مالدیپ کو لیکر بھارت۔ چین میں کریز
مالدیپ کی پہچان دنیا بھر میں ایک خوبصورت سیاحتی مقام کی شکل میں مانی جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس دیش کی اہمیت بھارت اور چین کے لئے حکمت عملی شکل میں بڑھی ہے۔ بحر ہند میں چین اپنا دبدبہ بڑھانے کے لئے کئی ملکوں میں اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے تو دوسری طرف بھارت چین کو روکنے کیلئے چاہتا ہے کہ وہ ان ملکوں میں اپنی موجودگی مضبوط کرے۔ چین عالمی کاروبار اور ڈھانچہ بندی پلان کے ذریعے ان ملکوں میں تیزی سے اپنے پاؤں جما رہا ہے۔ 200 جزیروں والے 90 ہزار مربع کلو میٹر کا یہ دیش سمندری جہازوں کے لئے اہم ترین راستہ ہے۔ بھارت اور چین دونوں چاہتے ہیں کہ ان کی بحریہ حکمت عملی کے دائرہ میں یہ علاقہ رہے۔ مالدیپ میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کے اقتدار میں آنا اس لئے راحت کی خبر ہے کیونکہ صدارتی چناؤ میں شکست کھائے عبداللہ یامین ہندوستانی مفادات کو زبردست طریقے پر نظر انداز کرنے کے ساتھ ہی تاناشاہی تیور دکھانے لگے تھے۔ بھارت کی تشویش کا سبب صرف یہ نہیں تھا کہ یامین چین کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دے رہے تھے بلکہ یہ بھی تھا کہ وہ کٹر پسند عناصر کے تئیں نرمی برت رہے تھے۔ اس کا ایک ثبوت گزشتہ دنوں اس وقت ملا ج...