پاکستان میں برابر گرتی جارہی ہے روپئے کی ویلیو
حالانکہ خود کنگالی کے دہانے پرکھڑا پاکستان پھر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ اگر حالت یہ ہی چلتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان پوری طرح سے کنگال ہوجائے گا۔ عید کے تہوار سے پہلے پاکستان تشویشات بڑھ گئی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے پاکستان کی معیشت مسلسل غوطے کھا رہی ہے۔ جمعرات کو ایک امریکی ڈالرکی قیمت 118.7 پاکستان روپئے ہوگئی۔ چناؤ سے پہلے پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کی کرنسی میں جاری گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اگر ڈالر کی کسوٹی پر بھارت سے پاکستان کا مقابلہ کریں تو بھارت کی اٹھنی پاکستان کے تقریباً ایک روپے کے برابر ہوگئی ہے۔ ایک ڈالر ابھی بھارت میں 76 روپئے کے برابر ہے۔ پاکستان کا سینٹرل بینک پچھلے سات مہینے میں تین بار روپے کی دوبارہ ویلیو کرچکا ہے لیکن اس کا اثر ابھی تک نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ عید سے پہلے اور عید کے دن پاکستان کی مالی حالت عام لوگوں کو مایوس کرنے والی ہے۔ پاکستان میں اگلے مہینے 25 جولائی کو عام چناؤ ہونے والے ہیں۔ چناؤ سے پہلے کمزور اقتصادی حالت کے مستقبل کے لئے سنگین تشویش دیکھی جارہی ہے۔ چناؤ کے دوران دیش کی معیشت...