالبان کو سونپ دئے افغان فوج پر امریکہ کو بہت بھروسہ تھا ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ طالبان کو روکنے کے لئے پانچ لاکھ افغان فوجی کافی ہیں ۔ امریکی اینٹلی جنس ایجنسیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کو کابل پر قبضہ کرنے کے لئے کم سے کم 90دن لگیں گے لیکن طالبان نے دن تو چھوڑیئے گھنٹے میں بغیر گولی چلائے ہی کابل پر قبضہ کر لیا افغانستان میں طالبان اتنی جلدی قبضہ کر لے گااس کی امید امریکہ اور خود طالبان کو نہیں تھی افغانستان کے حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین اسے پوری طرح امریکی خفیہ مشینری اور بائیڈن حکومت کے تجزئیہ کی ناکامی بتا رہے ہیں ۔اقتدار میں ساجھیداری کے بات چیت کے درمیان اتنی تیزی سے قبضے سے طالبان سے یہ سوال بھی ہے کہ امریکہ نے کہ خود ہی اتنا آسان راستہ بننے دیا؟ بات چیت ہو رہی تھی طالبان اس کے پورہ ہونے سے پہلے ہی کابل تک کیسے پہونچا جائے ؟ان سوالوں کا جواب آنے والے وقت میں صاف ہو سکیں گے لیکن دنیا بھر میں امریکہ کی جلد بازی کی نقطہ چینی ہو رہی ہے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ صدر بائیڈن پوری طرح سے پھیل ہوگئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے انہوں نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ اس کی فوج کی واپسی تین مہینے میں پورہ ہوگی اور یہ بھی کہا تھا کہ طالبان زبردستی کابل پر قبضہ نہیں کر سکتا؟ قریب ساڑھے تین لاکھ افغان فوج کو 85ہزار طالبان نہیں ہٹا سکتے ویتنام کی طرح افغانی واقعات سے بھی امریکہ کی واپسی کی وجہ سے اس دنیا کی بڑی طاقت کی لمبے عرصے تک تنقید ہو تی رہی اور اسے تنگ کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ طالبان کی مخالفت کئے بنا کابل کا دیوار توڑنا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ہار کی شکل میں درج ہوگا ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن جو کیا وہ تعجب خیز ہے اور اسے امریکہ کہ سب سے بڑی ہار کی شکل میں یاد کیا جائے گا ۔ افغانستان میں طالبانی قبضہ بھارت کے لئے کئی لحاظ سے بڑی تشویش کا باعث ہے ان میں افغانستان میں رہ رہے ہندوستانی اور سکھوں کی حفاظت اور عربوں روپئے کے چل رہے ہندوستانی پروجیکٹوں کو لیکر ہے ایسے میں بھارت طالبان کو کیسے مناتا ہے یہ بڑی چنوتی ہے ۔ (انل نریندر)

17 اگست 2021

ہوائی کرائے میں بے تحاشہ اضافہ !

شہری ہوا بازی محکمے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایئر لائنس کمپنیوں سے ماہ اگست کے دوران بھارت برطانیہ راستے پر کرائے شرحوں کی تفصیل مانگی کمپنی کے ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی کہ بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ ، وزارت داخلہ کے سکریٹری سنجیو گپتا نے ٹویٹر پر شکایت کی تھی کہ 26اگست کے لئے برٹس ایئر ویز کا دہلی -لندن پرواز کا ایکونمی کٹیگری کا کرایہ 3.95لاکھ روپئے ہے برطانیہ میں کالجوں میں داخلے کے وقت بڑھانے اور ایئر انڈیا کا بیٹن پرواز کا بھی 1.2لاکھ روپئے سے بڑھا کر 2.30لاکھ روپئے کے درمیان ہے انہوں نے اس کی جانکاری شہری ہوا بازی سکریٹری پی این گھوسلہ کو دی ہے ڈی جی سی اے کے سینئر افسر نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے برطانیہ کے درمیان پرواز کرنے والی ایئر لائنس سے کرائے کی تفصیل دینے کو کہا پچھلے سال 25مئی سے ڈومیسٹک پروازوں پر منجھلے اور اوپری کرائے کی حد طے ہے ٹریول ویب سائٹ کی اعداد و شمار کے مطابق بھارت بڑے انٹر نیشنل روٹ کے درمیان پروازوں پر ایکونمی کٹیگری کے اوسط کے کرائے میں پچھلے ایک مہینے کے دوران بھاری مانگ کے سبب اضافہ ہو اہے ٹریول ویب سائٹ پر درج تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں دہلی سے امریکہ جانے والی پروازوں کا ایکونمی زمروں کا اوسط کرایہ جولائی میں 69034روپئے سے بڑھ کر اگست میں 87542روپئے فی مسافر ہوگیا اسی سال جولائی میں ممبئی ماسکو اور ممبئی دوحہ پرواز پر ایکونمی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 43132روپئے اور 11719روپئے ہوتی تھی جو یہ اگست میں بڑھ کر با سلسلہ 85024اور 18384روپئے ہوگئی یہ وہ وقت ہے جب طالب علم انگلیڈ اورامریکہ میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لئے وہاں ان دیشوں میں جاتے ہیں اتنا بے تہاشہ کرایا دینے سے ان طلبہ کو بہت بھاری پڑ رہا ہے ۔ امید ہے کہ سرکار اس کی ایجنسیاں ڈی جی سے اے اس پر فوراً مناسب کاروائی کریں گی اور کرائے کو کم کرنے کی کوشش کریں گی ۔ (انل نریندر)

آپ نظریات کی آزادی کو کیسے بین کر سکتے ہیں؟

بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو مرکزی سرکار سے پوچھا کہ 2ہزارنو میںلاگو ہوئے موجود آئی ٹی نیموں قواعد کو ہٹائے بنا حال میں نوٹیفائی انفارمیشن ٹیکنالوجی قاعدے ، 2021کو پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کل کرنی کی بنچ نے نئے قواعد پر عمل گرامر پر انترم روک لگانے والی دو عرضیوں پر اپنا حکم محفوظ کر لیا ہے ویب سائٹ لیف لیٹ اور صحافی نکھل باغلے کی طرف سے دائر عرضیوں میں نئے آئی ٹی قواعد کے کئی تقاضوں پر اعتراض جتایا سماعت کے دوران بنچ نے کہا جب تک آپ کے پاس نظریات کی آزاد نہیں ہے آپ کچھ بھی ظاہر کر سکتے ہیں؟آپ کسی کے خیالات کی آزادی کو کیسے بین کر سکتے ہیں؟عرضی گزاروں نے کہا کنٹینٹ کے قواعد اور جواب دیہی کی مانگ کرنا ایسے پیمانوں پر مبنی ہے جو واجب ہیں اور موجودہ آئی ٹی قواعد کے تقاضوں اور آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کے منافی ہیں انہوں نے کہا قواعد آئین کی دفعہ 19(2)کے تقاضوں سے بھی مانے جاتے ہیں بنچ نے جمعہ کو زبانی طور سے کہا نئے قواعد کی آرٹیکل نمبر9پر دونوں عرضی گزاروں کو محدود راحت دینے کے لئے خواہش مند ہے جو کوڈ آف کنڈیکٹ کی تعمیل سے متعلق ہے اس سے پہلے مرکز کی جانب سے پیش ہوئے سالی سیٹر جنرل اننت سنگھ نے کہا کہ یہاں تک پریش کونسل آف انڈیا نے صحافیوں کے ذریعے تعمیل کئے جانے والے ضابطے متعین کئے ہیں حالانکہ بنچ نے کہا پی سی آئی گائیڈ لائنس ، رویئے کے سلسلے میں مشورہ یہ ایک پیمانہ ہے اور ان کی خلاف وزری کے لئے سخت سزا نہیں ہے لیف فیٹ کے لئے پیش ہوئے ایڈوکیٹ خربندا اور باغلے کی طرف سے پیش وکیل اجے نے باغی کی دلیل دی کی مرکزی سرکار نئے قواعد لائی تھی در اصل اصلیت میں ایک اصل قانون کی طرح ہی کام کریں گے نیباغی نے سپریم کورٹ کو بتایا نئے قواعد میں آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 79کے تحت سالسوں کو قابل سزا کاروائی کے خلاف دی گئی حفاظت کو ہٹانے کی مانگ کی گئی ہائی کورٹ نے کہا یہ معاملہ بہت سنگین ہے اور پوچھا کہ قاعدے قانون کے ذریعے دی گئی سیکورٹی کیسے چھین سکتے ہیں ؟عدالت نے کہا کہ وہ سنیچر کو عرضی گزاروں کے ذریعے سے مانگی ہوئی انتم راحت پر بھی اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ (انل نریندر)

کچرے سے کنچن ابھیان!

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کافی مقبول وہیکل اسکریپنگ پالیسی لانچ کی گجرات میں نردیشک سمیلن کو ورچول خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسکریپ پالیسی کوکنچن ابھیانبتائی ساتھ ہی کہا یہ پالیسی دیش میںناکارہوئی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے میں بڑا رول نبھائے گی پالیسی سے دیش میں 10ہزار کروڑ کا سرمایہ آئے گا اور ہزاروں روزگار بنیں گے نئی پالیسی کے مطابق اسکریپ ہونے والے گاڑیوں کے بدلے اس کے ایکس شو روم کی قیمت کی چار سے چھ فیصد رقم ملے گی وہیں اسکریپ سرٹیفیکٹ کی بنیاد پر نئی گاڑی لینے پر بھی فائدے ہوں گے اس طرح نئی گاڑی کی قیمت پر کل 15فیصد تک فائدہ مل سکتا ہے دیش میں پرائیویٹ گاڑیوں کا رجسٹریشن اور کمرشیل گاڑیوں کو دس سال کے لئے ہوتا ہے اس کے بعد گاڑی کو اسکریپ کرایا جا سکے گا وہاں اچھی صورت میں ہیں تو فٹنس سرٹیفکٹ میں لے سکیں گے سرٹیفکٹ کی بنیاد پر رجسٹریشن کی تجدید ہوگی مالک چاہے تو گاڑی سیدھے اسکریپ کے لئے دے سکے گا دیش بھر میں اسکریپنگ سینٹر ابھی کھلنا باقی ہیں ایسے میں ہلکی گاڑیوں کے لئے اسکریپنگ میں ایک سے ڈیڑھ سال بڑی گاڑیوں کے لئے دوسال لگ سکتے ہیں سال 2023تک پوری طرح عمل شروع ہوگا نئی اسکریپنگ پالیسی کا آٹو موبائل انڈسٹری نے خیر مقدم کیا ہے مالکان کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے ہندوستانی آٹو میٹیو انڈسٹری میں کئی بڑی تبدیلیاں آجائیں گی اس سے آٹو سیکٹر میں سرمایہ تو آئے گا ہی روزگار کے بھی مواقع بنیں گے رینو انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر وینکٹ رمن کا کہنا ہے کہ نئی اسکریپنگ پالیسی سے آٹو مو بائل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ این سلٹی انڈسٹری کو بھی سپورٹ ملے گا ۔ جو کار بنانے میں لگنے والے انٹر میڈیٹ پارٹس رکیو منٹ اور کیمکل جیسے میٹل کو بناتی ہے این سلٹی سیکٹر میں بڑا سرمایہ لانے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے آگے کہا کہ اسکریپنگ پالیسی میں کچے مال کی قیمتوں میں کمی آئے گی نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھے گی جب سڑکوں سے پرانی ، آلودگی چھوڑنے والی اور ناکارہ گاڑیاں ہٹیں گی تو ان کی جگہ نئی گاڑیاں آئیں گی اس سے روز لگنے والے جام سے بھی نجات ملے گی مشکل کا سامنا کر رہی آٹو انڈسٹری کےلئے پیدوار کے نئے راستے کھلیں گے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائیو کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021تک دیش میں 17لاکھ پرانی میڈیم اور ہیوی کمرشیل گاڑیاں چل رہی تھی ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ نیشنل اسکریپنگ پالیسی سے مینو فکچرنگ کو بڑھاوا ملے گا اس پالیسی سے مرکز اور ریاست دونوں کو 40ہزار کروڑ روپئے جی ایس ٹی ملے گا کباڑ ہوئی گاڑیوں سے خریدے گئے کچے اور سستے مال سے گاڑیوں کی قیمت نیچے آئے گی اور ان کی بکری بڑھے گی جس سے جی ایس ٹی کلکشن بڑھے گا جن کی گاڑیاں پرانی ہیں وہ فٹنس سرٹیفکٹ لے کر اپنے گھر کی گاڑیوں کا استعمال کر سکیں گے ۔ (انل نریندر)

15 اگست 2021

پاک کے بعد اب بنگلہ دیش میں بھی مندروں میں توڑ پھوڑ !

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رحیم خان ضلع میں ایک ہندو مندر پر حملے کی خبر ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بنگلہ دیش کے کھنا ضلع میں ہندو مندروں پر حملے کئے گئے ۔ڈھاکہ اخبارٹریبون کے مطابق واردات اتوار کو سب ڈسٹرک کوشیالی گاو¿ ں میں ہوئی گاو¿ن میںہندو مسلمان باشندگان نے زبردست جھگڑا ہوا ۔بلوائیوں نے شیرامالی مہا شمشا ن مندر پر حملہ کیا ۔مندر میں مورتیوں کو توڑا ۔ہندوو¿ں کی چھ دوکانوں اور گھروں کو بھی توڑا گیا ۔پاکستان بنگلہ دیش میں ان دھارمک عبادت گاہوں پر حملے کی خبریں کوئی نئی نہیں ہیں یہ سلسلہ تیز ہوتا جار ہا ہے دونوں دیشوں کی سرکاریں ملزمان پر سنجیدگی سے کاروائی نہیں کرتیں محض خانہ پوری ہوتی ہے ۔پاکستان میں تو حالات بہت خراب ہیں ۔پاکستان میں ہندو صرف دوسرے درجہ کے شہری بن کررہ گئے ہیں ۔ان کے لئے عزت سے جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ہندو و¿ں کی لڑکیوں کو اغوا کر ان کا نکاح مسلم لڑکوں سے کرا دینا عام بات ہوگئی ہے ۔بیشک ابھی تک یہ حالت بنگلہ دیش میں نہیں تھی لیکن وہاں بھی اب ہندوو¿ں کا مستقبل خطرے میں ہے دیر سویران تینوں ملکوں افغانستان ،پاکستان اور بنگہ دیش سے ہندوو¿ں کو نکالا جائے گا اور ان کے پاس بھارت آنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوگا اس لئے ہمیں ان کو شہریت دینے کا راستہ صاف کرنا ہوگا۔ (انل نریندر

سیشن کو ٹھیک ٹھاک چلانے میںحکمراںفریق اور اپوزیشن چوکے!

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ہنگامے کی نذر ہوگیا بدھ کو لوک سبھا اسپیکر نے ایوان کی کاروائی دو دن پہلے ہی ختم کر کے بے میعاد مدت کے لئے ملتوی کر دیا ۔پیگاسس جاسوسی معاملہ ، تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ سمیت دیگر اشوز پر اپوزیشن پارٹیاں سرکار کو گھیرتی رہیں اور ایوان میں ہنگامہ ہوتا رہا جس کی وجہ سے پورے سیشن میں ایوان میں کام ٹھپ رہا ۔اور صرف 21 فیصدی کام ہی ہو پایا ۔اس میں بھی منگلوار کو او بی سی آئین ترمیم بل پر لمبی بحث بھی شامل ہے اگر منگلوار کے کام کو الگ کر دیا جائے تو ہر دن بہت کم کام ہوا ۔لوک سبھااسپیکر او برلا نے بدھوار کی صبح کاروائی شروع ہونے پر بتایا کہ 17 ویں لوک سبھا کے چھٹے اجلاس 19 جولائی کو شروع ہو ا تھا اس دوران 17 میٹنگوں میں 21 گھنٹے 14 منٹ کا م ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ ایوان میں کام کاج توقع کے مطابق نہیں رہا ۔رکاوٹ کے سبب 96 گھنٹے میں 74 گھنٹے ہی کام کاج نہیں ہو سکا ۔مسلسل رکاوٹ کے سبب محض 22 فیصدی کام کا نپٹارہ ہوا ۔سرکار کو پارلیمنٹ سیشن طے وقت سے پہلے ختم کوئی نئی بات نہیں ہے ۔لیکن پورے سیشن کے دوران اپوزیشن نے زور دار ہنگامہ کے درمیان سرکار زیادہ تر آئینی کام کاج نپٹانے میں کامیاب رہی اپوزیشن بھی جارحانہ رویہ دکھانے میں کامیاب رہا ۔سیشن میں اہم مسئلوں عوام سے جڑے سروکاروں پر بھی بحث نہیں ہو پائی ۔وقفہ صفر بھی ہنگامہ کی نذر ہو گیا ۔سیشن کو لیکر اپوزیشن و حکمراں فریق اپنے اپنے جو بھی دعوے کریں لیکن لوک سبھا سیشن کو ٹھیک ٹھاک چلانے میں دونوں ہی ناکام رہے ۔جن مسئلوں پر سوال اٹھ رہے ہیں ان مسئلوں پر وہ اپنا مضبوط موقف نہیں رکھ پائی جبکہ اپوزیشن نے ہنگامہ خوب کیا لیکن اگر وہ ا پنے مسئلوں کو لیکر کھل کر ایوان میں رکھتی تو وہ سرکار کو کٹھگرے میں کھڑی کرتی اور جنتا کے درمیان فائدہ ہوتا پورے سیشن میں دونوں ایوان میں پیگاسس جاسوسی تنازعہ چھایا رہا ۔سرکار نے از خود نوٹس لیکر بیان دیا کہا کہ ایوان میں ہونے والی بحث اورا س میں اٹھائے جانے والے سوالوں کے جواب نہیں دئیے جا سکتے ۔اس طرح پورے ایوان میںہنگامہ کرنے والی اپوزیشن پارٹیاں او بی سی رزرویشن بل پر بحث کے لئے تیار ہوئی چونکہ اس میں سبھی پارٹیوں کو فائدہ نظر آیا ۔اپوزیشن بحث میں حصہ نہ لیتی تو سرکاری نوکریوں و سرکار ی اداروں کے پرائیویٹ نجی کرن کے چلتے رزرویشن پر سرکار کی گھیرا بندی کرنے میں ناکام رہی ۔سیشن کے دوران با ربار پارلیمانی روایات کو ٹھینس پہونچانے والے تھے ۔جو سرکار کو فائدہ پہونچاتی ہے اور اپوزیشن کے رویہ پر سوال اٹھاتی ہے ۔مختلف موضوعات پر بحث کی مانگ کرنا اپوزیشن کا حق ہے ۔کسان پیگاسس جاسوسی معاملے کورونا وبا کی دوسری لہر جیسے اشو بے حد اہم تھے ۔راجیہ سبھا میں کورونا پر بحث ہوئی بھی لیکن لوک سبھا میں اس برنی اشو پر بحث نہ ہو سکی ۔پارلیمنٹ مین جب کوئی بحث ہوتی ہے تو بات رکھنے سب سے زیادہ حق سرکار کو ملتا ہے اس لئے اس کے پاس اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالوں کو جوابدینے کا موقع تھا اسی طرح کسانوں یا کورونا وغیرہ کو لیکر ضد بھی قاعدہ کے تحت سرکار تیار ہو رہی تھی کہ اپوزیشن کو مان جانا چاہیے تھا یہ سیشن بیکار ہوا ہے اس کے لئے دونوں سرکار اپوزیشن فریقین ذمہ دار ہیں دونوں کے اڑیل رخ کے سبب جنتا سے جڑے سبھی مسئلے رہ گئے ۔ (انل نریندر)

چلو بھارت کو بہتر بنانے کا عہد کریں!

بھارت اپنی یوم آزادی کی 75سال گرہ منا رہا ہے چلو ہم بھارت کو بہتر بنانے کا عہد کریں ہم ایک ایسا بھارت بنائیں جہاں نفرت پر اتحاد ہاوی ہو ، ایسا بھارت بنائیں جہاں مذہب ذات ، فرقہ ، علاقے کی بنیاد پر امتیاز نہ ہو، نہ ہی کسی شہری کو چن کر نشانہ بنایا جائے ، جہاں کوئی کسی کی تنقید کرنے پر ملک بغاوت کا مقدمہ نہ ہو جہاں ہر شہری کو سستی اور بہتر ہیلتھ سیوائیں ملیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم وی وی آئی پی کلچر کو تیاگ کر عام آدمی کو ترجیح ملے تاکی کوئی بھی مریض بیڈ ، آکسیجن، یا علاج کی وجہ سے اپنی جان قربان کرنے پر مجبور نہ ہو ہم بڑے بڑے اسٹیچوز کی جگہ عام آدمی کےلئے اسکول اور اسپتال بنائیں تاکہ کوئی بھی غریب بچہ پڑھ سکے پچھلے کچھ برسوں سے ہمارے دیش میں غریبی بڑھی ہے کچھ سرکاری اقدام کی وجہ سے یہ مسئلہ پیچیدہ ہو تا جا رہا ہے ، دہاڑی مزدوروں و کام کرنے والوں کے لئے دو وقت کی روزی روٹی پیدا کرنا مشکل ہو تا جا رہا ہے اسے بدلنا ہوگا ہمیں اپنے دیش کے کمزور طبقے کو دھیان میں رکھ کر آگے کی حکمت عملی بنانی ہوگئی ہمیں ایسے دیش کی تعمیر کرنی ہے جہاں منتخب نمائندے اپنی چھوٹی چھوٹی سیاسی چالوں کو چھوڑ کر جنتا کو جواب دہ بنے جنتا کے مفادات کے لئے عہد بند ہوں ۔ ایسا بھارت جہاں اقتصادی پالیسی ساز حالات کو نظر انداز نہ کر سکیں جہاں معیشت کی اصلی پوزیشن کو سمجھ سکیں اور عام آدمی کی کمی اور بے روزگاری کی بنیاد پر مستقبل کی پالیساں طے کریں چھوٹی اور منجھولی صنعتوں کو ترجیح دیں تاکہ دیش میں بے روزگاری گھٹے تاکہ نوکریوں کے مواقع بڑھیں ۔ 75برسوں میں ہمیں دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم اپنی عورتوں ، بچیوں کو حفاظت مہیا کرانے میں ناکام رہے اس حالت کو بدلنا ہوگا آئے دن ہم بچوں سے بد فعلی کی خبریں پڑھتے رہتے ہیں ۔ اس سلسلے کو ختم کرنا ہوگا ہمیں اپنے انصافی سسٹم میں بہتری لانی ہوگی تاکہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے ایسا سسٹم بنانا ہوگا جہاں اپنے پیسے ، عہدے کے رسوکھ سے ملزم جلد قانونی شکنجے سے نہ نکل سکیں اور غریب سے غریب آدمی کو انصاف مل سکے تبدیلی ہوا کو اگلی صدی کی سب سے بڑی چنوتی کی شکل میں لیا جائے جہاں پالیسی ساز پہاڑوں اورجنگلات کی بے تہاشہ کٹائی اور نازک ترین علاقوں میں قبضوں سے پیدا حالات کا بحران کا حل تلاش کرنے کی سمت میں کام کیا جائے جہاں ہوائی آلودگی اور گرین ہاو¿س جیسے اخراجات کو صرف انتظاموں کی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے بلکہ یہ گلوبل وارمنگ اور صاف ہوا میں سانس لینے کے حق پر وسیع بحث کا حصہ بنے ایسا بھارت جو اولمپک کی بڑی طاقت بنے اور اگلے اولمپک میں کم سے کم پچاس میڈل لانے کی کوشش کریں یہ اچھی بات ہے کہ ٹوکیو اولمپک میںمیڈل جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اگر ہم اسکول سطح سے ہی بچوں کو ٹریننگ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں تو یہ ٹارگیٹ پانے میں کامیاب ہو سکیں گے ہم تمام دیش واسیوں کو 75یوم آزادی پر مبارک باد دینا چاہتے ہیں اور بھارت کو بہتر بنانے کا عہد لیں۔ جے ہند (انل نریندر)

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...