اشاعتیں

جولائی 25, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سرکار گرانے کےلئے تین ممبران اسمبلی سے سودے بازی !

جھارکھنڈ میں سرکار گرانے کی سازش میں گرفتار ملزمان نے کئی انکشاف کئے ہیں ۔ پولس پوچھ تاچھ میں ملزمان نے بتایا کہ سازش میں جھارکھنڈ کے تین ممبران اسمبلی دو بچولئے شامل تھے ۔ دہلی میں تینوں ممبران اسمبلی سے لین دین کی سودے بازی ہوئی تھی ایک کروڑ روپئے ایڈوانس دینے کا وعدہ ہوا تھا نہ دینے پر ممبر اسمبلی رانچی لوٹ گئے تھے ڈیل سے مہاراشٹر کے دو نیتا چندر شیکھر راو¿ بابن گلے اور چرن سنگھ شامل تھے گرفتار ابھیشیک، امت و نروارن نے دونوں کو مہاراشٹر کے بھاجپا ممبر اسمبلی کو بتایا تھالیکن وہاں کہ فہرست میں ان کا نام نہیں ہے ابھیشیک نے بتایا کہ کہ اسی معاملے میں امت نے پندرہ جولائی کو انڈیگو سے ٹکٹ بھیجا مہاراشٹر کے ایک نیتا جے کمار وانکھڑے نے اس کی بکنگ کر امت سنگھ کو بھیجا تھا ابھیشیک نے بتایا کہ پندرہ جولائی کو دہلی پہونچنے پر وہاں ایئر پورٹ پر دو کاریں لگی ہوئیں تھیں ایک کار سے تینوں ممبران اسمبلی ہوٹل میں گئے باقی تینوں کو جے کمار کا گارڈ ابھیشیک دوبے کو لیکر ہوٹل پہونچا یہاں چند ر شیکھر راو¿ اور چرن سنگھ موجود تھے وہ یہاں سے تینیوں مقامی ممبران اسمبلی کو لیکر ایک گاڑی میں جبکہ دوسرے لوگ دو...

سٹنگ ایم پی کو جیل کی سزاممکنہ:پہلی بار ہے!

کسی موجودہ ممبر پارلیمنٹ کو جیل اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کا ممکنہ طور پر یہ پہلا کیس ہے ۔ تلنگانہ کی ایم پی کویتا بھلود اور ان کے ساتھی شوکت علی کورائے دہندگان کو رشوت دینے کا قصور وار پایا گیا ہے اسپیشل عدالت نے ایم پی کویتا اور علی کو چھ مہینے کی جیل اور دس ہزار روپئے کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے اسپیشل عدالت نے حکمراں جماعت ٹی آر ایس محبوب آباد سے ممبر پارلیمنٹ کویتا بھلود کو 2019کے لوک سبھا چناو¿ میں ووٹوں کو رشوت دینے کا قصور وار قرار دیا ہے ۔ جج وی آر آر پرساد نے انہیں رشوت دینے یعنی آئی پی سی کی دفعہ 171Eکے تحت سزا سنائی ہے حالانکہ عدالت نے اپیل کے لئے دونوں کو ضمانت کے لئے اجازت بھی دے دی ہے ایم پی کے ساتھی شوکت علی کو چناو¿ کمیشن کے اڑن دستے نے ووٹوں کو پیسہ بانٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اس نے اعتراف کیا ہے کہ ایم پی صاحبہ کے کہنے پر پیسہ بانٹے تھے اس معاملے میں پولس تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی یہ معاملے حیدرآباد کی اسپیشل عدالت کے دائرہ اختیار میں ہوا تھا عوام کے نمائندوں کے جرائم کے معاملوں میں سماعت میں تیزی لانے کے لئے مارچ 2018میں اسپیشل عدالت ب...

سبھی کو اپنی سرکار میں رائے رکھنے کا حق ہے !

امریکی وزیر خارجہ اینٹو نی بلنکن نے بدھ کو کہا کہ سفیر لوگوں کو ان کی سرکار میں رائے رکھنے کا حق ہے وہ جو چاہیں ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کیا جانا چاہئے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہندوستانی اور امریکی انسانی وقار اور موقعوں میں یکسانیت اور آئین کی حکمرانی ، مذہبی آزادی سمیت آزادیوں میں یقین رکھتے ہیں یہاں پہونچنے کے بعد بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے پبلک پروگراموں میں شہری انجمنوں کے ممبران کو خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ بھارت امریکہ دونوں جمہوری اقدار کے لئے عہد بند کو شیئر کرتے ہیں یہ عزم جمہوری بنیاد کا ایک حصہ ہے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کامیا ب جمہوری ملکوں میں قائم سول انجمنیں شامل ہوتی ہیں اور کہا کہ جمہوریتوں کو زیادہ کھلا اور زیادہ خیر شگالی اور زیادہ لچیلا پن اور زیادہ برابر بنانے کے لئے ان کی ضرورت ہوتی ہے بلنکن نے کاروباری اشتراک ، تعلیمی پروگرام ، مذہبی یا روہانی رشتوں اور لاکھوں کنبوں کے درمیان رشتوں کو پورے تعلق کو ایک اہم ستون بتایا ممکنہ طور یہ سب سے اہم کہ ہم تہذیبی اقدار اور توقعات سے جڑے ہوئے جو ہمارے لوگوں کے درمیان یکساں ہے ۔ بھارت کے لوگ انسانی وقار اور مو...

چین ، پاک اور ترکی تیزی سے افغانستان میں سر گرم!

امریکی فوج کی افغانستان سے ہور ہی واپسی کے درمیان یہاں اپنے مفادات کے لئے چین ، پاکستان اور ترکی کی ٹکڑی تیزی سے سر گرم ہونے لگی ہے اور طالبان کے تیزی سے قابض ہونے کے بعد پاکستان نے بھی رنگ بدلنا شروع کر دیا ہے وہ امریکہ مغربی ملکوں کا اتحادی دیش بن کر امن کوششوں کا ڈرامہ کر رہا تھا اب اس کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے یہ رپورٹ ٹائمس عرب اسرائیل میں شائع ہوئی ہے جس میں حال ہی میں پاکستان کی خراب مالی حالت میں امریکی سیکورٹی سہارے کی ضرورت ہے ایسی حالت میں وہ چین اور ترکی کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اس رپورٹ میں غیر ملکی معاملوں کے واقف کار کیبین برساٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے پالیسی میں تبدیلی اس سال جون سے ہی شروع کر دی تھی وہ امریکہ کے فوجی اڈے کے لئے اپنی زمین نہیں دیگا حال ہی میں طالبان نے چین کی پریشانیوں کو بھی کم کر دیا ہے اس کاخیال ہے کہ طالبان انتظامیہ نے افغانستان اویغروں کی تنظیم مشرقی ترکمنستان اسلامک مومنٹ کا مرکز بن جائے گا یہ تنظیم جنجیانگ میں سر گرم ہے ترکی بھی اس تکڑی میں شامل ہو کر اپنا فائدہ دیکھ رہا ہے اسے لگتا ہے کہ وہ مسلم ممالک کی قیادت کر سکے گا ۔ ترکی پہلے س...

ایک فون کال اور آپ کا فون ہیک !

پیگاسس اسپائی ویئر کوئی میسج یا لنک بھیجے بنا ہی کسی بھی اسمارٹ فون یا دیگر اسمارٹ ڈیوائس کو آسانی سے ہیک کر لیتا ہے۔ اس کی تیزی اس بات سے لگائی جا سکتی ہے بس کسی ویڈیو کال کے ذریعے یا ایک سیکینڈ کے دسویں حصے میں ہی ڈیوائس ہیک کر لیتا ہے ہیکنگ کی اس جدید تکنیک کو زیروکلک اکسپلائٹ کہتے ہیں اسرائیل کمپنی کے ذریعے بنائے دنیا کے اس سب سے خطرناک اسپائی ویئر کی کئی خاصیتیں اسے دنیا کا نمبر ون جاسوس بناتی ہیں ۔ پیگاسس اسپائی ویئر ایک طرح کا سا اسپائی ویئر پروگرام ہے جس کا استعمال نگرانی کے لئے کیا جاتا ہے یہ پہلی بار 2019میں سامنے آیا اور آج دنیا میں سب سے زیادہ جاسوسی ہتھیار میں سے ایک ہے اسے اسرائیل کی سیکورٹی فرم این ایس او گروپ نے نگرانی کے لئے بنایا تھا جسے صرف سرکاروں کو ہی بیچا گیا لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح کا اسپائی ویئر کئی ہیکر گروپوں کے پاس بھی موجود ہے کہا تو یہی جاتا ہے کئی رئیس لوگ اور گروپوں نے بھی اسے استعمال کر لیا یہ تین کام انظام دیتا ہے پہلا یہ اسمارٹ فون کے کیمرے اور اسپیکر کو آن کر پرانے ڈاٹا چراتا ہے دوسرا یہ فون کیور کئے گئے ڈاٹا کو فوراً تھرڈ پارٹی کو بھیج دیتا...

ممتا کا مشن دہلی :نو ووٹ بی جے پی!

مغربی بنگال اسمبلی چناو¿ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلسل تیسری بار جیت حاصل کرنے کے بعدپہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اس ملاقات میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے نیتاو¿ں ، کاروباریوں کے جاسوسی کے الزامات پر آل پارٹی میٹنگ بلانے کی مانگ کی انہوں نے سپریم کورٹ کی جج کی سر براہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کا بنانے کا بھی مطالبہ رکھا اس کے علاوہ ریاست کے لئے زیادہ کورونا ویکسین ٹیکے بھی طلب کئے وزیر اعظم نے 45منٹ کی ملاقات کے بعد جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا وزیر اعظم سے ہوئی سبھی باتوں کی تفصیل نہیں بتائی جا سکتی میں پیگاسس معاملے کی پوری جانچ چاہتی ہوں اس لئے میں نے مغربی بنگال میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس مدن لوکر کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی پہلے ہی بنا دی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کورونا کی صورتحال اور اپنی ریاست کے لئے آبادی کے حساب سے ویکسین کی مانگ کی وہیں وز یر اعظم نے ممتا بنرجی سے کہا کہ تیسری لہر آنے سے پہلے سب کو ویکسی نیشن ہو جانا چاہئے لگتا ہے ممتا کا ارادہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھاجپا کو مغربی بنگال ماڈل سے ٹکر دینے کا...

ہر برسات میں کیوں ڈوبتی ہے دہلی ؟

اسے بد قسمتی ہی کہیں گے کہ دیش کی راجدھانی ایک دن بھی زور دار بارش سے بارش کو جھیل نہیں پاتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب سیور لبالب ہونے لگتے ہیں توانڈر پاس اور سڑکوں پر پانی بھر جاتا ہے اس پانی بھرنے نہ صرف حادثوں بلکہ بڑے پیمانے پر دہلی کے شہریوں کی پریشانی کا سبب بن جاتا ہے با وجود میں اس میں حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک دہلی کا ڈرینیج ماسٹر پلان نہیں بن سکا اور ایک دہائی سے زیادہ بھی وقت سے یہ پلان کاغذوں سے زمین پر اترنے کا انتظار کر رہا ہے آئی آئی ٹی دہلی نے راجدھانی کو لیکر ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں دہلی کے ڈڑینج ماسٹر پلان کی شفارش کی گئی تھی 2009میں اس وقت کے لیفٹینٹ گورنر ستیندر خنہ نے بھی مقامی اداروں اور دیگر ایجنسیوں سے دہلی میں پانی بھرنے اور ڈڑینج سسٹم کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کو کہا تھا اس کے بعد 2012میں اس وقت کی وزیراعلیٰ شیلا دکشت نے بھی کہا کہ پانی نکاسی ماسٹر پلان آخری بار 1976میں بنا تھا جبکہ تیزی سے بدلتی شہر کی ترقی پس منظر کو دھیام میں رکھتے ہوئے نئی اسکیم تیار کی جانی چاہئے لیکن ابھی تک شہر کاماسٹر پلان اٹکا ہوا ہے جبکہ درمیانی سطح کی بارش سے بھی دہل...

آسام -میزورم میں خونی کھیل !

آسام -میزورم بارڈر پر آسام کی سیکورٹی فورسیز اور میزورم شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ میں آسام کے پانچ پولس جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ساٹھ زخمی ہوئے ہیں اس دوران دونوں ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے درمیان بھی واک یودھ چھڑ گیا آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ کچھار ضلعے میں میزورم کی طرف بلوائیوں کے ذریعے فائرنگ میں پولس کے چھ جوانوں کی موت ہوگئی ایک دن پہلے وزیرداخلہ امت شاہ نے نارتھ اایسٹ کے وزراءاعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت شرم اور میزورم کے وزیر اعلیٰ جوریف تھنگا کے ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کے دوران امت شاہ نے ان سے بین الاقوامی سر حد پر امن بنائے رکھنے کو کہا تھا آسام اور میزورم کی سرحد کاتنازعہ پرانا ہے 2018میں ہوئے تشدد کے بعد پچھلے اگست میں پھر معاملہ اٹھا تھا اس سال فروری میں حالات بگڑے لیکن مرکز کی مداخلت سے حالات سنبھل گئے اس تنازع کی وجہ سے 1875اور 1933میں الگ الگ نوٹی فیکشن ہے ایک رپورٹ کے مطابق میزورم کا کہنا ہے حد بندی سال 1875کے نوٹیفیکشن کے بنیا د پر ہونا جبکہ میزو لیڈر اس دلیل کی بنیاد پر 1935کی حد بندی نوٹیفیکشن کو خارج...

ساو ¿تھ میں بھاجپا کو اقتدار دلانے والے یدیورپاآخر گئے!

آخر کار ساو¿تھ انڈیا میں بھاجپا کے طاقتور لیڈر 78سالہ بی ایس یدیورپا کو وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنی پڑی ۔آخری وقت تک وہ لیانگت مٹھا دھیشو کے ساتھ میٹنگ کر کے قیادت کو اپنی طاقت دکھانے کی کوشش کر تے رہے ۔ بھاجپا کو 2008ساو¿تھے کی کسی ریاست میں پہلی بار اقتدار دلانے والے یدیورپا نے 2سال پہلے آپریشن کمل کو کامیاب بناتے ہوئے کانگریس ۔جے ڈی ایس سرکار کو گرا کر اقتدار حاصل کیا تھا بطور ساتھ رہے ساتھیوں نے ایک سال کے لئے وزیر اعلیٰ بھی بنایا گیا تھا لیکن سیاسی طاقت کے دم پر وہ ایک سال اور بنے رہے بھاجپا طے کر چکی تھی کہ وہ کرناٹک میں نئی ٹیم بنائے گی اور چھ نیتا کیبنٹ میں آئیں گے دو ڈپٹی وزیر اعلیٰ بدلے جائیںگے اور ان کے رہتے کیبنٹ میں نئی ٹیم بنانے میں اڑچن آرہی تھی ۔ اس لئے لیانگت فرقے کی ناراضگی کے باوجود کرسی چھوڑنے کو کہا گیا ان کو ہٹانے کی تیار پچھلے مہینے شروع ہوئی تھی لیکن آساڑھ میں ساو¿تھ انڈیا میں یہ شبہ نہیں مانا جاتا اس لئے فیصلہ رکا رہا دوسری طرف لیانگت مٹھوں کے شنتوں نے اس مسئلے کو طول دینا بند کر دیا ہے کیونکہ انہیں بتایا جا رہا ہے گروگیشور اروند بیلاڈ جیسے لیانگت لیڈر کو وزیر...

بہادر شاہ ظفر مارگ قبرستان میں نا جائز تعمیرات!

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت، دہلی وقف بورڈ ، اور ساو¿تھ دہلی میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا ہے کہ بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ایک قبرستان میں قبضے و ناجائز تعمیرات کو فوراً روکنے کے لئے قانون کے تحت مناسب قدم اٹھائیں چیف جسٹس ڈی ایم پٹیل و جسٹس جوتی سنگھ پر مشتمل بنچ نے تینوں فریقین کو کہا کہ قبضے ہٹانے وا تعمیرات کو روکنے کی عرضی کو بطور ضروری لیں اور اسے مقررہ وقت کے اندر قاعدے قانو ن وپالیسی کے تحت نمٹائیں اور کہا کہ اگر قبرستان میں قبضہ پاتا ہے تو قبرستان کے فریق کا موقف سننے کے بعد قانون کے تحت فیصلہ کریں اگر کوئی قبضہ پایا جاتا ہے تو اسے قانون کے مطابق ہٹایا جائے بنچ نے کہا ہم مدیالوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ عرضی گزار کی شکایت کو معاملے کو حقائق کی بنیاد پر قانون و قواعد اور سرکاری پالیسی کی مطابق دیکھیں قبرستان سے قبضہ و نا جائز تعمیرہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے ایک انجمن یوتھ سنگھرس سمیتی نے عرضی دائر کی تھی جس نے اسے قبرستان میں سرکاری زمین پر نا جائز تعمیران کی شکل میں ہوئے قبضے کو ہٹانے یا سیل کرنے کی درخواست کی تھی عرضی میں مزید کہا گیا تھا قبرستان کے راستے اور کمپلیکش کے باہر مخ...

پاک مقبوضہ کشمیر میں چناو ¿ !

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں ہفتوں چلی سیاسی ریلیوں کے بعد اتوار کو اسمبلی انتخابات کے لئے 45سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ان میں 32لاکھ بیس ہزار سے زیادہ ووٹرو ں نے اپنے حق کی رائے کا استعمال کیا ان 45سیٹوں میں سے 33چناوی حلقے ایسے ہیں جن میں کچھ رجیسٹرڈ ووٹروں کی تعدا28لاکھ 17ہزار سے اوپر ہے اس کے علاوہ بارہ ایسے حلقے بنائے گئے ہیں جو کشمیر پناہ گزینیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز ، پاکستان پیوپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ علاقائی پارٹی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت دیگر پارٹیوں نے بھی حصہ لیا لیکن اس مرتبہ پاکستان حکمراں کشمیر میں چناو¿ کے دوران جس طرح کی سیاسی سر گرمی دیکھنے کو ملی وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی جبکہ گیارہویں مرتبہ علاقہ میں ووٹ پڑے بھارت میں سب سے پہلے گلگت -بلتستان میں چناو¿ کرانے کو پاکستان کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ فوجی قبضے والے علاقے کی پوزیشن کو بدلنے کے کا کام کاکوئی قانونی اختیار نہیں ہے سوال یہ بھی کہ یہ چناو¿ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے لئے کیوں اہمیت کی حامل بن...

پورن نہیں ایروٹک فلم بناتے ہیں راج کندرا!

راج کندرا کے پورن ایپ کی جانچ کی آنچ اب ان کی بیوی ایکٹریس سلپا سیٹی تک پہونچ چکی ہے جمعہ کی دیر شام ممبئی پولس کی پراپرٹی سیل کی ٹیم نے ایکٹریس سے تقریباً 6گھنٹے کی پوچھ تاچھ کی اس دوران سلپا کی آنکھوں میں کئی بار آنسو آگئے ان کی رہائش پر ہوئی پوچھ تاچھ کو لیکر اب نئی باتیں سامنے آئی ہیں پولس ذرائع کے مطابق ایکٹریس نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے ویان کمپنی پچھلے سال ہی چھوڑ دی تھی اور پولس کو دیئے اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ہاٹ شاٹ ایپ کیا ہے اور کس طرح کام کرتا ہے یہ انہیں نہیں معلوم تھا وہ صرف اتنا جانتی تھیں کی ان کے شوہر کی کمپنی ویب سیریز شارٹ فلمیں بناتے تھے اپنی گرفتاری کو ممبئی ہائی کورٹ میں کندرا نے چیلنج کیا ہے اورکہا کہ ان ویڈیو کا پروف کہا جا سکتا ہے لیکن ان میں پوری طرح جنسی تصاویر نہیں دکھائی گئیں ہیں کندرا نے عرضی میں کہا کہ پولس جس طرح کنٹینٹ کے فحاشی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ا ن میں سیدھے کال گرل کو جنسی رشتے بناتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے بلکہ کنٹینٹ کے فوٹوفلم کے شکل میں دکھایا گیا جو صحیح نہیں ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس لئے انفارمیشن فوٹو گرافی قانون کی...

انیل امبانی اور الوک ورما بھی جاسوسی معاملے میں ملوث ؟

پیگاسس جاسوس ایپیسوڈ (پیگاسس پروجیکٹ) کا تیسری کڑی اب منظرعام پر آئی ہے۔ کے تحت دنیا کی 17 میڈیا کمپنیوں کو جاری لیک ڈیٹا بیس کی 2018-19 کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ میڈیا کمپنیوں کے اس گروپ میں شامل ہندوستانی میڈیا کی طرف سے و دائر کی گئی جانکاری کے مطابق صنعت کار انل امبانی اور ان کے ریلائنس اے ڈی اے گروپ کے کارپوریٹ مواصلات کے سربراہ ٹونی جیسسوداسن اور ان کی اہلیہ کی نگرانی بھی جاری ہے۔ واچ لسٹ میں ، سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما اور اس کے کنبہ کے افراد کے آٹھ فون نمبر پیگاسس کی نگرانی ٹارگیٹ میں شامل کیے گئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیب لیب نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ورما کے حریف افسر راکیش استھانا ، جوائنٹ ڈائریکٹر اے کے شرما کے نام بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ ان کے علاوہ بھارت کورافیل جہاز بیچنے والی کمپنی داسا ایوئیشن کے ہندوستانی نمائندے وینکٹ راو¿ اوسینا اور فرانسیسی اینرجی کمپنی ای ڈی ایف کے ہندوستانی نزاد چیف ہرمن جیت نیگی کے فون نمبر بھی لیک ڈیٹا بیس میں ملے ہیں ۔دفاعی سیکٹر کی کمپنی ساوی انڈیا کے سربراہ رہے اندرجیت سیال ، اور بوئنگ انڈین کے چیف پراچیوش کمار کے نام بھی شامل ہیں...

شاباش چانو آپ نے تاریخ رقم کی !

ٹوکیواولمپکس کے پہلے دن بھارت نے پہلی بار میڈل جیتا۔ ویٹ لفٹنگ کے 49 کلوگرام گروپ میں ، ہندوستان کی میرابائی چانو نے ملک کے لئے چاندی کا تمغہ دلایا۔ اولمپکس میں پہلی بار کسی ہندوستانی نے اس کھیل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کی کامیابی نے ویٹ لفٹنگ میں 21 سال سے قائم میڈل خشک سالی کا خاتمہ بھی کیا۔ اس سے قبل ، کرنم ملسوری نے سڈنی میں 2000 اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ منی پور کے امفال کے قریب ایک گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی میرابائی چانو نے ، ٹوکیو میں پریس کانفرنس میں سخت تربیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پانچ سال بعد اپنے گاو¿ں گئی تھی۔ اب میڈل لے کر جاو¿ں گی۔ میرابائی چانو کا بچپن پہاڑ سے لکڑی کے بنڈل لانے میں گزرا تھا۔ اسی طرح وہ بھاری وزن اٹھانے میں ماسٹر بن گئی۔ اگرچہ ابتدا میں وہ تیر انداز بننا چاہتی تھیں ، لیکن آٹھویں جماعت میں ویٹ لفٹنگ کنجورانی دیوی کے بارے میں پڑھنے کے بعد ، اس کا جھکاو¿ ویٹ لفٹنگ کی طرف بڑھ گیا۔ میرابای اولمپک کے چھلوں کی شکل کی بالیاں پہن کر فائنل میں داخل ہوگئیں۔ یہ بالیاں والدہ نے 2016 کے ریو اولمپکس سے پہلے زیورات بیچ کر بطور تحفہ ...

میڈیا پر چھاپے ڈرانے کی کوشش ہے!

دنیا بھر کی بڑی تنظیموں نے ہندوستان میں میڈیا اداروں پر انکم ٹیکس چھاپوں کی مذمت کی ہے۔غور طلب ہے کہ میڈیا گروپ دینگ بھاسکر اور ٹی وی چینل بھارت سماچار کمپلیکس میں چھاپے مارے گئے تھے۔ رپورٹس وِٹ بارڈرز نامی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ہندوستان میں میڈیا اداروں پر ایسی کارروائی کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ میڈیا دفاتر کے خلاف آئی ٹی کے چھاپے ان سماچار آو¿ٹ لیٹس کو ڈرانے کے مقصد سے مارے گئے ہیں جو سرکار پر سنجید ہ رپورٹ شائع کرتے ہیں ۔ اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ تنظیم نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی دھمکی آمیز کاروائیاں فورا بند کردیں۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آزاد صحات کو دبانے کیلئے سرکاری ایجنسیوں کا استعمال دباو¿ بنانے کے ہتھکنڈے کی شکل میں کیا جا رہاہے ۔ ایڈیٹرز گلڈ نے میڈیا اداروں پر آئی ٹی پر چھاپوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ: "چھاپے دینک بھاسکر کی (کوویڈ - 19) وباءپر کی گئی تحقیقی رپورٹنگ کے پشن منظر کے خلاف یہ چھاپے ماری کی گئی ہے جس سے سرکاری حکام کے ذریعے زبردست بد انتظامی اور انسانی زندگی...

سیکسٹارشن گینگ کا پردہ فاش!

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اسکرین ریکوڈر ایپ کے ذریعے لوگوں سے ویڈیو کال کے دوران ان کے فحاشی ویڈیو بنا کر وصولی (سیکسٹارشن )گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جانچ کے بعد پولیس نے گینگ کے ایک فرد کو گرفتار کیا ہے اس سے پتہ چلا ہے یہ گینگ ابھی تک 100 لوگوں سے قریب 1 کروڑ روپے وصول چکا ہے ۔حالانکہ جانچ میں یہ رقم ابھی بڑھ سکتی ہے ۔فی الحا ل پولیس گروہ کے دو مفرور افراد کی تلاش میں لگی ہے جوائنٹ پولیس کمشنر آلوک کمار نے بتایا کہ کرائم برانچ کو اطلاع مل رہی تھی کہ کوئی گروہ مسلسل سکسٹارشن کے دھندے میں ملوث ہے لیکن وہ لوک لاج کے ڈر سے بلیک میل ہونے والے لوگ اس کی شکایت نہیں کررہے ہیں ۔تفتیش میں لگی سی پی ایس پی رسپال سنگھ کی ٹیم نے ایک اطلاع کی بنیاد پر 15 جولائی کو نوح سے گینگ کے ایک ملزم فخرالدین کو گرفتار کیا اس نے پوچھ تاچھ میں بتایا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک ٹوئیٹر واٹس ایپ سوشل نیٹورکنگ سائٹ سے شکار کو ڈھونڈتے ہیں دوستی کے بعد ویڈیو کال پر انہیں پھنساتے ہیں اس کے علاوہ وہ کافی تعداد میں موبائل نمبر خرید کر لڑکی کی آواز سے لڑکوں سے بات کرتے تھے پہلے وہ انہیں لڑکیوں کی فحاشی فوٹو اور ویڈیو بھی...

اب کی بار اولمپک صرف ٹی وی پر !

جاپان میں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے افتتاحی تقریب میں پچاس ہزار ناظرین کی صلاحیت والے ٹوکیو نیشنل اسٹیڈیم میں صرف 950 لوگوں کو انٹری ملی اس میں بھارت سے ساتھ کھیلوں کے صرف بیس کھلاڑی اور چھ افسران شامل ہو پائے ۔دونوں ہاکی ٹیمیں ، نشانہ باز ،تیر انداز ،بیڈ منٹن ،ایتھلڈکس کے کھلاڑی نہیں تھے ۔چھ بار کی ورلڈ چیمپین باکسر ایم سی میریکوم اور ہاکی کپتان منپریت سنگھ جھنڈا سنبھالے تھے ۔بھارت کے 126 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جاپان کے سابق وزیر اعظم شینجو آبے بھی افتتاحی تقریب مین شامل نہیں ہوئے ۔بہر حال جمعہ کو کھیلوں کا آغاز ہوگیا ۔لیکن یہاں کے ماحول کو دیکھ کر ایسا نہیں لگ رہا ۔ایسا اس لئے کیوںکہ جاپان کے لوگ چھٹیاں منانے باہر جارہے ہیں ۔ اور یہاں تک اولمپک میں ناظرین کی انٹری پر پابندی اور کورونا کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی اولمپک ایونٹ میں انٹری نہیں ملی ۔ایک دن پہلے ٹوکیو کی سڑکوں پر کافی ٹریفک تھا لیکن اولمپک شائقین نہیں تھے بلکہ یہاں کے لوگ ہوائی اڈے جارہے تھے ۔لوگ گیمس کی شروعات سے پہلے ٹوکیوں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔کیوں گیمس کے دوران کورونا کے پھی...

فرانس کے صدر بھی اسپائیوئیر کے نشانہ پر !

ایمینسٹی انٹرنیشل نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ایمینول میکرو کا نام بھی آپ موجودہ سابق صدور کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں نام نہاد اسرائیلی اسپائیوئیر کمپنی ایم این او گروپ کے گراہکوں نے چھانٹا ہیکنگ کے لئے شاید یہ نشانہ رکھا گیا ہو اسپائیوئیر ایک سافٹ وئیر ہے جو کسی بھی کمپیوٹر میں داخل ہو کر اس کے بارے میں اطلاعات حاصل کرتا ہے اور اسے چوری چھپے تیسرے فریق کو بھیجتا ہے ۔ایمینسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری ایگنیش کیلایارڈ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس سے کئی دنیا کے لیڈروں کو پریشانی ہو سکتی ہے ۔فہرست میں چل رہے دفتر میں منگلوار کو ایک بیان میں بتایا کہ اس نے خفیہ راز کی خلاف ورزی اور ٹیٹا کے ناجائز استعمال کرنے اور اسے ناجائز طریقہ سے اسپائیوئیر بیچنے سمیت ممکنہ الزامات کی جانچ شروع کر دی ہے ۔فرانسیسی قانون کے تحت جانچ میں مشتبہ ملزم کا نام درج نہیں ہے لیکن اس کا مقصد یہ طے کرنا ہے اس لئے اس پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ۔وہ صحافیوں اور فرانسیسی ویب سائٹ میڈیا پارٹ کی شکایت کے بعد جانچ شروع کی گئی ہے ۔مبینہ متاثرین کے ذریعے این ایس او گروپ کے خلاف کئی مقدمے دائر کئے گئے ...