اشاعتیں

جولائی 2, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فیصلہ 7جولائی کو!

دہلی کی ایک عدالت اس مسئلے پر فیصلہ 7جولائی کوکرنے والی ہے کہ لیڈیز پہلوانوں کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کرنے کے معاملے میں انڈین کشتی فیڈریشن کے موجودہ صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کے ذریعے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینا ہے یا نہیں ؟ برج بھوشن شرن سنگھ بھاجپا کے ایم پی ہیں ۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہرجیت سنگھ جیسپال نے دہلی پولیس کی اس دلیل پر غور کیا کہ اس کی جانچ اب بھی جاری ہے اور ایک مکمل چارج شیٹ داخل کئے جانے کا مکان ہے ۔ عدالت کو اس مسئلے پر فیصلہ سنیچر کو سنا رہی تھی۔ جسٹس نے کہا کہ چوںکہ ایف ایس ایل رپورٹ اور سی ڈی آر کا نتظار ہے ۔ اس میں وقت لگنے کا امکان ہے۔ اس لئے مسئلے کو 7جولائی کو غور کیلئے کاروائی لسٹ میں شامل کریں۔ دہلی پولیس نے چھ بار کے ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 15جون کو آئی پی سی کی دفعہ 354(یعنی کسی عورت کی عزت کو تار تار کرنے کے ارادے سے اس پر حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال) اور 354A(جنسی اذیت رسانی) ،354D(پیچھا کرنا )اور 306(مجرمانہ دھمکی ) جیسی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ میں ڈبلیو ایف آئی کی معطلی اور معاون سیکریٹری ون...

یو سی سی اور اپوزیشن !

وزیر اعظم نریندر مودی نے نونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کا اشو اٹھاکر ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے اس کے بعد سے کچھ سیاسی پارٹیاں یو سی سی کی حمایت میں آگئیں ہیں تو کچھ اس کی مخالفت کر رہی ہیں ۔ وہیں کچھ پارٹیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یو سی سی کا مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی اپنا نظریہ طے کریںگے۔ یونیفارم سول کوڈ یعنی شادی ،طلاق ،وراثت ،گود لینے سمیت کئی چیزوں پر دیش کے سبھی شہریوں کیلئے ایک ہی قانون ۔پی ایم مودی کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر 2024کے عام چناو¿ میں بھاجپا کے خلاف اترنے کی کوشش میں لگ گئیںہیں۔ واقف کار مانتے ہیں کہ بی جے پی کی طرف سے اپوزیشن اتحاد میں سیندھ ماری کیلئے یو سی سی کو اگلے چناو¿ کے ایجنڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ سیاسی حلقوںمیں یہ بھی بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کیا یو سی سی کے مسئلے پر الگ الگ رائے رکھنے والی اپوزیشن پارٹیاں تقریباً10مہینے بعد ہونے والے عام چناو¿ میں ایک اسٹیج پر آسکیںگی۔ کانگریس پارٹی پالیمانی پارٹی کی حکمت عملی گروپ نے سنیچر کو ایک اہم میٹنگ بلائی جس میں سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر ہیں ۔میٹنگ کے بعد جے رام رمیش نے ک...

آدی پورش فلم اسٹوری پر نظر ثانی !

ہائی کورٹ نے تنازعات میں گھیر فلم آدی پورش کی کہانی پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو¿ بنچ نے مرکزی سرکار کو حکم دیا ہے کہ وہ دوبارہ نظر ثانی کیلئے پانچ ممبری کمیٹی بنائی جائے ۔کمیٹی میں دو ممبر تلسی دال کی تصنیف شدہ شری رام چرتر و مہرشی بالمیکی کی تصنیف رامائن سے جوڑے دانشور ہوںگے اور دوسرے ممبر داھرمک ہوںگے کمیٹی دیکھی گی کہ فلم میں بھگوان رام ،سیتا ماتا ،ہنومان جی و راین چیتا ہنی کو ان دھارمک گرنتھو کے مطابق فلمایاگی اہے کہ یا نہیں ۔کمیٹی یہ بھی دیکھے گی کی سیتا و ویبھیشن کی پتنی کوغلط طریقے سے تو نہیں پیش کیا گیا ہے ؟ کورٹ نے کہا کہ عرضی کے ساتھ داخل کئے گئے مناظر میں ویبھیشن کے پتنی کے کچھ سین فحاشی لگ رہے ہیں۔ جسٹس راجیش سنگھ چوہان اور جسٹس شری پر کاس سنگھ پر مشتمل بنچ نے دو عرضیون پر یہ حکم دیا ۔ کورٹ نے کہ کہ ہفتے بھر میں کمیٹی بنائی جائے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری ذاتی حلف نامے کے ساتھ 15دن یعنی 27جولائی تک کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں ۔ کورٹ نے سینسر بورڈ کے چیئرمین کو بھی حکم دیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ حلف نامہ پیش کریں کہ فلم آدی پرش ...

یو سی سی پر کیجریوال کا موقف؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران یو سی سی یعنی یونیفارم سول کوڈ کا ذکر کرکے ایک طرح سے الگے سال ہونے والے عام چناو¿ کیلئے ایجنڈا طے کر دیا ہے انہوںنے دیش میں یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ ’ایک ہی خاندان میں دو لوگوں کے الگ الگ قاعدے نہیں ہو سکتے ایسا دہرا نظام سے گھر کیسے چلے گا؟ مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بار بار کہا ہے کہ انڈو بھارت ہے اور کہتا ہے کہ کومن سول کوڈ لاو¿ لیکن یہ ووٹ بینک کے بھوکے لوگ اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ لیکن بھاجپا سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد تما ما پارٹیوںنے اس مسئلے پر اپنی رائے رکھی۔ پچھلے ہفتے پٹنہ میں اکٹھے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کے نیتاو¿ںنے اس کی مخالفت کی ۔لیکن عام آدمی پارٹی اس معاملے میں الگ چلتے نظر آئی ۔پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اصولی طور سے یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کرتی ہے لیکن ساتھ کہا کہ اس کا طریقہ الگ ہونا چاہئے اور اسے سبھی پارٹیوں کی حمایت سے لاگو کرنا چاہئے ۔ عام آدمی پارٹی کے نیتا سنجیو پاٹھک نے کہا کہ ان کی پارٹی اصولاً یو سی سی کی حمای...