بوانا اسمبلی ضمنی چناؤ بنا وقار کا سوال
دہلی کے بوانا اسمبلی حلقہ میں ضمنی چناؤ کابگل بج گیا ہے۔ نامزدگی 7اگست تک داخل ہوسکے گی اور اسی دن کاغذات کی جانچ ہوگی۔ 9 اگست تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ پولنگ23 اگست کو ہوگی جبکہ کاؤنٹنگ28 اگست کو اور نتیجہ اسی دن آئے گا۔ پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پیڈ کے ذریعے ہوگی۔ضمنی چناؤ کا اعلان ہونے کے ساتھ دہلی میں ایک بار پھر سیاسی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس سیٹ پر دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی جہاں ایم سی ڈی چناؤ میں ملی ہار کا داغ دھونا چاہتی ہے وہیں بھاجپا کیلئے یہ ثابت کرنے کا موقعہ ہے کہ عاپ نے دہلی میں اپنی مقبولیت گنوائی ہے۔ کانگریس کوجیت حاصل کرکے اسمبلی میں اپنا کھاتہ کھولنا ہے۔ ایم سی ڈی چناؤ سے پہلے عام آدمی کے ممبر اسمبلی وید پرکاش استعفیٰ دے کر بھاجپا میں چلے گئے تھے۔ اس کے بعد آپ نے دوبارہ واپسی کے لئے زبردست کمپین چلائی۔ سب سے پہلے پارٹی نے رامچندر کو امیدوار بنایا وہیں پچھلے قریب دو مہینوں میں اسمبلی میں پوری تنظیم کو منظم کیا۔ بوتھ سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی سیٹ بچانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک د...