سی بی آئی کی عجیب و غریب دلیل:افسرشاہی سے آزاد کرو؟
گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی ہماری سب سے پرانی تفتیش رساں ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اب عجیب وغریب اپیل سپریم کورٹ میں کی ہے۔ یہ ہماری سمجھ سے تو باہر ہے۔کوئلہ گھوٹالہ الاٹمنٹ کے معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے افسر شاہی کے چنگل سے آزاد کیا جائے۔ سی بی آئی کے مطابق اس کی وجہ سے اسے کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسٹس آر این لودھا کے سربراہی والی بنچ نے پوچھا کہ سی بی آئی افسر شاہی کی اتنی مخالفت کیوں کررہی ہے؟ اس پر سی بی آئی کے وکیل امریندر شرن نے بتایا کے وہ جو بھی تجویز بھیجتے ہیں اسے واپس کردیا جاتا ہے۔ ہر تجویز ہیڈ کلرک سطح سے ہوکر گزرتی ہے کیا یہ پہیلی نہیں کے دیش کی بڑی جانچ ایجنسی افسر شاہی سے آزا د ہونا چاہتی ہے لیکن اسے سرکار کی نگرانی میں کام کرنے اور یہاں تک اس کا حصہ بنے رہنے میں کوئی پریشانی نہیں ؟ سی بی آئی سرکار کے ماتحت رہتے ہوئے کچھ مخصوص اختیارات کیوں مانگ رہی ہے؟ سی بی آئی جس طرح سے حکمراں پارٹی سے الگ نہیں رہنا چاہتی لیکن اس کی افسر شاہی سے خود کو دور رکھنا چاہتی ہے اس سے تو کئی سوال کھڑے ہوں گے اور...